yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہیوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ
    • لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہلاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ
    بین الاقوامی خبریں
    • یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہیوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ
    • فرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میںفرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میں
    شوبز
    • ایما بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ’سنگل‘ حیثیت نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دیایما بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ’سنگل‘ حیثیت نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دی
    • عاطف اسلم کا انکشاف: کول اسٹوڈیو پاکستان میں وہ ‘جادو’ ہے جو بھارت میں نہیںعاطف اسلم کا انکشاف: کول اسٹوڈیو پاکستان میں وہ ‘جادو’ ہے جو بھارت میں نہیں
    مقامی خبریں
    • لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہلاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ
    • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابیاں، 24 گھنٹوں میں 36 دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابیاں، 24 گھنٹوں میں 36 دہشت گرد ہلاک
    کاروبار
    • پاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلانپاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلان
    • گوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعینگوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعین
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

دہشت گردی کا خاتمہ پہلے بھی ناگزیر تھا اور ابھی ناگزیر ہے

Yes 2 Webmaster January 10, 2015 1 min read
Peshawar Incident
Share this:
Peshawar Incident
Peshawar Incident

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
ویسے تو آج مجھے اپنا کالم قائدِ دھرنا مسٹر عمران خان کی دوسری شادی سے متعلق لکھنا تھا مگر میں کیا کروں…؟؟ کہ ابھی تک دل و دماغ سے سانحہ پشاور کی المناکی بھولائی نہیں جاسکی ہے کیوں کہ اَبھی تک میں آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے اپنی قوم کے معصوم بچوں کی پھول سے زیادہ حسین و جمیل شکلیں نہیں بھول سکاہوں اوراَب تو ایسالگتاہے کہ جب تک میرے مُلک کے چپے چپے سے دہشت گرد اور دہشت گردی کا پوری طرح سے خاتمہ نہیں ہوجاتاہے،اور ایک ایک دہشت گرد کا سر تن سے جُداکرکے اِسے عبرت ناک انجام تک نہیں پہنچادیاجاتاہے …اُس وقت تک پھول سے معصوم بچوں کی یاد دل سے نہیں جائے گی۔

اَب یہ اور بات ہے کہ ابھی تو اپنے ہی صوبے اور شہر میں سولہ دسمبرکو پیش آئے سانحہ پشاور میں شہیدہونے والے معصوم انسانوں کے کفن بھی میلے نہیں ہوئے تھے اور اِن کی قبرپر پڑے پھول بھی نہیں مرجھائے تھے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین اور مُلک میں تبدیلی لانے اور نیاپاکستان بنانے والے مسٹرعمران خان نے غمزدہ لوگوں کا غم ایک طرف رکھ دیااور اپنی دوسری شادی ریحام خان سے ہنسی خوشی رچالی .. ہم خان صاحب اور خان صاحبہ کی دوسری شادی کے مخالف تو ہرگزنہیں ہیں..کہ اِن دونوں نے باہمی رضامندی سے شادی کرکے اپناگھربسالیامگر صرف افسوس اِس بات کا ہے کہ کیاہی اچھاہوتاکہ مسٹردھرناعمران خان اور ریحام خان صاحبہ کی شادی سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے قوم کے پھولوں سے بھی زیادہ حسین اور نازک بچوں اور نہتے انسانوں کے چالیسویں کے بعد شادی چارئی جاتی تو مزادوبالاہوجاتا…بہرکیف ..!جو ہواوہ سب ٹھیک ہے مگراَب اپنی اِس شادی پر مسٹر خان صاحب اور بی بی خان صاحبہ کو تھوڑی بہت عوامی تنقیدبھی برداشت کرنی ہوگی۔

جبکہ یہاں یہ امر انتہائی حوصلہ افزاءہے کہ آج مُلک کی سول اور عسکری قیادت کا دیس سے دہشت گردی کے خلاف متحد ہوکر ایک پلیٹ فارم پرآجانا یہ ظاہر کرتاہے کہ اَب مُلک سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کا خاتمہ ہر صورت ممکن ہو کر ہی رہے گاحالانکہ ناسورِ دہشت گردی کا خاتمہ تو پہلے بھی ناگزیرتھا(جب ماضی میں دہشت گرد اِسی طرح بے لگام تھے اور آزادی سے سول اور عسکری علاقوں اور اہم مُلکی احساس تنصبات و اداروں اور نجی مقامات کو اپنی کارروائیوں کا نشانہ بنایاکرتے تھے تب تو کوئی بھی دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کو تیار نہ ہواتھا…مگرچلواَب اگرمُلک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہماری سول اور عسکری قیادت مصالحتوں کا شکار ہوئے بغیر باہم متحدو منظم ہو کر ایک ہوگئی ہے تو یہ حوصلہ افزاامرہے اِس موقعے پر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ” دیرآیددرست آید“)گو کہ اَب اگر دہشت گردی کے ناسور کوختم کرنے کے لئے ہماری سول اور عسکری قیادت کی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں تو اَب اِسے کسی بھی جانب سے مشکوک بنائے بغیر اُمیدافزاءنتائج حاصل ہونے تک تنقیدکا نشانہ نہ بنایاجائے اور اُس وقت کا انتظارکیا جائے جب مُلک میں فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

پچھلے دِنوں بحرین کے دارالحکومت منامہ میں پاکستانی کمیونٹی اوربحرین کے مسلح افواج کے ہیڈ کواٹرکا دورہ کرتے ہوئے اِن مواقعوں پر وزیراعظم نوازشریف نے اظہارخیال کرتے ہوئے مُلک سے دہشت گردی کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے عزم کودُھراتے ہوئے کہاکہ فوجی عدالتوں سے دہشتگردوں کو فوی سزاملے گی ،شدت پسندوں کے لئے فوجی عدالتیں بنائی ہیں تاکہ وہ کیفرِ کردارتک پہنچیںا گر جرم ہوتاہے تو 15سے 20دن کے دوران اُن لوگوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکاناچاہئے،اُنہوں نے کہا کہ ہمارے پا س دہشگردی کے خاتمے کے سواکوئی آپشن نہیں،ہم مُلک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آخری حدتک جائیں گے،اگرچہ جب وزیراعظم نوازشریف یہ کہہ رہے تھے کہ فوجی عدالتیں 10،15سا ل پہلے بننا چاہئے تھیں تو اِس موقعے پر راقم الحرف کو ایسالگاکہ جیسے وزیراعظم کو اِس بات کا شدیدصدمہ ہے کہ فوجی عدالتیں پہلے کیوں کہ بنائی گئیں اگر پہلے بنادی جاتیں تو آج صورت حال یہ نہ ہوتی جیسی آ ج ہے۔

بہرحال…!! بحرین میں پاکستانی کمیونٹی اور بحرین کے مسلح افواج کے ہیڈکواٹرکے دورے کے موقعے پر وزیراعظم نوازشریف نے اپنے خطاب میں حب الوطنی کے نیک جذبات سے سرشار ہوکر جس طرح یہ کہاکہ لوگوں کے گلے کاٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، فوجی عدالتیں دس پندرہ سال پہلے بن جانی چاہئیں تھیں،ماضی کی حکومتیں دہشت گردوں کے ہاتھوں معصوم شہریوں کی شہادتوں کا احساس کرتیں تو بیشک آج حالات بہت مختلف ہوتے “ اِن کے اِس جملے میں وطن سے محبت اور اپنے شہریوں کی اہمیت کا احساس اجاگر ہوااور ایسالگاکہ جیسے وزیراعظم نوازشریف کے دل میںاپنے وطن اور اپنے شہریوں سے والہانہ محبت اور اِن کے احترام و جان و مال کی حفاظت کا جذبہ مزین ہے۔

بیشک ماہِ رواں کی 7تاریخ اور بدھ کا دن سرزمین پاکستان سے دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مُلکی تاریخ کا ایک اہم ترین دن قراردیاجاسکتاہے جب صدرپاکستان عزت مآب ممنون حُسین کے دستخط کے ساتھ ہی 21ویں آئینی ترمیم دستورِ پاکستان کا باقاعدہ حصہ بن گئی اور مُلک میں دوسال کے لئے فوجی عدالتوں کے قیام کو حتمی شکل دینے کے لئے قانونی اجازت مل گئی ، اگر چہ آج بھی مُلک کی بعض مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین پر مُلک میں فوجی عدالتوں کے قیام پر تحفظات ہیں مگر کیا اِن کے نزدیک مُلک سے دہشت گردوں اور بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اِس کے علاوہ بھی کوئی اور حل ہے…؟؟اگر ایساکچھ تھایا ہے …؟؟ تو فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے اکابرین ابھی تک کیوں خاموش تھے…؟؟یقینا اِن کے پاس مُلک سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو روکنے اور اِن کے خاتمے کے لئے کوئی لائحہ عمل نہ پہلے تھا اور نہ ہی اَب ہے …؟؟مگر چونکہ یہ مخالفت برائے مخالفت کرنا اِن کی عادتوں کا حصہ ہے اِس لئے یہ مُلک میں دوسال کے لئے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بنائی جانے والی فوجی عدالتوں کے قیام کی بھی مخالفت کرکے اپنا اپنا سیاسی قداُونچاکرناچاہتی ہیں،اِن کا ایک طرف یہ مقصد ہے تولگتاہے کہ جیسے دوسری جانب اِن مذہبی وسیاسی جماعتوں قائدین فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کرکے دہشت گردوں کو بھی ناراض نہیں کرناچاہتے ہیں اور درپردہ اِنہیں یہ بتاناچاہتے ہیں کہ اِن کے ہوتے ہوئے کوئی اِن کا بال بیگانہیں کر سکتا ہے۔ (ختم شُد)

Azam Azim Azam
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Imran Khan
Previous Post عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک ختم کر دی
Next Post کوئی مانتا ہی نہیں

Related Posts

یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ

یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ

September 5, 2026
لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ

لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ

September 5, 2026
فرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میں

فرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میں

September 5, 2026
رشیدہ داتی کی عدالتی پیشے میں واپسی، کرپشن کیس کے سائے میں شدید تنقید کا نشانہ

رشیدہ داتی کی عدالتی پیشے میں واپسی، کرپشن کیس کے سائے میں شدید تنقید کا نشانہ

September 5, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.