yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

دہشت گردی کا سدباب اور بیرونی خفیہ ہاتھ

Yes 2 Webmaster March 5, 2015March 5, 2015 1 min read
Terrorism
Share this:
Terrorism
Terrorism

تحریر: لقمان اسد
معروف معقولہ ہے کہ جو بوئو گے بلآخر وہی کاٹو گے آج ہم بھی اسی کو کاٹنے میں مصروف عمل ہیں کل جو کچھ ہم نے بویا تھا اول اس میں ہم سب امریکہ ہی کو اس برائی کی جڑ قرار دیتے اور تصور کرتے ہیں بلاشبہ یہ قیاس آرائی محض نہیں بلکہ اس ضمن میں کھلا اور سامنے کا سچ بھی صرف یہی ہے لیکن 67 برس قبل ایک عظیم جدوجہد کے نتیجے میں معرض وجود میں آنیوالی آزاد مملکت کے سربراہان حکومت، منصوبہ ساز، بہت بااختیار بیوروکریسی اور بڑے بڑے منتظم کیا سوچتے رہے اور اتنے منظم ادارے اب تک آخر کار کس کام میں جتے رہے کہ اب ہر جرم امریکہ، انڈیا ، اسرائیل، ایران اور سعودی عریبیہ کے سر آنکھیں بند کرکے تھونپ دیا جائے ملک دہشت گردی کا شکار ہے اور عوام عدم تحفظ کا تو بھی” را” ”سی آئی اے” ”موساد” اور ایم آئی سکس ذمہ دار ہیں، ملک میں 18،18 گھنٹے کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کا عذاب عوام سہتے ہیں تو بھی خفیہ بیرونی ہاتھ اس کا ذمہ دار ہے اور جان جوکھوں میں لاکر کپاس ، گنا، چاول اور گندم کی فصلات کسان تیار کرتے اورکاشت کرتے ہیں ان کی ہاتھ سے کمائی گئی حلال روزی کے سبب انہیں سکون میسر لانے کیلئے ہماری حکومتیں کبھی کوئی دھج کا ریٹ مقرر نہیں کرپاتیں تب بھی مورد الزام غیرملکی دشمن قوتیں ٹھہریں اس باب میں کبھی ہماری ملکی اور قومی قیادتیں اپنے گریبان میں بھی جھانکیں۔

دہشتگردی کے خطرات سے لیکر،بدامنی،بے روزگاری، نامناسب طبی سہولیات،غیر موزوں اور غیرمناسب نظام تعلیم، آسمان کو ہاتھ لگاتیں اشیاء خوردنوش ،پولیس کا سسٹم اور عام آدمی کی اپروچ سے باہر نظام عدل ان سب بکھیڑوں میں غیرملکی ہاتھ جہاں اثر انداز ہے وہاں اس کو مورد الزام ٹھہرایا جائے مگر یہ تو کوئی منطق ہرگز نہ ٹھہری کہ ملک میں ایک عرصہ سے سی این جی پمپس حکومتی بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے غیرمعینہ مدت تک کیلئے بند ہو،پٹرول لینے کیلئے ہرپٹرول پمپس پر لگی لاتعداد لائنیں اور 18،18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی عذاب جہاں ہروقت عام ہو ں ایسے میں بھی غیرملکی طاقتوں کو مورد الزام ٹھہرایا جائے تو یہ پاگل پن کے ماسواء کچھ نہیں۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی اور دہشتگردی کے سدباب کا سوال ہے تو جب تک پوری پاکستانی قوم مکمل طور پر حکمران طبقہ پر اعتماد نہ کرتی ہو تب تک اس جنگ کا سامنا ہمیں رہے گا اور نتائج بھی شایدہمیں بھگتنا پڑیں گے حالت تو اِدھر یہ ہے کہ پیٹرولیم کے محکمہ سے وابستہ افسران بار،بار یہ رونا روتے رہے کہ پی ایس او ڈیفالٹ کرنے جارہا ہے مگر متعلقہ منسٹری حرکت میں نہ آئی تاآنکہ ملک اس حوالے سے گھمبیر بحران کا شکار ہوگیا تب بھی ایک عجیب منطق وزراء سامنے لائے کہ یہ حکومت کے خلاف سازش اور میڈیا کا رچایا گیا ایک ڈرامہ ہے اسی تناظر میں ہم دوسرے انتظامی امور سنبھالنے والے ملکی ذمہ داروں اور وزیروں ، مشیروں کی کارکردگی اور سنجیدگی کا اندازہ باآسانی لگاسکتے ہیں ایک بدترین اور قبیح رسم ہمارے یہاں یہ بھی عام ہے کہ جب دہشتگردی کا کوئی اندوہناک اور دلوں کو دہلادینے والا واقعہ روپذیر ہوتا ہے توہمارے وزیر مشیر اور وزیرداخلہ یہ ارشاد فرماتے نظر آتے ہیں کہ اس قسم کی معلومات ہمیں کچھ دنوں سے مسلسل مل رہیں تھیں۔

اللہ کے بندو! اگر تم آگاہ تھے اور اس قسم کی معلومات تمہیں میسر تھیں تو تم کیوں کوئی منصوبہ بندی اس ضمن میں نہ کرپائے اور اس کا سدباب کیو ںنہ ہوسکا ظاہر ہے جب مزاج میں اس قدر غیرسنجیدگی کا عنصر نمایاں ہو تو پھر اخباری بیان بازی کے سہارے کے علاوہ یہ صاحبان کیا کرسکتے ہیں جب تک اس طرز کے نااہل حکمران اور حکومتی مشیر وزیر اس دھرتی پر بوجھ بن کر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے اور کھاتے رہیں گے تب تک ہم نہ تو دہشتگردوں کو شکست فاش دینے میں کامیاب ہوسکتے ہیں اور نہ ہی اس شرمندہ سی گھٹیا دلیل سے جان چھڑاسکتے ہیں کہ جی اس میں بھی بیرونی ہاتھ ملوث ہے اور اس میں بھی خفیہ ہاتھ ملوث ہے۔ پس تحریر۔۔۔۔۔8مارچ لیہ کی دھرتی پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی تشریف لارہے ہیں اُن کی خدمت میں کچھ گزارشات انہی صفحات پر انشاء اللہ 8مارچ کو تحریر کرونگا قارئین سے گزارش ہے کہ ضرور مطالعہ کرینگے۔

Luqman Asad
Luqman Asad

تحریر: لقمان اسد

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Library
Previous Post شب و روز زندگی قسط 21
Next Post حالات حاضرہ میں صحافت کا معیار۔۔۔۔۔مستقبل؟؟؟
Journalism

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.