yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

دہشت گردی اور کرپشن نے قائداعظم کے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا: ڈاکٹر طاہر القادری

Yes 2 Webmaster March 23, 2015 1 min read
Tahir ul Qadri
Share this:
Tahir ul Qadri
Tahir ul Qadri

سپین (نوید احمد اندلسی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دہشتگردی اور کرپشن نے قائد اعظم کے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا، پاکستان جن مزدوروں، کسانوں، ہاریوں، کلرکوں، دوکانداروں کے لیے بنا وہ فاقوں سے تنگ آکر احتجاج اور خود کشیا ں کررہے ہیں۔

ناانصافی نے غربت اور غربت نے دہشتگردی کو جنم دیا ،65سالوں کی کوتاہیاں ، نا اہلی، کرپشن ،بد انتظامی اور قومی قیادت کا مجرمانہ کردار ایک طرف مگر گزشتہ چند ماہ اور چند ہفتوں کی کہانیاں ایک طرف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد قومی قیادت جو تیس تیس سال سے اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھی ہوئی ہے وہ بتائے کہ اس نے آئندہ نسلوں کے لیے کس قسم کی سیاسی ، سماجی ،معاشی اور جمہوری اخلاقیات قائم کی؟۔

انہوں نے کہا کہ قتل وغارت گری ، خزانے کی لوٹ ماراور دہشگردی کے واقعات نے عام محب وطن پاکستانیوںکی روحوں کو گھائل کیا قومی مجرم ایک ایک ظلم کا اسی دنیا میں حساب دے کے رخصت ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ 23مارچ 1940ء کے دن بانی ء پاکستان نے جس مملکت کے قیام کی آرزو کی تھی اس میں اسلام کے سنہری اصول مساوات محمدی اورترقی کے مساوی مواقع کی فراہمی کی سوچ کار فرما تھی مگر انہوں نے اس کا تصور بھی نہ کیا ہوگا کہ ان کا نام لے کر اس ملک کو لوٹا جائے گا،

بیرونی بینکوں میں لوٹی گئی دولت کے ڈھیر لگائے جائیں گے اور مفلسوں اور مجبوروں کو خود کشی کرنے پر مجبور کیا جائے گا اور تحفظ دینے والی ریاست بے گناہ شہریوں کا قتل عام کرے گی اور پھر ان پر انصاف کے دروازے بھی بند کردے گی ۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ مراعات یافتہ طبقہ جتنا ظلم کرسکتا تھا کر چکا میں اب انصاف اور عدل کا سورج طلوع ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ کے حوالے سے فوج امید بنی ہے میں دعا گو ہوں کہ ملکی تاریخ کی اس اہم ترین جنگ میں فوج اور قوم سرخرو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کو اس تاریخی موقع پر میں بطور خاص مبارکباد پیش کروں گا کہ انہوں نے پاکستان بچانے کے لیے وہی قربانیاں دیں جو پاکستان بنانے کے مرحلہ پر دی گئی تھیں۔انقلاب کا سفر جاری ہے بہت جلد یہ جدوجہد نقطہ ء عروج پر پہنچے گی جب تک دم میں دم ہے حکمرانوں کی لوٹ مار اور استحصالی نظام کو بدلنے کی جدوجہد جاری رکھوں گا۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Minhaj ul Quran
Previous Post منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ہسپانوی زبان کی 20 ویں کلاس کا آغاز 23 مارچ کو ہو گا
Next Post یوم پاکستان: 6 سال کے وقفے کے بعد مسلح افواج کی شاندار پریڈ
Pakistan Day Parade

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.