yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کھیل

ٹینس رینکنگ، سرینا ولیمز اور جوکووک کی بادشاہت برقرار

Yes 1 Webmaster August 4, 2015 1 min read
Serena and Novak Djokovic
Share this:
Serena and Novak Djokovic
Serena and Novak Djokovic

پیرس : سرینا ولیمز اور نووک جوکووک کی ٹینس میں بادشاہت برقرار ہے، ورلڈ فیڈریشن کی جانب سے جاری تازہ ترین رینکنگ میں دونوں سرفہرست ہیں۔

ومبلڈن ٹائٹل جیتنے والی امریکی اسٹار کے پوائنٹس کی تعداد 13 ہزار109 ہے، مینز میں سرفہرست سرب کھلاڑی نووک جوکووک نے 13 ہزار 845 پوائنٹس حاصل کیے ہوئے ہیں۔ اٹلانٹا اوپن ٹائٹل جیتنے پر اسپینش رافیل نڈال کو ایک درجے ترقی مل گئی اور وہ 9ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق 21 گرینڈ سلم ٹائٹل فاتح سرینا ولیمز بدستور نمبر وں کا تاج سر پر سجائے ہوئے ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں کہنی کی انجری کے سبب سوئیڈش اوپن سے دستبردار ہونے کے باوجود 33 سالہ امریکی اسٹار کے پوائنٹس کی کٹوتی نہیں ہوئی، انھوں نے حال ہی میں گاربین مگروزا کو ومبلڈن سنگلز فائنل میں شکست دی جس کی بدولت ان کے پوائنٹس کی تعداد 13 ہزار 109 ہوگئی ہے، روسی اسٹار ماریا شراپووا 6 ہزار 490 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں رومانین سیمونا ہالیپ اور جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا ان کا پیچھا کررہی ہیں۔

ڈنمارک کی کیرولین ووزینسکی، سربیئن اینا ایوانووک، پولش اگنیسکا ریڈوانسکا، جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا، اسپینش گاربین مگروزا اور کارلا سواریزنیوارکی پوزیشن میں بھی کوئی ردوبدل نہیں ہوا جس کی بدولت وہ بدستور 6 سے 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ جمہوریہ چیک کی کیرولین پلسکووا نے روسی ایکٹرینا ماکارووا کوایک درجے نیچے دھکیل کر 11 ویں پوزیشن حاصل کرلی، سوئس اسٹار ٹیمیا بیسنزکی نے جرمن اینجلیک کیربر سے کو 13 ویں مقام سے محروم کردیا۔

سرینا کی بہن وینس ولیمزکا 15 ویں پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے ، اطالوی سارا ایرانی نے جرمن آندریا پیٹکووک سے 16 ویں پوزیشن چھین لی، امریکی میڈیسن کیز، بیلاروسی وکٹوریہ آذرنیکا اور یوکرین کی ایلینا سویٹولینابدستور18، 19 اور 20 ویں درجے پر براجمان ہیں۔

دوسری طرف مینز رینکنگ کی ابتدائی 7 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، 13 ہزار 845 پوائنٹس کے ساتھ نووک جوکووک بدستور پہلے نمبر پر ہیں، سوئس راجر فیڈرر، برطانوی اینڈی مرے، سوئس اسٹینسلاس واورنیکا، جاپانی کائی نیشکوری، جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ، اسپینش ڈیوڈ فیرر بھی بدستور دوسرے سے ساتویں پوزیشن پر ہیں۔

کروشین میرن کلک اور رافیل نڈال ایک، ایک درجہ بہتری کے ساتھ آٹھویں اور نویں نمبرز پر پہنچ گئے،کینیڈا کے میلوس راؤنک2 زینے نیچے اتر کر 10 ویں جبکہ فرانس کے جائلز سیمون، جوئے ولفریڈ سونگا اور رچرڈ گیسکوئٹ بدستور 11،12 اور 13 ویں درجے پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقی کیون اینڈرسن ایک درجہ برتری کے ساتھ 14 جبکہ بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن ایک درجہ تنزلی سے 15 ویں مقام پر آگئے۔ بلغارین گریگور دیمیتروف اور فرنچ جائلز مونفلز 16 اور 17 ویں پوزیشن پر رہے، امریکی جون اسنر ایک درجہ ترقی کے ساتھ 18 اور اسپینش فیلکیانو لوپز ایک درجہ تنزلی سے 19 ویں پوزیشن پر پہنچ چکے، سربیا کے وکٹر ٹروسکی بدستور ٹاپ 20 کے آخری زینے پر بیٹھے ہیں۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Kamran Ghuman
Previous Post تاریخ میں جس نے بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ غداری کی اس کا سیاسی مستقبل تاریک ہوا، چوہدری کامران گھمن
Next Post وزیراعظم کا سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے ایک ارب روپے امداد کا اعلان
Nawaz Sharif

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.