yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کوئی آنسو بہانے نہیں آئے گا

Yes 2 Webmaster March 11, 2015 1 min read
Badshahi Mosque
Share this:
Badshahi Mosque
Badshahi Mosque

تحریر: شاہ فیصل نعیم
بادشاہی مسجد مغلیہ دور کے نوادرات میں سے ایک شہکار کی حیثیت رکھتی ہے جہاں ہر روز سینکڑوں لوگ سیاحت کے لیے آتے ہیں اور اس فن پارے کے تخلیق کاروں کو داد تحسین پیش کرتے ہیں اس کے قرب وجوار میں جہاں مغلیہ دور کی بہت سی یادیں بکھری پڑی ہیں وہاں آپ کو دو درگاہیں بھی ملیں گی۔ اگر آپ بادشاہی مسجد کے مرکزی دروازے سے باہر نکلیں تو دائیں طرف شاعرِ مشرق، مریدِرومی، سوزِملت رکھنے والے درویشِ لاہوری اور قلندرِ سیالکوٹی کا مزارِ پر انوار ملے گا جہاں ہر وقت زائرین کا تانتا بندھا رہتا ہے بڑی بڑی ہستیاں عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کے لیے یہاں قدم رنجا فرمانا اپنے لیے باعثِ صد افتخار سمجھتی ہیں۔ اب اگر مسجد کے مرکزی دروازے سے بائیں جانب دیکھیں تو ایک مزار وہاںبھی ملے گاچاہے رت اور زمانہ وہی ہو لیکن سماں کچھ اور ہوگایہاں پر لوگ خریدوفروخت ،کھانے پینے ،غل غپاڑہ اڑانے اور عاشقی معشوقی میں مست نظر آئیں گے کوئی ہاتھ اُٹھا کر دعا مانگتاہو انظر نہیں آئے گا۔اردگرد پڑا ہوا کوڑا کرکٹ تو دور کی بات سردار ا سکندرحیات خان کی مرقد پر پڑی ہوئی خاک بھی کوئی صاف کرتا ہوا نظر نہیں آئے گایہ وہ لوگ تھے جو لوگوں پر حکومت کرتے تھے جیسے ہی ان کا تختہِ اقتدار اُلٹا لوگوں نے انہیں فراموش کردیا۔اقبال کے مزار پر کیوں آج بھی گہماگہمی ہے؟کیوں لوگ لمبے لمبے سفر طے کرکے یہاں آتے ہیں؟اس لیے کے اقبالکی حکمرانی لوگوں پر نہیں دلوں پر تھی اس لیے اقبال کانام آج بھی زندہ ہے اور رہتی دنیا تک زندہ رہے گامتلاشیانِ علم چشمہِ فیض سے فیض پاتے رہیں گے اور لوگوں کے من روشن ہوتے رہیں گے۔

یہ تو ایک کہانی ہے ایسی کئی کہانیاں تاریخ کے سینے میں رقم ہیں ۔اگر ہم آخری آرام گاہوں کا رخ کریں تو پتہ ملے گا کہ کتنے کتنے ما جبیںجو اس دھرتی کا جُھومر ہوا کر تے تھے جن کے ایک اشارے پر تاریخ رقم ہوتی اور بدلتی تھی، جن کے چڑھتے شباب کے آگے کوئی ٹھہر ناپاتا تھاجو اپنے بد ن پر ذرہ برابر مٹی بھی نہیں پڑنے دیتے تھے ،جن کے لیے ریشم کے نرم وگداز بستر،مشک و امبر سے مہکتے ہوئے محلات، زیب تن کرنے کے لیے اعلیٰ ملبوسات اور خدمت گزار غلام نازونخرے اُٹھانے کے لیے سر جُھکائے کھڑے رہتے تھے۔جن کی محفلیں شراب و کباب اور اُبھرتے شباب سے مزین ہوتی تھیں آج ان کا حال دیکھو ان کی کہانی سنو جن کا کوئی پُرسانِ حال نہیں ہے آج ان کے کفن بھی تارتارہو چکے ہیں کئی لوگوں کا نام تو دور کی بات نشان تک باقی نہیں رہا۔

اگر آپ کبھی مقبرہ جہانگیر پر جائیں تو آپ کو ایک عجیب منظر دیکھنے کو ملے گا۔ویسے تھوڑی دیر کے لیے سوچئیے کیسی نازونعم کی زندگی گزاری ہو گی شہنشاہ نے لیکن پھر وقت نے اُس کے ساتھ بھی وہی کیا جس سے کسی کو بھی معافی نہیںہے وقت پھر اُسے اصل کی طرف لے آیا تھا اُس کی خاک اُسی مٹی میں ملا دی گئی تھی جہا ں سے اُس کا خمیر اُٹھایا گیا تھا۔مقبرے میںآپ کو تاش کھیلنے والی ٹولیا ں ملیں گی ، جانوروں کی گندگی پڑی ہوئی نظر آئے گی ، لوگ گھومتے پھرتے نظر آئیں گے، ڈیٹس پر آئے ہوئے جوڑے دیکھنے کو ملیں گے ،پکنک پرآئے ہوئے لوگ تو ملیں گے پر شاید ہی کوئی ایسا ملے جو یہا ں برصغیر کے مطلق العنان حکمران کے لیے دست ِدعا دراز کئے ہوئے ہو۔ اس سے بھی اگر دل مطمن نا ہو یا دل میں کوئی خلش باقی ہو تو فیصل مسجد کی طرف آئیںیہا ں پر بھی ایک غمناک داستان آپ کی منتظر ہو گی یہاں پر بھی وہی منظر ہو گا کوئی نہیں گاجو صرف دعاکے لیے آیا ہو۔اس قوم سے تو شکو ہ کیا کرنا آپ کو صاحبِ مرقد کے اہل وعیا ل میں سے بھی شایدہی سال میں ایک مرتبہ کوئی دعا مانگنے والا ملے۔

بدلتا ہے رنگ آسما ں کیسے کیسے
زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے
نا گورِ سکندر نا ہے قبرِ دارا
مٹے نامیوں کے نشاں کیسے کیسے
اگر کوئی جاننا چاہے تو مناظر اور داستانیں کبھی ختم نہیں ہوتیں۔اب ذہن میں یہ سوال اُٹھتا ہے کہ ان کے ساتھ ایسا کیوں ہوا ؟دیکھو صاحبو!اگر آپ کے دورِاقتدارمیں غریب کو دو وقت کی روٹی تک میسر نا ہو اور تمہارے محلات میں پلنے والے کتے بھی نازونعم سے جی رہے ہوں اور اشرف المخلوقات بلک بلک کر جان دے دے اور غریب کے گھر میں موجود متاع گرانمایہ اس کی بیٹی کی آبرو تک محفوظ ناہواور جہاںلوگ پستی کی حالت میں زندگی کے دن کاٹ رہے ہوں ان سے آپ امید کرسکتے ہیں کہ یہ مرنے کے بعد آپ کی لحد پر پھول ڈالنے،دعامانگنے ،دیا جلانے یا آنسو بہانے آئیں گے۔۔۔۔۔؟؟صاحبو!کوئی نہیں آئے گاکوئی آنسو بہانے نہیں آئے گا۔

Shah Faisal Naeem
Shah Faisal Naeem

تحریر: شاہ فیصل نعیم

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
karachi
Previous Post نائن زیرو ،رینجرآپریشن اور احتجاج
Next Post این ٹی ایس ٹسٹ ۔۔ایک ظلم
NTS Test

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.