yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

سبق آموز واقعات

F A Farooqi June 30, 2016June 30, 2016 1 min read
Hazrat Yousaf Event
Share this:
Hazrat Yousaf Event
Hazrat Yousaf Event

تحریر: نعیم الرحمان شائق
اچھا انسان وہ ہوتا ہے ، جو چھوٹی چھوٹی باتوں سے نصیحت پکڑتا ہے ۔وہ قصوں ، کہانیوں کو محض تفنن ِ طبع کے لیے نہیں پڑھتا ، بلکہ ان میں پنہاں سبق اور نصیحت پر عمل کرکے اپنی اصلاح کرتا ہے ۔ دنیا کی سب سے سچی کتا ب اور اللہ تعالیٰ کے آخری صحیفہ ِ ہدایت میں حضرت سیدنا یوسف علیہ السلام کا پر عبرت قصہ بیان کر کے کہا گیا :
“یقیناََ ان کے قصوں میں عقل مندوں کے لیے سامان ِ عبرت ہے۔”(سورۃ یوسف ، آیت نمبر 111)۔

آج کی تحریر میں چند سبق آموز وقعات بیان کیے جائیں گے ۔ یہ واقعات اس لیے لکھے جارہے ہیں ، تاکہ سبق یا نصیحت حاصل ہو ۔ اس لیے کتابوں کا حوالہ نہیں دیا جائے گا ۔ کیوں کہ نصیحت کے لیے سند کی اتنی حیثیت نہیں ہوتی ۔

1۔ حضرت ابراہیم بن ادہم سے کسی شخص نے کہا : ” میں چاہتا ہوں کہ آپ مجھ سے یہ جبہ ہدیے میں قبول فرمائیں ۔”
انھوں نے جواب دیا، “اگر آپ غنی اور مال دار ہیں تو میں آپ کا ہدیہ قبول کر لیتا ہوں ۔ اگر آپ فقیر ہیں تو قبول کرنے سے معذرت کرتا ہوں ۔”
اس شخص نے کہا : ” میں امیر ہوں ۔”

حضرت نے پوچھا: “آپ کے پاس کتنا مال ہے ؟”
اس نے کہا :”دو ہزار”
حضرت نے پوچھا:”اگر آپ کے پاس چار ہزار ہو جائیں تو آپ کو خوشی ہوگی ؟”
اس نے جواب دیا : ” جی ہاں ! کیوں نہیں !”
حضرت نے کہا : معلوم ہوا کہ آپ فقیر ہیں ۔ لہذا میں آپ سے ہدیہ قبول نہیں کرتا ۔”

Speech
Speech

2۔ ابن ِ سماک تقریر کر رہے تھے ۔ ان کی باندی سن رہی تھی ۔جب وہ تقریر سے فارغ ہو کر گھر آئے تو باندی سے پوچھا :”میری تقریر کیسی رہی؟”
باندی نے جواب دیا:”تقریر بہت اچھی تھی ۔ مگر ایک ہی بات کو بار بار دہرانا پسند نہیں آیا ۔”
ابن ِ سماک نے کہا:”میں ایک ہی بات کو بار بار اس لیے دہرا رہا تھا ، تاکہ جو نہیں سمجھا ، وہ سمجھ جائے ۔”
باندی نے کہا :”جب تک نہ سمجھنے والوں کو آپ سمجھاتے رہے ، اس وقت تک سمجھنے والے اکتاتے رہے۔”

3۔ ایک بادشاہ لباس اور غذا میں حلال و حرام کا بہت خیال رکھتے تھے ۔ سفر کے دوران لکڑی کے تختوں پر بوئی ہوئی سبزیاں ان کے ساتھ رہتی تھیں ۔ ایک بار انھوں نے ایک شہر پر حملہ کیا ۔ جنگ نے طول پکڑا تو “حلال سبزی” ختم ہوگئی ۔ انھوں نے علاقے کے ایک عالم اور بزرگ سے دریافت کیا :”مولانا ! کسی نہایت دیانت دار سبزی فروزش کا پتا بتائیے ۔ مجھے اس سے سبزیاں خریدنی ہیں ۔ ”
عالم صاحب نے جواب دیا : “افسو س ، صد افسوس! ایک طرف آپ دوسروں کے گھر اجاڑنے میں مصروف ہیں اور دوسری طرف سبزیاں خریدنے میں حرام و حلال کی پابندی کر رہے ہیں !!”

4۔ سکند ر اعظم ایک بار اپنے استاد ارسطو کے ساتھ جنگل سے گزر رہے تھے ۔راستے میں ایک بہت بڑا برساتی نالا آگیا ۔ نالا بارش کی وجہ سے طغیانی پر آیا ہوا تھا ۔استاد اور شاگرد کے درمیان بحث ہونے لگی کہ خطرناک نالا پہلے کون عبور کرے ۔ آخر کار سکند ر نے پہلے نالا عبور کر لیا ۔ نالا عبور کر کے ارسطو نے سکندر سے پوچھا :”کیا تم نے آگے چل کر میری بے عزتی نہیں کی ؟”
سکندر نے ادب سے جواب دیا :”نہیں استاد! میں نے اپنا فرض پورا کیا ہے ۔ ارسطو رہے گا تو ہزاروں سکندر تیار ہو جائیں گے، لیکن سکندر ایک بھی ارسطو تیار نہیں کر سکتا ۔ ”

Cemetery
Cemetery

5۔ حضرت بہلول رحمۃ اللہ علیہ قبرستان میں رہتے تھے ۔ ایک دن حضرت سری سقطی رحمۃ اللہ علیہ نے ان سے پوچھا : “آپ شہر میں قیام کیوں نہیں کرتے؟”
انھوں نے جواب دیا :”میں ایسے لوگوں کے پاس رہتا ہوں ، جو مجھے تکلیف نہیں پہنچاتے اور جب میں ان سے غائب ہوتا ہوں تو غیبت نہیں کرتے۔”

6۔ ایک زاہد ایک بادشاہ کا مہمان ہوا ۔ جب کھانے کا وقت آیا تو اس نے ضرورت سے بہت کم کھایا ۔ اور نماز پڑھنے میں جلدی کی ۔ تاکہ لوگ اس کے متعلق حد سے زیادہ حسن ِ ظن میں مبتلا ہو جائیں ۔ جب گھر لوٹا تو دوبارہ کھانے کی خواہش ظاہر کی ۔ زاہد کے ذہین لڑکے نے اپنے والد سے پوچھا :”آپ نے بادشاہ کے ہاں پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھایا؟”
انھوں نے جواب دیا :”میں نے ان کے سامنے کچھ نہیں کھا یا ، تاکہ میرا یہ عمل کام آئے۔ لوگوں کی نظر میں میری بزرگی میں اضافہ ہو جائے ۔”
بیٹے نے کہا : “پھر آپ نماز بھی دوبارہ پڑھیے ۔ کیوں کہ آپ نے ان لوگوں کے سامنے ریا کاری والی نماز پڑھ کے گویا نماز نہیں پڑھی ۔”

7۔ایک بزرگ سے کسی نے پوچھا ، ” حضور ! آپ نے ساری عمر کس طرح بسر کی ؟”
انھوں نے کہا: “چار باتوں میں ۔
(الف) میں نے یقین کے ساتھ جان لیا کہ اللہ تعالیٰ کی نظر سے میں ایک لمحہ بھی غائب نہیں رہ سکتا ۔ اس یقین کے بعد مجھے اپنے رب کے سامنے اس کی نافرمانی کرنے سے شرم محسوس ہونے لگی ۔
(ب)میں نے یقین کے ساتھ جان لیا کہ میری قسمت میں جو رزق ہے ، اس کا ذمہ اللہ تعالیٰ نے لے لیا ہے ۔ یعنی میرا رزق مجھے ہر حال میں ملے گا ۔ یوں میں اپنے رزق کی طرف سے بے فکر ہوگیا ۔
(ج)میں نے یقین کے ساتھ جان لیا کہ جو فرائض میرے ذمے لگائے گئے ہیں ، وہ میرے علاوہ کوئی ادا نہیں کرسکتا ۔ اس طرح میں میں اپنے فرائض کی ادئیگی میں مشغول ہو گیا ۔
(د)میں نے یقین کے ساتھ جان لیا کہ ایک روز مجھے ضرور مرنا ہے ۔ اور دوسری دنیا میں بہر حال جانا ہے ۔پس میں دوسری دنیا کو اپنے لیے اچھا بنانے کی کوشش میں لگ گیا ۔”

Knowledge
Knowledge

8۔ ایک عقل مند شخص نے کسی سے کہا کہ ہندوستان میں ایک ایسا درخت ہے ، جس کا پھل کھانے سے انسان ہمیشہ زندہ رہتا ہے ۔ یہ بات بادشاہ تک پہنچ گئی ۔ بادشاہ نے اس درخت کا پھل لانے کے لیے ایک شخص کو ہندستان کی طرف بھیجا ۔ یہ شخص ہندوستان میں پہنچ کر جس سے بھی اس درخت سے متعلق پوچھتا تو وہ اس کا مذاق اڑا دیتا ۔ آخر سا ل ہا سال کی بے سود محنت کے بعد جب وہ وطن کو لوٹنے لگا تو بوقت ِ واپسی اسے ایک بزرگ ملا ۔ اس نے بزرگ کو سار ا ماجرا کہہ سنا یا ۔ بزرگ نے یہ ماجرا سنا تو ہنس دیے ۔پھر انھوں نے کہا :”یہ درخت صرف علم کی نعمت ہے ۔ علم سے انسان دائمی زندگی پاتا ہے اور بے علم آدمی مردہ ہوتا ہے ۔ ”

تحریر: نعیم الرحمان شائق
ای میل:
shaaiq89@gmail.com

King
King
Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Martial Arts
Previous Post مارشل آرٹس کی سرپرستی کی ضرورت
Next Post معائنہ ٹیموں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب میں ناکارہ ائیر کنڈیشنڈلگا کر خانہ پوری کردی گئی

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.