yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ٹیکس ایمنسٹی آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی مخالفت

Web Editor April 11, 2018 1 min read
Tax Amnesty Ordinance presented in the National Assembly, opposed PPP and PTI
Share this:

اسلام آباد:  قومی اسمبلی میں ٹیکس ایمنسٹی آرڈیننس پیش کر دیا گیا۔ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے ٹیکس ایمنسٹی آرڈیننس ماننے سے انکار کر دیا۔

Tax Amnesty Ordinance presented in the National Assembly, opposed PPP and PTIپی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ایمنسٹی سکیم ملک لوٹنے اور منی لانڈرر کیلئے ہے، خون چوسنے والے طبقے کو خون کی ایک اور بوتل لگائی جا رہی ہے، پاکستانی قوم جتنی مقروض آج ہے اس پہلے کبھی نہیں تھی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا یہ آرڈیننس اس طبقے کے لیے ہے جو چوری کرتے ہیں اور ملک کو لوٹتے ہیں، ہماری جماعت نے اس کی اصولی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ٹیکس ریٹ میں کمی کی ہے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے، حکومت کا انحصار ان ڈائریکٹ ٹیکس پر رہا ہے، حکومت کو ڈائریکٹ ٹیکسیشنز پر توجہ دینی چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا حکومت نے 27 تاریخ کو بجٹ پیش کرنا ہے، اگر یہ اتنی اچھی اسکیم ہے تو بجٹ میں لائی جاتی، لگتا ہے کسی خاص طبقے کو رعایت دینے کے لیے گنجائش دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر بھی اس سکیم کو قبول کرنے میں دقت محسوس کر رہے ہیں، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے ہمیں پہلے گرے لسٹ میں ڈال دیا ،ہم پہلے سے دنیا کی نظروں میں ہیں، اس اسکیم سے آپ انگلیاں اٹھانے والوں کو تنقید کا موقع دے رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا پیپلزپارٹی کی حکومت نے 5 بجٹ پیش کیے، یہ پہلی حکومت ہے جو 5 سالوں کی مدت میں 6 بجٹ پیش کر رہی ہے، حکومت چند دنوں کی مہمان ہے، رخصتی ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی 12 ماہ کے بجٹ کو مسترد کرے گی، حکومت 45 دن کی مہمان ہے اور دیکھیں اسمبلی میں کتنے حکومتی ارکان بیٹھے ہیں۔

پیپلزپارٹی نے بھی ایمنسٹی اسکیم کو مسترد کر دیا۔ پیپلزپارٹی رہنما نوید قمر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا حکومت آخری سسکیاں لے رہی ہے، آرڈیننس سمجھ سے باہر ہے، لوگ حکومت پر کیوں اعتماد کریں گے؟۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
More Kashmiri youth martyred in Indian occupied Kashmir in occupied Kashmir
Previous Post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
Next Post سپریم کورٹ: درختوں کی کٹائی کا کیس، بلوچستان حکومت کی رپورٹ مسترد
Supreme Court: Tree-cutting case, rejects Balochistan government's report

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.