yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نیب کیسز سے دستبرداری کے بعد احتساب عدالت میں نواز شریف اور خواجہ حارث کے درمیان گفتگو

Web Editor June 11, 2018June 11, 2018 1 min read
Talking to Nawaz Sharif and Khawaja Harris in the Accountability court, after abandonment NAB cases
Share this:

”کوئی بھی وکیل کڑی شرائط پر پیش ہونے کے لیے تیار نہیں” نیب ریفرنسز میں میرے بنیادی حقوق سلب کیے جارہے ہیں، نواز شریف
Talking to Nawaz Sharif and Khawaja Harris in the Accountability court, after abandonment NAB casesاسلام آباد: (اصغر علی مبارک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نیب ریفرنسز میں ان کے بنیادی حقوق سلب کیے جارہے ہیں اور کوئی بھی وکیل کڑی شرائط پر کیس لڑنے کے لیے تیار نہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ’خواجہ حارث آج میرے ریفرنس سے دستبردار ہوگئے، احتساب عدالت نے مجھے نیا وکیل کرنے کی ہدایت کی ہے، عدالت سے نیا وکیل مقرر کرنے کے لیے وقت مانگا ہے کل اس پر مزید بات ہوگی، لیکن کوئی بھی وکیل کڑی شرائط پر پیش ہونے کے لیے تیار نہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’اگر کوئی نیا وکیل مل بھی جائے تو ہزاروں صفحات کا جائزہ لینے، لگ بھگ 60 گواہوں کے بیانات دیکھنے، جے آئی ٹی کی نو جلدوں کا مطالعہ کرنے، تین صندوقوں میں بند کاغذات کو دیکھنے اور ریفرنسز کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرنے کے لیے نہ جانے کتنا وقت درکار ہوگا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ایسا ممکن نہیں کہ دوسرا وکیل کل وکالت نامہ جمع کرائے اور پرسوں سے دلائل شروع کردے، یہ قانون و انصاف کا کھلا مذاق اڑانے والی بات ہے، میرے علم میں نہیں کہ ملک کی 70 سالہ تاریخ میں کسی احتساب عدالت پر اس طرح کی قدغن لگائی گئی ہو یا کسی وکیل کو مجبور کیا گیا ہو کہ پورا دن مقدمہ لڑے اور چھٹی والے دن بھی پیش ہو۔‘نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’آئین کے متعدد آرٹیکلز اور فیئر ٹرائل کے بنیادی تقاضوں کے خلاف ہے، میرے بنیادی حقوق بری طرح سلب کیے جارہے ہیں، مجھے میرے دفاع کے حق سے محروم کیا جارہا ہے اور ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ میں وکیل کی خدمات سے بھی محروم ہوگیا ہوں۔‘انہوں نے سوالات اٹھائے کہ ’احتساب عدالت میں مختلف طرح کے ہزاروں مقدمات دائر ہیں، کیا کسی ایک بھی مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہورہی ہے؟ میں جس عدالت میں پیش ہوتا ہوں اس کے پاس بھی دیگر 40 مقدمات ہیں، کیا چیف جسٹس کو علم ہے کہ وہ مقدمات کب درج ہوئے؟ ملزمان نے کتنی پیشیاں بھگتیں اور اب تک کیا کارروائی ہوئی؟ کیا کوئی ایک بھی ایسا مقدمہ ہے جس کی مانیٹرنگ سپریم کورٹ کا ایک جج کر رہا ہو؟ کیا کسی بڑے سے بڑے جرم میں بھی کسی پاکستانی نے ایک سو کے لگ بھگ پیشیاں بھگتی ہیں؟ جبکہ آج تک کس وکیل کے لیے یہ حکم جاری ہوا ہے کہ وہ تیار کیے بغیر مشین کی طرح عدالت میں حاضری دے؟‘ان کا کہنا تھا کہ ’یہ اپنی نوعیت کا عجیب مقدمہ ہے جس کی سماعت تو احتساب عدالت میں ہورہی ہے لیکن ڈوریں سپریم کورٹ سے ہلائی جارہی ہیں، اگر ماتحت عدالت کی کارروائی پر اس طرح اثر انداز ہوا جائے، وکلا صفائی پر اس طرح دباؤ ڈالا جائے، حق دفاع سے محروم کردیا جائے تو ان حالات میں کس طرح اپیل میں جاؤں گا اور کس کے پاس جاؤں گا۔‘سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ’ریفرنسز میں تاخیر کی تمام ذمہ داری استغاثہ پر ہے، ہر بار توسیع استغاثہ نے ہی مانگی، جب بھی عدالت نے پوچھا کہ کیا ملزمان کی جانب سے تعاون نہیں ہورہا تو یہ بات ریکارڈ پر لانا پڑی کہ وکلا صفائی کی طرف سے کوئی تاخیر نہیں ہوئی، ہمارے وکلا نے ایک بھی پیشی کے لیے نئی تاریخ کا تقاضہ نہیں کیا، مجھے اپنی اہلیہ سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی جارہی لیکن میں نے اور میرے وکلا نے ہر حال میں تعاون جاری رکھا۔‘انہوں نے کہا کہ ’پاناما کے نام سے شروع ہونے والے اس کھیل کی آخری قسط ظلم و ناانصافی کی انتہائی افسوسناک نظیر ہے، اب تک بہت سے راز کھل چکے ہیں اور کئی سوالات کے جوابات آنے ہیں، قوم کو پتہ چلنا چاہیے کہ فضول، لغو اور لایعنی قرار دی گئی درخواست کیسے معتبر ہوگئی، جے آئی ٹی کیسے بنی، واٹس ایپ کال کس نے کی اور کس نے کرائیں، جب کرپشن کا ایک بھی پیسہ ثابت نہیں ہوا تو اقامہ نکالا گیا، ایک خیال تنخواہ دریافت کی گئی اور اس الزام میں کہ میں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی وزیر اعظم ہاؤس سے نکال دیا گیا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں پتہ کے انتخابات سے عین پہلے ریفرنسز کے اہم موڑ پر یہ صورتحال کیوں پیدا کردی گئی ہے، ابھی تو تین میں سے دو ریفرنسز کے گواہاں پر جرح بھی نہیں ہوئی، مجھے نہیں معلوم کہ میرا حق دفاع اہم ہے یا الیکشن سے قبل فیصلہ، قانون و انصاف اہم ہے، کیا پاکستانی شہری کے بنیادی حقوق اہم ہیں یا الیکشن سے پہلے فیصلہ۔‘نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’میں قومی تاریخ کے اس المیے کی طرف بھی اشارہ کرنا چاہتا ہوں کہ ایک ڈکٹیٹر کی کس طرح بَلائیں لی جارہی ہیں جو ملک کے آئین سے غداری، ججز کو قید کرنے، ملک کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکنے کا مرتکب ہوا۔‘انہوں نے کہا کہ ’آخر میں یہی کہوں گا کہ اگر 25 جولائی کے انتخابات سے قبل میرے بارے میں کوئی فیصلہ کرنا ضروری یا مجبوری ہے تو پھر فیصلہ کر دیجئے، اگر ایسا ہی ہے تو پھر قانون و انصاف، آئینی تقاضوں، بنیادی انسانی حقوق اور عدالتی روایات کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔‘

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Former prime minister Shahid Khaqan Abbasi's car tricks
Previous Post سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کا چالان
Next Post اسکاٹ لینڈ نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
Scotland has threatened Pakistan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.