yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

چلئے تم ہی بتا دو

Yes 2 Webmaster February 21, 2015February 21, 2015 1 min read
Peshawar Army School Attack
Share this:
Peshawar Army School Attack
Peshawar Army School Attack

تحریر: لقمان اسد
میں تو سوچ سوچ کے ہار چکا۔ کوئی ہے جو یہ بتلائے کہ بے جرم مارے جانے والے جگرگوشوں کے لاشے جب مائوں کے آنگن میں جا پہنچتے ہیں تو ان مائوں کے دلوں پر گیا گزرتی ہوگی،برس ہا برس سے اپنے قلوب میں مچلتے ان ارمانوں کے حسیں جذبوں کو یہ مائیں خون آلود بیٹوں کے لہو سے کس طرح رنگتی ہوں گی ؟ مجھے تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ہر طرف سے مجھے ان بے جرم، بے دردی سے مار دئیے جانے والے خوبرو نوجوانوں کی مائوں کی آہوں، سسکیوں اور آنسوئوں نے گھیر رکھا ہے اور مجھے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان مائوں کا میں بھی اتنا ہی بڑا مجرم ہوں کہ جتنے بڑے مجرم ان کو اندھی موت کی گھاٹی میں اتار دینے والے بے حیأ بھیڑیے اور سفاک دہشت گر۔ اللہ کے بندو! اٹھو،جاگو اور دشمن کے خلاف صف آرأ ہو جائو۔

یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک جنگل میں رہنے والے ہزارہا مختلف جنس اور مختلف نسل کے جانوروں کے درمیان میں سے بھیڑیے ،ہاتھی اور شیر کو الگ طور پر شناخت نہ کیاجاسکے اور یہ بھی کیسے ممکن ہے کہ ہمارے شہروں، بازاروں، مسجدوں اور بستیوں میں رہنے اور بسنے والے انسانوں میں سے ان چند کرائے کے ٹٹوئوں ، سرتاپا کمینوں ،انسان دشمنوں اور جانوروں سے بھی بدتر ظالموں کی پہچان ہم نہ کرپائیں۔ انہی صفحات پر عرض کرچکا ،مکررعرض کئے دیتاہوں … ہم ایسے لیڈروں سے امن ،انصاف اور اپنے تحفظ کی بھیک کب تک مانگتے رہیں گے؟جن کا اب کے ان لہو لہو دنوں میں بھی کاروبار سیاست یہ ہے کہ سینٹ کے الیکشن میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے خمار نے جنہیں ہر قومی الجھن اور پریشانی سے ذہنی طور پر دور کر رکھا ہے۔

بے ایمانی اور فریب کاری کی انتہا اب تک یہ ہے کہ اپنے کاغذات نامزدگی میں ان میں سے اکثر کے کوائف پر جلی حروف میں درج ہے کہ وہ کرائے کی کار استعمال کرتے ہیں اور ان غریب زادوں کے پاس ذاتی گاڑی ہے نہ ذاتی گھر۔ انداز ستم کا یہ قرینہ غور سے ذرا ملاحظہ کیجئیے” سبحان اللہ” کروڑوں روپے جدھر جس کھیل میں ایک ووٹر ان امیدواروں سے لینے کا طلب گار ہے اور اس ووٹر کی اس شرط کو پورا کیے بنا یہ ووٹ کبھی اس سے حاصل نہیں ہو سکتا مگر ظلم، ستم اور مکاری کی حد دیکھئے کہ گھر بھی کرایہ کا ہے اور گاڑی بھی ذاتی نہیں۔

اتنی سادگی سے جناب کو واسطہ ہے طبیعت اور مزاج دولت کے حصول کی طرف مائل ہی نہیں تو کیا ضرورت ہے سینٹ کے الیکشن لڑنے کی،خواہ مخواہ کروڑوں روپے اپنی حلال کمائی میں سے پھونک دینے کی اور وہ بھی بازار رشوت میں 2نمبرووٹ خریدنے کی تمنائے بے تاب کی نظر کرنے کی۔

جناب اگر اس قدر درویشی مزاج کے مالک ہیں تو بازار میں ایک منفرد سٹور کھول کر عوام کو مناسب ترین داموں میں ضروریات زندگی فروخت کرنے پر اپنی ایماندارانہ صلاحیتیں صرف کرنا چاہئیں کیونکہ ایک عرصہ سے کارزار سیاست میں ہونے کے باوجود بھی آپ اس قابل نہی ہوپائے کہ اپنے کاغذات نامزدگی کی تفصیل کے خانوں میں اپنے ذاتی گھر اور اپنی ذاتی گاڑی کے حوالہ کو اندراج کرسکتے۔ ہمارا حال تو اس ساغر صدیقی سا ہوا جاتا ہے۔

زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں

یا اللہ! ہمیں معاف فرما دے تو بہت مہربان،رحیم اور کرم فرمانے والا ہے، ہمیں ہمارے گناہوں کی پکڑ سے آزادی اور نجات کا راستہ دکھلا دے ، یہ کیسے لوگ ہم پر مسلط ہیں، شب روز جن کے ایک نئے جھوٹ کے ساتھ آغاز کرتے اور بدترین جھوٹ کے ساتھ ہی اختتانم پذیر ہوتے ہیں۔ لالچ،طمع،خودپسندی اور خود فریبی میں مبتلا یہ شاہی طبقہ اب ہماری زندگیوں کے درپۓ ہے، خدا خوفی انہیں نہیں اور نہ ہی خدا تعالیٰ کے حضور جوابدہی کو کوئی تصور ان کے اذہان میں کہیں دکھائی دیتاہے کہ مرجانے کو بھی گویا یہ طبقہ کوئی رواج ہی خیال کرتا اور گردانتا ہے وگرنہ اس قدر ایک حکمران طبقہ کے تصورات ، سوچ، فکر اور خیالات میں آخر کیونکر محض ذاتی مفادات کا تحفظ ہی ہر وقت نمایاں طور پر سرفہرست ہے۔ دوستو!میں نے تو بہت سوچا اور بہت حد تک میری سمجھ سے تو یہ بالاتر ہیں چلئے تم ہی بتا دو۔

 Luqman Asad
Luqman Asad

تحریر: لقمان اسد

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Altaf Hussain
Previous Post سانحہ بلدیہ، تحقیقات کیلئے فوج کے قابل اعتبار افراد پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے: الطاف حسین
Next Post سر دار ممتاز ٹمن کی ملا قا تیں رنگ لا نا شروع ہو گئیں ۔۔۔
Sardar Mumtaz Khan Tamman

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.