yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
مقامی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں جاری بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں،محمد برجیس طاہر

Yesurdu June 3, 2016 1 min read
Share this:
Tahir bridges
Tahir bridges

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیراور مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی پامالی کو بین الاقوامی سطح پر بھر پورطریقے اُجاگر کرنے کے لیے حکومت اپنی بھرپور کو ششیں اور کردار ادا کررہی ہے ۔انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں رکن یورپین پارلیمنٹ ممبر،امجد بشیر، ممبر برٹش پارلیمنٹ یاسمین قریشی چیرمین جموں وکشمیر سلف ڈیٹرمینشن موومنٹ راجہ نجابت حسین اور برطانوی کونسلر محمد رفیق پر مشتمل نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بین الاقوامی برادری پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں بچے یتیم اور خواتین بیوہ ہو چکی ہیں لیکن بین الاقوامی برادری اس ضمن میں بھارت کے خلاف کے کوئی خاطر خواہ کاروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔چوہدری محمدبرجیس طاہر نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بطور رکن یورپین اور برٹش پارلیمنٹ آپ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ کشمیر یوں کے حق خودارادیت اور بھارتی حکومت کی جانب سے بدترین انسانی حقو ق کی پامالی کے خلاف آواز بلند کریں اور بین الاقوامی سطح پر بھارت کابد نما چہرہ بے نقاب کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔انہوں نے وفد سے کہا کہ ایک بڑے اور اہم پارلیمان کا حصہ ہونے کی وجہ سے آپ کی آواز دنیا میں سنی جاتی ہے اور ایک اہمیت رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت مسئلہ کشمیر اورکشمیریوں بھائیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر میں انفراسٹرکچر اور تعلیم کے شعبے کے لیے بھر پور کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ محمدنواز شریف کی حکومت نے آزاد کشمیر کو اسلام آباد مظفر آباد ریلوے لائن اور موٹروے کا منصوبہ دیا ہے جس سے اس علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت نے آزادکشمیر میں میڈیکل کالجز کی تعمیر کے لیے بھی آزادحکومت کو وافر فنڈز مہیا کیے ہیں ۔ اس کے علاوہ وفاقی حکومت آزادکشمیر میں تقریباً 250 سکولوں کی تعمیر کا ارادہ رکھتی ہے جس پر کام جلد شروع ہو جائے گا ۔ وفاقی وزیر نے وفد سے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں اُن کی معاونت بڑی اہم ثابت ہو گی۔چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں حکومت پنجاب گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے اور پیش آمدہ ریاستی انتخابات میں کامیابی کے بعد آزادکشمیر میں تعلیم کے مزید فروغ کے لیے پنجاب کی طرز پر اقدامات کیے جائیں گے ۔ا س موقع پر وفاقی وزیر نے اپنی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے پاک چین اقتصادی راہداری جیسے میگا پروجیکٹس کی افادیت کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری آزادکشمیر سمیت پورے پاکستان کے لیے ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتی ہے اور یہ منصوبہ محمد نواز شریف کے اُس وژن کی تکمیل ہے جس کا آغاز انہوں نے 90 دہائی میں موٹروے کی تعمیر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا تھا۔ملاقا ت میں وفد نے اپنی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل اور وہاں انسانی حقوق کی پامالی کے سدباب کے لیے حکومتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ باہمی موثر رابطوں اور آگاہی سے اس ضمن میں بڑی پیش رفت کی جاسکتی ہے جس کے لیے وہ اپنا تمام تر تعاون پیش کریں گے اور اس کے علاوہ آزادکشمیر میں تعلیم کے فروغ کے لیے بھی اپنا بھر پور تعاون پیش کریں گے

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Previous Post میدانی علاقے پھر شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے
Next Post صحافیوں کی حفاظت کے پروگرام کے تحت ضلع شیخوپورہ کے صحافیوں کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.