yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز

Web Editor June 10, 2018 1 min read
T-Tenth series against Scotland
Share this:

کیا آپ نے کبھی ایسی ٹیم دیکھی ہے جو دنیا کی مضبوط سے مضبوط ٹیم کو ہرا بھی سکتی ہے اور کمزور سے کمزور ٹیم سے ہار بھی سکتی ہے۔

T-Tenth series against Scotlandوثوق کے ساتھ کسی ٹیم کے بارے میںتو نہیں کہہ سکتا تاہم یہ بات ضرور کہہ سکتا ہوں کہ یہ خوبی پاکستان کرکٹ ٹیم میں ضرور موجودہے، زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے جاری دورہ انگلینڈ کو ہی دیکھ لیں۔

مصباح الحق، یونس خان جیسے منجھے اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی بجائے زیادہ ترنوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل گرین کیپس نے لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ ٹیم کے ساتھ جو کچھ کیا، اس پر کرکٹ کے پنڈت بھی حیران رہ گئے، اور تو اور انگلش میڈیا بھی چیخ اٹھا اور اس نے اپنے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا لیکن اگلے ہی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کے غبارے سے ایسی ہوا نکلی کہ تیسرے ہی دن میچ کا فیصلہ ہو گیا۔

پہلے ٹیسٹ میں غیر معمولی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی،سینئر اور جونیئر سب ناکام ہوئے، بابر اعظم کے ان فٹ ہونے کے بعد عثمان صلاح الدین کو طویل عرصہ کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کا موقع میسر آیا تاہم وہ بھی اپنے ابتدائی ٹیسٹ کو یادگار نہ بنا سکے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق بھی صلاحیتوں کامظاہرہ نہ کر سکے،ٹاپ آرڈر کے پانچ بیٹسمین ایسے شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے جو ٹیسٹ بیٹسمین 300 کی لیڈ حاصل کر لینے کے بعد کھیلا کرتے ہیں۔اظہر علی کی فارم کیا بگڑی کہ ٹیسٹ اور ون ڈے کا فرق ہی بھول بیٹھے۔ وہ بھی کیا دن تھے کہ سرفراز احمد نازک مواقعوں پر میچ کا پانسہ پلٹ دینے والی اننگز کھیلتے ہوئے سینچری بناجاتے تھے مگر جب سے کپتانی کا بوجھ پڑا ہے، ٹیسٹ کو بھی ٹی ٹوئنٹی ہی سمجھ بیٹھے ہیں۔

ہماری ٹیم کے ساتھ اصل مسئلہ یہ ہے کہ جونیئر کھلاڑی کسی ایک میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ خود کو سپر سٹار سمجھنے لگتا ہے، اپنا موازنہ ماضی کے کسی عظیم کھلاڑی کے ساتھ کرنا شروع کر دیتا ہے، عجیب وغریب ہیئر سٹائل بنا تا اور، فیس بک، وٹس ایپ اور ٹوئٹر پر سرگرم نظر آتا ہے، قصہ مختصر یہ کہ اپنے اصل مقصد سے ہٹ جاتا ہے جس کا خمیازہ اسے اگلے ہی میچ میں ناقص ترین کارکردگی کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے۔

یہ سچ ہے کہ ہر ٹیم ہر دن اچھا نہیں کھیل سکتی، ہر بہترین کھلاڑی بھی بدترین دن دیکھتا ہے۔ مصباح اور یونس کی ٹیم نے سالہا سال کی تگ و دو میں یہ سیکھا تھا کہ مخالف کو تھکانا کیسے ہے؟ موجودہ ٹیم میں نوجوانوں کی اتنی کثرت ہے کہ مخالف سے پہلے ہی خود تھک جاتی ہے۔

یہاں ایک اور سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر وہ کون سے عوامل ہیں جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو آسمان کی بلندیوں سے زمین پستیوں پر گرا دیا،تو جواب بالکل سیدھا اور سادھا سا یہ ہے کہ ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی سرفراز الیون کو لے ڈوبی۔

انسانی نفیساتی کے ماہرین کہتے ہیں کہ کامیابی حاصل کرنا کوئی بڑی بات نہیں بلکہ اس فتح و کامرانی کو برقرار رکھنا اصل بات ہے، مصباح الحق کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم تاریخ میں پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی پوزیشن پکی کرنے میں کامیاب رہی لیکن اسی ٹیم کو اس قدر ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا کہ کچھ ہی ماہ کے بعد  آئی سی سی  رینکنگ میں ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔

بات رینکنگ کی ہو رہی ہے تو یاد آیا کہ پاکستانی ٹیم اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ پر ہے اور اسکاٹ لینڈکے خلاف شیڈول دو میچوں کی سیریز میں کامیابی کی صورت میں گرین شرٹس کی پوزیشن پر تو کوئی فرق نہیں پڑے گا تاہم ناکامی سرفراز الیون کو پہلی سے دوسری پوزیشن پر ضرور دھکیل دے گی۔گوپاکستانی ٹیم نے لیڈز ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد آئرلینڈ میں باقاعدہ ڈیرے ڈال دیئے ہیں اور ایڈنبرا میں زور وشور سے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز بھی کر رکھا ہے۔

میزبان سائیڈ ناتجربہ کار سہی لیکن اس کو کسی بھی طور پر آسان لینے کی غلطی نہیں کی جاسکتی، کرکٹ سینکڑوں ناقابل یقین فتوحات اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تو کمزور ٹیمیں بھی غیر متوقع کارکردگی پیش کرسکتی ہیں،کپتان سرفراز احمد بھی انجانے خوف میں مبتلا ہیں،  اس لئے انہوں نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر واضح کر دیا ہے کہ میزبان سائیڈ کو کسی طور پر بھی آسان نہ لیا جائے۔

اگر کھلاڑیوں نے کپتان کی ہدایات پر عمل کیا تو سکاٹ لینڈ سے سب اچھا ہے کی رپورٹ آئے گی اور اگر لیڈز ٹیسٹ کی طرح ان دونوں ٹی ٹوئنٹی میچوں کو بھی آسان لیا گیا تو سیریز کے نتائج پاکستان کرکٹ کے لیے پریشان کن ہوسکتے ہیں، دونوں میچوں کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کواپنی سو فیصد صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Yemeni attack on Saudi Arabia, 3 killed in Yemen
Previous Post یمن سے سعودی عرب پر میزائل حملہ، 3 افراد جاں بحق
Next Post صحافیوں کو تنخواہیں ادا نہ کرنے والے میڈیا مالکان سپریم کورٹ طلب
The media owners who did not pay salaries demanded the Supreme Court

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.