yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

شام کے صدر بشار الاسد کو امید کہ ٹرمپ اتحادی بن سکتے ہیں

MH Kazmi November 16, 2016 1 min read
Syrian President Bashar al-Assad can hope to trump component
Share this:
Syrian President Bashar al-Assad can hope to trump component
Syrian President Bashar al-Assad can hope to trump component

شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ انھیں امید ہے کہ امریکہ کے نو منتحب صدر ڈونلڈ ٹرمپ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادی ہوں گے تاہم انھوں نے ٹرمپ کے بارے میں کوئی رائے دینے میں ‘احتیاط’ سے کام لیا۔

بشار الاسد کا مزید کہنا تھا کہ اگر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے وعدے کو پورا کیا تو وہ ان کے ‘فطری اتحادی’ ہوں گے۔

‘تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ انھیں اس بات پر شک ہے کہ آیا ٹرمپ اپنے وعدوں پر عمل کریں گے۔’

شام کے شہر حلب میں باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی کا دوبارہ آغاز

شام کے شہر حلب میں خوراک کی شدید قلت کا خدشہ

شام میں رقہ پر فضائی حملے، 20 عام شہری ہلاک

ڈونلڈ ٹرمپ اس سے پہلے کہہ چکے ہیں شامی افواج اور خود کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے شدت پسندوں کی مخالفت ‘پاگل پن’ ہو گا اور یہ کہ شام کی لڑائی روس تک پہنچ سکتی ہے۔

پرتگال کے سرکاری ٹی وی آر ٹی پی کو انٹرویو دیتے ہوئے بشار الاسد نے کہا ‘ہم ٹرمپ کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں لیکن اگر انھوں نے دہشت گردوں کے خلاف لڑائی کی تو یقیناً ہم فطری اتحادی ہونے جا رہے ہیں۔ اس فطری اتحا میں روس، ایران اور دوسرے متعدد ممالک شامل ہوں گے۔’

شامی صدر کے مطابق ٹرمپ نےدولت اسلامیہ کے خلاف لڑائی پر توجہ دینے کا ‘وعدہ’ کیا تھا تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا ‘کیا ٹرمپ ایسا کر پائیں گے؟’

انھوں نے کہا امریکی انتظامیہ میں متلافی فورسز کے بارے میں کیا، مرکزی میڈیا ان کے خلاف تھا، وہ اس سے کیسے نمٹ سکتے ہیں؟ یہی وجہ ہے کہ ابھی تک یہ ہمارے لیے مشکوک ہے اور اسی لیے ہم ٹرمپ کے بارے میں فیصلہ کرنے میں بہت محتاط ہیں۔

امریکہ کی شام کے بارے میں موجودہ پالیسی یہ ہے کہ دولت اسلامیہ اور دیگر جہادیوں کے خلاف کارروائی اور صدر بشار الاسد کے مخالف معتدل باغیوں کی حمایت کی جائے۔

شامی صدر بشار الاسد ایسے گروہوں کو دہشت گرد سمجھتے ہیں۔

اپنے ٹی وی انٹرویو میں بشار الاسد نے ایک بار پھر امریکہ کی موجودہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ‘وہ سمجھتے ہیں کہ وہ دنیا کی پولیس ہیں، ان کا خیال ہے کہ وہ دنیا کے جج ہیں لیکن وہ نہیں ہیں۔’

شامی صدر نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان کو ‘بیمار آدمی’، ‘احساس برتری کا شکار’ اور ‘حقیقت کے ساتھ رابطے سے باہر’ شخص قرار دیا۔

واضح رہے کہ ترکی نے شام کے صدر بشار الاسد کے مخالفین کی حمایت میں کارروائیاں کی تھیں۔

دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ شامی حکومت کے طیاروں نے تین ہفتوں میں پہلی بار حلب میں باغیوں کے زیرِ قبضہ مشرقی علاقوں میں بمباری کی ہے۔

برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سیرئین آبزرویٹری کے مطابق اس بمباری میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ شامی حکومت اور اس کے اتحادی روس نے رواں برس اکتوبر کے اوائل میں حلب میں عام شہریوں اور باغیوں کو حلب چھوڑنے کی اجازت دینے کے لیے فضائی حملوں کو روک دیا تھا۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The word 'Pakistan' creator Chaudhry Rehmat Ali's 121st birthday is being celebrated today
Previous Post لفظ ’’پاکستان‘‘ کے خالق چوہدری رحمت علی کا 121واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے
Next Post نائجیریا میں 75 ہزار بچوں کے ’بھوک سے مرنے کا خطرہ‘
The risk of dying from hunger 75 thousand children in Nigeria.

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.