yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

شام میں اپوزیشن نے اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی اپیل مسترد کر دی

Yes 2 Webmaster March 2, 2015 1 min read
Syria War
Share this:
Syria War
Syria War

بیروت (یس ڈیسک) شام کے شہر حلب میں اپوزیشن جماعتوں اور حکومت مخالف عسکری گروپ نے اقوامِ متحدہ کے خصوصی سفیر اسٹیفن ڈی مسٹورا کی جنگ بندی کی اپیل مسترد کردی ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے حلب میں جنگ بندی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حلب انقلابی کمیشن کا کہنا تھا کہ اگراقوامِ متحدہ کے خصوصی سفیر اسٹیفن ڈی مسٹورا نے شامی ڈرامے کے خاتمے کی تجویز میں صدر بشارالاسد اور ان کے اسٹاف کو عہدے سے ہٹانے اور ان پر جنگی جرائم کے مقدمے کا آپشن نہ رکھا تو ہم مذاکرات سے انکار کردیں گے۔

حلب انقلابی کمیشن (دی کمیشن آف الیپو ریوولوشنری فورسز) کے نام سے یہ نیا گروپ ہفتے کو ترکی کے سرحدی علاقے کائلس میں بنایا گیا ہے جس میں اتحاد کے جلاوطن سربراہ خالد خوجہ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ گروپ کا کہنا تھا کہ ڈی مسٹورا کا منصوبہ ہمارے ان لوگوں کے انسانی بحران کے خاتمے میں کوئی کردار ادا نہیں کرتا جنہیں حکومت کیمیائی ہتھیاروں اور بیرل بموں کا نشانہ بنارہی ہے جب کہ عالمی برادری نے ان ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ترجمان کے مطابق حقائق جمع کرنے والے اس مشن کا مقصد جنگ بندی کے بعد کے حالات معلوم کئے جائیں تاکہ متاثرین کی امداد بڑھانے کے ساتھ وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی روکی جائیں۔ اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر نے تجویز دی تھی کہ حلب میں کم از کم چھ ہفتے تک جنگ بندی کی جائے۔

ڈی مسٹورا نے اس سے قبل شام کے دارالحکومت دمشق میں پہلے حلب میں جنگ بندی کا منصوبہ پیش کیا تھا جو جنگ سے متاثرہ دوسرا بڑا شہر ہے، انہوں نے شامی حکومت کے اہلکاروں سے بھی مذاکرات کیے اس دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ حلب میں بندوقوں کو خاموش کرانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ حلب شام کا ایک اہم تجارتی مرکز تھا اور 2012 میں یہاں چھڑنے والی خانہ جنگی کے بعد یہ کھنڈرات کا ڈھیر بن چکا ہے جب کہ یہ شہر اب حکومت کی حامی افواج اور مخالف ملیشیا میں تقسیم ہوچکا ہے۔ شام میں مارچ 2011 میں تنازعات کچھ ماہ بعد خانہ جنگی میں بدل گئے اور اب تک اس میں 2 لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد پڑوسی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Shahdara
Previous Post شاہدرہ: چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
Next Post سرحد عبور کرنے والے پاکستانی کو بھارت نے واپس بھیج دیا
Border

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.