yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سلویا پلاتھ کی خود کشی

Web Editor January 17, 2018 1 min read
Sylvia Plath suicide
Share this:

شادی کے بعد شوہر کی بے رخی اور گردش دوراں نے معروف برطانوی شاعرہ کو اپنی زندگی ختم کرنے کے انتہائی اقدام پر مجبور کیا

معروف امریکی شاعرہ سلویا پلاتھ اپنی پیچیدہ شاعری اور غموں سے پر زندگی کے باعث انگریزی ادب کے قارئین کے لیے موضوعِ مطالعہ بنی ہوئی ہے۔ سلویا پلاتھ کا والد بوسٹن یونیورسٹی میں بیالوجی کا پروفیسر تھا جس نے شہد کی مکھیوں میں سپیشلائزیشن کی ہوئی تھی۔ شاید یہی وجہ ہے کہ سلویا کی شاعری میں بھی نظم شہد کی مکھی کو اہم مقام حاصل ہے۔ 1956 میں برطانیہ کی مشہور یونیورسٹی کیمبرج کے ایک کالج میں اس کی ملاقات اس وقت کے مشہور برطانوی شاعر ٹیڈ سے ہوئی ۔وہ شادی کے چھ برس بعد ایک اور عورت میں دلچسپی لینے لگے جو حساس شاعرہ برداشت نہ کر سکی اور شدتِ جذبات کے باعث ڈپریشن کی مریضہ بن گئی۔

تیس برس کی عمر میں جب اس کا شوہر سلویا کو چھوڑ کر جا چکا تھا اور نئی محبت آسیہ ویول کے دامِ محبت کا اسیر ہو چکاتھا ایک صبح سلویا پلاتھ نے اپنے بچوں کے لیے جلد ناشتہ تیار کیا۔ ڈبل روٹی اور دودھ وغیرہ بچوں کے پاس رکھا جیسے وہ کسی ضروری کام کے لیے کہیں جا رہی ہو۔ ننھے بچے نکولس اور فریدہ گہری نیند سوئے ہوئے تھے جب سلویا نے اپنا سر گیس اوون میں ڈال کر گیس آن کر دی اور پل بھر میں جسم اور روح کا ناطہ توڑ دیا۔ بچوں کی آنکھ کھلی تو ان کی زندگی کا واحد سہارا گیس اوون میں مردہ حالت میں پڑا تھا، ہاں ان کا اُس دن کا ناشتہ اُن کے پاس تیار رکھا تھا۔ آسیہ ویول جس نے سلویا کا سہاگ لوٹا تھا خود بھی مطمئن زندگی نہ گزار سکی اور چھ سال بعد اس نے بھی اپنے شوہر کی سابقہ بیوی کی طرح گیس اوون میں سر دے کر خود کشی کر لی۔ سلویا کے برعکس آسیہ اپنے ساتھ اپنی چار سالہ بیٹی شورا کو بھی لے چلی۔ اس طرح ٹیڈ ہیوز کو تین قریبی افراد کی موت دیکھنا پڑی۔

کہتے ہیں کہ ذہنی بیماریاں بھی بعض جسمانی اور طبعی بیماریوں کی طرح موروثی ہوتی ہیں۔ 2009 میں سلویا پلاتھ کا واحد بیٹا نکولس چالیس برس کی عمر میں الاسکا کی ریاست میں اپنے آپ کو پھانسی دے کر والدہ کے راستے پر گامزن ہو گیا۔ وہ فشریز کے محکمے میں آفیسر تھا اور اس نے تمام عمر والد اور والدہ کے برعکس عوامی شہرت سے کوسوں دور گمنامی میں گزاری تھی۔ اس کی بہن فریدہ کے مطابق میرے بھائی نے بظاہر ایک پروفیشنل زندگی گزاری لیکن وہ اس ذہنی تنائو سے کبھی جان نہ چھڑا سکا جو اس کو اس کی والدہ کی خود کشی کے باعث بچپن ہی میں ملا تھا۔ جو قصہ اوون سے شروع ہوا تھا چھت پرلٹکتی ہوئی رسی پر منتج ہوگیا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Holding International Bubble Show in New York
Previous Post نیو یارک میں انٹرنیشنل ببل شو کا انعقاد
Next Post مجھے کیوں نکالا
Why did you get me?

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.