yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

سیداحمد قادری کا چوتھا افسانوی مجموعہ ملبہ منظرعام پر

Yes 1 Webmaster May 21, 2015 1 min read
MALBA
Share this:
MALBA
MALBA

اردو کے مشہور و مقبول افسانہ نگار سید احمد قادری کا نیاافسانوی مجموعہ’ ملبہ منظر عام پر آگیا ہے۔اس افسانوی مجموعہ سے قبل سید احمد قادری کے تین افسانوی مجموعے ‘ریزہ ریزہ خواب’ (1985) ، دھوپ کی چادر (1995) اور پانی پرنشان (2006) شائع ہوکر مقبول عام ہوچکے ہیں۔ سید احمد قادری کے نئے افسانوی مجموعہ ‘ملبہ’میںکل 42 افسانے شامل اشاعت ہیں۔ جن میں بیشتر افسانے ہندوستان ، پاکستان، لندن، امریکہ اور جرمنی کے رسائل میں شائع ہو کر شرف قبولیت حاصل کر چکے ہیں۔

ان افسانوں سے متعلق بہت سارے ناقدین اورقارئین کے علاوہ کئی اہم فنکاروںنے اپنے تاثرات پیش کئے ہیں۔افسانہ’ملبہ’سے متاثرہوکر معروف افسانہ نگار اورناول نگار شموئل احمدے لکھاہے کہ” بڑی طاقتیں جب کمزور ملکوںپر بموںکے کارپٹ بچھاتی ہیں، جب بربریت اپنے خونی پنجے پھیلاتی ہے، تووہ آنکھ جس سے آنسو کا پہلا قطرہ ٹپکتاہے، وہ فنکارکی آنکھ ہوتی ہے۔افسانہ’ملبہ’ سید احمد قادری کی آنکھ سے ٹپکاہواآنسوہے جوصفحہ قرطاس پرپھیلااور افسانہ بنا۔”ایک دوسرے افسانہ ‘سوابھیمان پر لاہور سے قیصر نذیر خاور لکھتے ہیں کہ سید احمد قادری کی تحریر یقینی طورپرایک عمدہ افسانوی تحریرہے اوراسے بیانیہ کہانی یا داستان کہنا صریحاً غلط ہوگا۔

انھیں مسلمان ہونے کے باوجود ہندو رسموں اور ریتی رواج کی جانکاری ہے۔ جسے انھوں نے انتہائی خوبصورتی سے افسانے میںبرتاہے۔با لکل اسی طرح ، جس طرح منٹو اپنے ان افسانوں میں برتتا ہے ۔جس کے کردار ،ماحول،اسلام سے باہر موجود ہوں۔ قادری صاحب کاایک اورکمال اس افسانے میں کھل کرسامنے آتاہے جوانھوںنے مگدھی پراکرت کواردو میںسموکر دکھایاہے۔قادری صاحب عمدہ بلکہ بہت ہی عمدہ اسب کاری ہیں۔آپ نے یہ افسانہ لکھ کر ادب میںبنگال کی روایت یاد کرادی ہے۔ مشہور نقاد پروفیسر محمد محفوظ الحسن نے ‘ملبہ’ کے افسانوں پراپنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مختلف موضوعات پرمشتمل یہ کہانیاں آج کے مغربی و مشرقی ملک کی تہذیب وثقافت کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کی سیاسی اورسماجی اور اخلاقی صورت حال کو درشاتی ہیں۔

کہانی کہنے اور فنی طورپر اس کونک سک سے درست کرنے کاہنر سیداحمدقادری کوآتاہے۔اس لئے یہ کہانیاں متاثر کرتی ہیں” ۔ افسانوی مجموعہ’ملبہ’کے افسانوںکے مطالعہ کے بعدمعروف نقاد ڈاکٹر عاصم شہنوازشبلی بتاتے ہیںکہ سید احمد قادری کے افسانے اپنے زمانے کی تاریخی ،نفسیاتی اورانسانی مسائل کے لوازمات کی پاسداری کرتے ہیں۔ان کے افسانے ربط ویاس اور پیچیدہ بیانی سے مبّرہ ہیں۔سیداحمدقادری کے افسانوںمیںداخلی وخارجی تعلقات،ان کی شکست اور خاص طورپر بدلتے حالات میںعورت اور مردکے مقام روائی فوکس ہوتے ہیں”۔سید احمد قادری کے افسانوی مجموعہ’ملبہ’کے افسانوںکوجس طرح پسندکیاجارہاہے اور پزیرائی ہو رہی ہے، یہ اس امر کااشاریہ ہے کہ سید احمد قادری کے یہ افسانے ، افسانوی ادب میں قابل قدر اضافہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس نئی دہلی کے زیر اہتمام شائع اس بے حدخوبصورت اور معیاری افسانوی مجموعہ ‘ملبہ’ کے منظرعام پرآتے ہی ادبی حلقوںمیںجس طرح زیربحث ہے۔اس سے ‘ملبہ’کی شہرت اور مقبولیت کااندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

MALBA
MALBA
Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Mohsin Gondal
Previous Post پیرس۔معروف شخصیت محسن گوندل کے والد محمد نواز گوندل پاکستان میں انتقال کر گئے۔کمیونٹی کا اظہار تعزیت
Next Post آن لائن اخبار یس اردو کے 100 دن مکمل، 100 یوم میں 80265 وزیٹر نے نیوز پیپر کا مطالعہ کیا
Yesurdu logo

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.