yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

میٹھا اور مزے دار شریفہ

Web Editor December 8, 2018 1 min read
Sweet and fun
Share this:

شریفہ گرم آب وہوا کاپھل ہے۔ یہ دنیا کے بہت سے ممالک میں بڑے شوق سے کھایاجاتا ہے۔ شریفے کا آبائی وطن جزائر غرب الہند (ویسٹ انڈیز) ہے۔ شریفہ یہاں سے ہوتا ہواجنوبی میکسیکو پہنچا۔ پھروسطی امریکا پہنچا۔ بعدازاں یہ جنوبی پیرو اور برازیل میں متعارف ہوا۔ اب یہ برمودا، جنوبی فلوریڈا جنوبی امریکا اور ہندوستان کے شہر کولکتہ (کلکتہ) میں بھی کاشت کیاجارہاہے۔پاکستان میں اس کی کاشت کم کی جاتی ہے۔ یہ صرف صوبہ سندھ میں کاشت کیاجاتا ہے۔ پھلوں کے شوقین افراد اسے اپنے گھر کے باغیچے میں بھی کاشت کرلیتے ہیں۔ شریفے کی کاشت بیج کے علاوہ قلم لگانے اور پیوندکاری سے بھی کی جاتی ہے۔ اس کی فصل سال میں صرف دو مرتبہ ہوتی ہے۔ مارچ کے مہینے میں پھول کھلتے ہیں۔ جولائی کے مہینے میں یہ پھول پھل بن جاتے ہیں اور دسمبر میں پھل پک کر تیار ہوجاتے ہیں۔ شریفے کا درخت پانچ میٹر اونچا ہوسکتا ہے۔ اس کی پتیاں لمبی اورکھردری ہوتی ہے۔ اس کا پھل باہر سے سبزرنگ کا اور سخت ہوتا ہے۔ پھل جب پک جاتا ہے تو اس کا چھلکا نرم پڑجاتا ہے۔ ذرا سا دبانے پر چھلکا ٹوٹ جاتا ہے۔ پھل کے اندر کا سفید، مزے دار گودا شوق سے کھایا جاتا ہے۔ کچا شریفہ جو سبزرنگ کا ہوتا ہے، اسے اگر کاغذ میں لپیٹ کرآٹھ دس دن کے لیے اسٹور میں رکھ دیاجائے تو وہ پک جاتا ہے۔ شریف کے بیج سیاہ، چمک دار اور بہت کڑورے ہوتے ہیں۔ یہ بیج صرف ادویہ میں ہی استعمال کیے جاتے ہیں۔ ایک ماہر نباتات کاکہنا ہے کہ شریفے کی پتیوں کا نمک ملا جو شاندہ اگر پھوڑے، پھنسیوں اور زخموں پر لگایا جائے تو فائدہ ہوتا ہے اور ان سے نجات مل جاتی ہے۔ ان پتیوں کا جوشاندہ پینے سے رسولی اور معدے کے زخم دور ہوجاتے ہیں۔ پتیوں کی لگدی (پیسٹ) سر پرلگانے سے بالوں میں جوئیں ختم ہوجاتی ہیں۔ شریفے کے درخت کی چھال اسہال دور کرنے میں مفید ہے۔ اس کی جڑ پیچش، مالیخولیااور ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف ختم کردیتی ہے۔شریفے میں جمنے والی چکنائی کم ہوتی ہے، البتہ لحمیات اور نشاستہ زیادہ ہوتے ہیں۔ اس میں حیاتین الف (وٹامن اے) حیاتین ج (وٹامن سی) پوٹاشیم، میگینزئیم اور فولاد بھی پائے جاتے ہیں۔ حیاتین الف بینائی بہتر کرتی ہے۔ حیاتین ہڈیوں کی خشکی روکنے میں مدد کرتی ہے۔ پوٹاشیم پٹھوں کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ میگینزئیم جوڑوں کے درد اور ورم سے نجات دلاتا ہے۔

شریفے کے میٹھے اور مزے دار گودے سے آئس کریم بنائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ملک شیک بھی بنایا جاتا ہے۔ شریفے کے درخت کی لکڑی کام آتی ہے۔ دیہات میں اس کی لکڑی سے چھوٹے زرعی اوزاروں کے دستے بنائے جاتے ہیں۔ بیلوں کوبل سے جوڑنے کے لیے اس کی لکڑی استعمال کی جاتی ہے۔

پاکستان میں اسٹرابیری، لوکاٹ اور لیچی پہلے کاشت نہیں ہوتے تھے، مگر اب کاشت کیے جارہے ہیں۔ اب یہ پھل نہ صرف ملکی ضرورت کو پورا کررہے ہیں، بلکہ ان کے ذریعے سے زرمبادلہ بھی کمایاجا رہا ہے زراعت سے وابستہ افراد کو شریفے کی کاشت بڑھانے پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Government seeks to get rid of financial deficit .... Asad Omar now what are the windows?
Previous Post حکومت نے مالی خسارے سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈ لیا ۔۔۔۔ اسد عمر اب کیا کھڑاک کرنے والے ہیں؟ تازہ ترین خبر
Next Post دھماکے دار خبر: صدرمملکت عارف علوی کا ٹیلی فون لگوانے کیلئے 50 ہزار رشوت دینے کا اعتراف
Blasting news: Confession of 50 thousand bribery for the appointment of Sardar Malik Arif Alii

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.