yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

سوات میں دھماکے، سیاحتی سیزن تباہ کرنے کی سازش؟

F A Farooqi July 24, 2016 1 min read
Swat Valley Blast
Share this:
Swat Valley Blast
Swat Valley Blast

تحریر: فضل خالق خان
گزشتہ ایک ماہ سے سوات میں تواتر سے پے درپے دھماکوں نے یہاں کی عوام کو ایک بار پھر تشویش میں مبتلا ء کردیا ہے ۔ چونکہ سوات کے سیاحتی مقامات میں آج کل موسم انتہائی خوش گوار اور معتدل ہونے کی بناء پر ملک کے دیگر گرم علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کے لئے نہایت کشش رکھتے ہیں اور اسی بناء پر رمضان کے مہینے میں لاکھوںکی تعداد میں گرم علاقو ں کے رہائشیوں نے یہاں مہنگے داموں ہوٹلوں میں کمرے بک کرانے کے بعد لوگوں کی ذاتی عمارات کو بھی کرایہ پر حاصل کرکے رہائش اختیار کی، اس کے بعد عید کے موقع پر سرکاری اعدادو شمار کے مطابق چار لاکھ سے زائد افراد نے سوات کے سیاحتی مقامات پر عید کے مزے لوٹے جبکہ اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہے ۔ سوات میں کشیدگی خاتمے کے بعد لوگوں کی توجہ سوات کی جانب مبذول کرانے کیلئے عسکری قیادت کی جانب سے بھی گاہے بہ گاہے اقدامات کئے جاتے ہیں جس میں ثقافتی میلوں کا اہتما م بھی ایک تواتر سے کیا جارہا ہے

اگر چہ ان میلوں ٹیلوںکو یہاں کی عوام میں وہ پذیرائی حاصل نہیں ہوسکی ہے کیونکہ منعقد کرنے والوں کی جانب سے اس میں مقامی لوگوں ، یہاں کی ثقافت اور طرز زندگی کی نظر انداز کرکے دیگر علاقوںکی ثقافت اور ان کی رہن سہن کو اجاگر کرنے کو ترجیح دی جاتی ہے جس کی قطعاً کوئی ضرور ت نہیں ہوتی لیکن نہ جانے کس کا ایجنڈا ہے جسے یہاں کی لوگوںپر ایک تواتر کے ساتھ ہر سال مسلط کیا جاتا ہے ۔ پچھلی کئی سال سے اگر چہ یہ سلسلہ جاری ہے لیکن امسا ل جبکہ 12اگست سے 14 اگست تک ایک بار پھر سمر فیسٹول کا اہتمام کیا جارہا ہے لیکن مقام حیرت یہ ہے کہ سیاحتی علاقے بحرین سے آگے کالام تک روڈ کسی صورت قابل استعمال نہیں ہے ، اس پر عام گاڑی سے سفر کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ، فیسٹول منعقد کرانے والوںکے خاص مہمانوں کو تو وہاں تک پہنچانے کے لئے انتظامات کرلئے جاتے ہیں

Sawat Tourism
Sawat Tourism

رہے ان سے کم درجے کے بلائے گئے مہمان تو وہ بھی کسی نہ کسی طریقے سے وہاں پہنچ جائیں گے اور جو تیسرے درجے کے شہری ہیں وہ راستوں کی مشکلات سے گزرتے ہوئے یا تو فیسٹول کے دوسرے دن پہنچ جائیں گے اور یا تب پہنچیں گے جب فیسٹول اختتام پذیر ہوچکا ہوگا ۔ سوات کے سیاحتی علاقوں کی لوگوں کا معاشی دارومدار سیاحت کے شعبے سے وابستہ ہے جس کے لئے وہ پورا سال گرمی کے ان دنوں کا انتظار کرتے ہیں جس میںباہر سے آنے والے سیاحوں کی آمد سے ان کا کاروبار چمکتا ہے ۔ اب کی سال بھی یہی انتظار ہورہاتھا لیکن عین عید کی چھٹیوںکے دوران کالام کے علاقے مانکیال کے مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے دھماکے کرکے یہ پیغام دیا گیا کہ یہ علاقہ اب بھی پرامن نہیں ہے اور یہاں آنے والوں کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ، یوں تو اس وقت میڈیا کے ذریعے اس بات کا چرچا بھی کیا گیا کہ حالات پر امن ہیں اور سیاح بلا خوف وخطر یہاں آکر خوبصورت مقامات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں لیکن حقائق کو کون جھٹلائے گا کہ جب لوگ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جن میں خواتین اور بچوںکی اچھی خاصی تعداد ہوتی ہے ایک ایسے مقام پر موجود ہوں جہاں کے باسیوں کو خود تحفظ میسر نہ ہو، جہاں بم پھٹتے ہوں ،جہاں سیکیورٹی پر مامور اہلکار خود جانوںکی قربانیاں دے کر ملک کی آن پر قربان ہورہے ہوں وہاں وہ نہتے سیاح شہری کس طرح محفو ظ رہیں گے، اور یہی وجہ تھی کہ مانکیال کے مقام پر ہونے والی ان دھماکوں کے نتیجے میں بہت سارے سیاح جو کثیر مالی اخراجات اور راستے کی ڈھیر ساری مشکلات جھیل کر کالام تک پہنچے تھے اپنا سفر مختصر کرکے واپس جانے پر مجبور ہوئے۔

اب گزشتہ جمعہ22 جولائی کو ایک بار پھر علاقے کی سیاحتی سیزن کے دُشمنوں نے ایک با ر پھر وار کرتے ہوئے کالام سے چھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علاقے ”بھان” میں ایک بار پھر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کرکے اس میں تین افراد کو نشانہ بنایا جس کے بعد سیکیورٹی پر مامور اداروںکے اہلکاروںکے پہنچنے پر ایک اور دھماکہ کرکے یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی کہ سیکیورٹی پر مامور اداروں کے اہلکار بھی محفوظ نہیں اور یوں ایک قیمتی جان نائب صوبیدار کی صورت میں ضائع ہونے کے ساتھ دیگر چار افراد شدید زخمی کردئیے گئے جن میں سے اطلاعات کے مطابق ایک سیکیورٹی اہلکار کی حالت تشویشنا ک ہے ۔

Security
Security

صورت حال کی تناظر میں یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ سوات کا مثالی امن جسے یہاں کی عوام کی تعائون سے سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی بدولت ممکن بنایا گیا ہے کو خراب کرنے کے لئے ایک بار پھر سازش کے تانے بانے بنائے جارہے ہیں ، نادیدہ ہاتھ یا تو سوات کا سیاحتی سیزن تباہ کرنے کے درپے ہیں اور یا وہ ایک بار پھر اس علاقے کا امن تباہ کرنے کی مذموم سازشیں کررہے ہیں جسے بروقت روکنے کیلئے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے نہ کہ زبانی جمع خرچ کے لوگوں کو وقتی طورپر خاموش کیا جائے ۔

سوات میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران تواتر سے سیکیورٹی اداروں سمیت پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروںکو نشانہ بنایا جارہا ہے جس سے عام لوگوں کا تشویش میں مبتلا ء ہونا ایک قدرتی امر ہے ،سیاحتی علاقوں کے عوام اس تشویش میں مبتلا ء ہونے میں حق بہ جانب ہیں کہ ان کے سیاحتی سیزن کو باقاعدہ طورپر ایک سازش کے تحت تباہ کیا جارہا ہے جن کا قلع قمع کرنا سوات میں سیکیورٹی پر مامور درجن بھر اداروںکی اولین ذمہ داری ہے کہ آخر کا ریہ دھماکے سیاحتی مقامات ناران، مری سمیت دیگر مقامات پر کیوں نہیں ہورہے ہیں ، کیا کوئی قباحت ایسی ہے جو یہاں ہورہی ہے لیکن دیگر سیاحتی مقامات ان سے مبرا ہیں جو ہر سال صرف سوات کے سیاحتی مقامات کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

دوسری جانب حکومتی بے حسی کی بھی انتہا ہے کہ سال 2010 کے سیلاب میں تباہ شدہ ان سیاحتی مقامات کی سڑکوںکو کھنڈرات کی شکل میں چھوڑ دیا گیا اور ان کی تعمیرومرمت پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ، علاقے کی لوگوںکا مطالبہ ہے کہ حکومت سمیت دیگر سیکیورٹی پر مامور ادارے سوات میں حالیہ بم دھماکو ں اور امن خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات اُٹھائیں تاکہ گزشتہ ایک عشرے سے سوات کی تباہ حال سیاحتی شعبے کو اپنے پائوں پر کھڑا ہونے میں مدددی جاسکے۔

Fazal Khaliq Khan
Fazal Khaliq Khan

تحریر: فضل خالق خان

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Mony Man
Previous Post لگا ہے ضمیر فروشوں کا بازار دیکھو
Next Post دہشت اور سنسنی سے بھر پور ہالی وڈ فلم “بلیئر وچ” کا ٹریلر جاری

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.