yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سانحہ ساہیوال : جو ہونا تھا ہو گیا ، مگر آئندہ ایسے واقعات سے کیسے بچا جا سکتا ہے

Web Editor January 23, 2019January 23, 2019 1 min read
Survey Sahiwal: What happened to happen, but how can it be saved from such incidents?
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) ساہیوال کے واقعے نے پورے ملک کو اداس کر دیا‘ میڈیا بار بار دو معصوم بچیاں اور خوف کے شکار 10سال کے بچے عمیر کو دکھا رہا ہے‘ سوشل میڈیا پر پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے ذیشان‘ خلیل احمد‘ خاتون نبیلہ اور تیرہ سال کی بچی اریبہ کینامور کالم نگار جاوید چوہدری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ لاشیں بھی ہر حساس شخص کو خون کے آنسو رلا رہی ہیں‘ جان دینا اور جان لینا دونوں اللہ تعالیٰ کے کام ہیں‘ ہم انسان جب بھی کسی نئے انسان کو جنم دینے کا فیصلہ کریں یا ہم کسی منصب پر بیٹھ کر کسی کی جان لے رہے ہوں تو ہمیں قلم اور رائفل چلاتے ہوئے دس مرتبہ سوچنا چاہیے۔ ہم اگر کسی بچے کو جنم دے کر اس کی پرورش کی ذمے داری پوری نہیں کرتے یا پھر ہماری غفلت سے کسی کی جان چلی جاتی ہے تو ہم اللہ تعالیٰ کے غضب سے نہیں بچ پاتے‘ خدا ہمیں معاف نہیں کرتا‘ ساہیوال میں بھی یہی ہوا‘ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی فائرنگ سے تین بے گناہوں کی جان بھی گئی اور تین معصوم بچوں نے اپنی آنکھوں سے اپنے والدین کو بھی مرتے دیکھا‘ یہ دیکھنے سے بہترتھا یہ بچے بھی دنیا سے رخصت ہو جاتے‘ کیوں؟ کیونکہ یہ اب نارمل زندگی نہیں گزار سکیں گے‘ ان بچوں کی تکلیف اور بے گناہوں کا خون بھی پوری زندگی مارنے والوں کا پیچھا کرتا رہے گا‘ یہ بھی اب نارمل زندگی کو ترستے رہیں گے۔ہم فرض کر لیتے ہیں پولیس کے مطابق خلیل احمد کا دوست ذیشان دہشت گردوں کا ساتھی تھالیکن پولیس کے پاس اس کو گرفتار کرنے کے بے شمار طریقے موجود تھے‘ یہ سڑک پر گاڑی رکوا کر اسے گرفتار کر سکتے تھے‘ یہ اسے ٹول پلازے پر بھی روک سکتے تھے اور پولیس نے جب ٹائروں پر گولی مار کر گاڑی روک لی تھی تو یہ اس وقت بھی اسے زندہ پکڑ سکتی تھی یوں سڑک پر سیکڑوں لوگوں کی موجودگی میں گاڑی کو چھلنی کر دینا یہ کہاں کا انصاف‘ یہ کہاں کی انسانیت اور یہ کہاں کا پروفیشنل ازم ہے؟ ہم اس کی جتنی بھی مذمت کریں کم ہو گی‘ بہرحال یہ واقعہ ہو گیا اور یہ حقیقت ہے انسان کچھ بھی کر لے وہ ایسے واقعات کو ’’ری ورس‘‘ نہیں کر سکتا‘ ہم سب مل کر بھی ان بچوں کو ان کے والدین واپس کر سکتے ہیں اور نہ زندگی کی سرحد پار کرنے والوں کو واپس لا سکتے ہیں لیکن ہم اس واقعے سے سیکھ بہت کچھ سکتے ہیں۔ساہیوال کے واقعے سے پہلا لیسن ریاست کو سیکھنا چاہیے‘ حکومت قانون بنا دے فائر کا حکم ہمیشہ اوپر سے دیا جائے گا اور وہ آرڈر واضح اور قانونی ہو گا اور کوئی بے گناہ اس حکم کی زد میں نہیں آئے گا‘ دوسرا‘ دنیا کے تمام جدید ملکوں میں پولیس کے پاس مہلک اسلحہ نہیں ہوتا‘یہ زیادہ تر شارٹ گن یا پستول کی ہلکی گولی استعمال کرتے ہیں‘ اس سے ملزم عموماً زخمی ہوتے ہیں‘ ہلاک نہیں ہوتے‘ مہلک اسلحہ صرف اسپیشل فورسز کے پاس ہوتا ہے اور وہ لوگ انتہائی ماہر نشانہ باز ہوتے ہیں‘ وہ ٹارگٹ کے علاوہ چیونٹی تک کو نقصان نہیں پہنچاتے جب کہ ہم نے عام پولیس کو بھی کلاشنکوف اور تھری ناٹ تھری دے رکھی ہیں چنانچہ یہ جب بھی فائر کرتے ہیں یہ بے گناہوں کو بھی زندگی کی سرحد سے باہر دھکیل دیتے ہیں۔ہمارے ملک میں بے شمار نوجوان ناکوں پر موجود پولیس کی فائرنگ سے قتل ہو چکے ہیں لہٰذا حکومت کو پولیس کا اسلحہ بھی تبدیل کر دینا چاہیے‘ یہ اگر ممکن نہ ہو تو آپ انھیں ہلکی گولیاں دے دیں تاکہ یہ ملزموں کو صرف زخمی کر سکیں‘ یہ ان کی جان نہ لے سکیں اور تیسرا‘ پوری دنیا کی پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے کی ایکسپرٹ ہوتی ہے‘ پولیس اہلکار چند لمحوں میں ملزم کو نیچے گرا لیتے ہیں اور اس کی کلائیاں پیچھے لے جا کر باندھ دیتے ہیں‘یہ ملزموں کو ’’ٹیزر‘‘ کے ذریعے کرنٹ دے کر بھی بے ہوش کر دیتے ہیں اور اب دنیا میں لیزر گنز بھی آ چکی ہیں‘پولیس دور سے لیزر مار کر ملزم کو گرا لیتی ہے جب کہ ہمارے ملک میں آج بھی ملزموں کو گرفتار کرنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے‘ منت یا گولی‘ ہماری پولیس ملزم کے پیچھے بھاگ سکتی ہے اور نہ اسے دبوچ سکتی ہے چنانچہ اہلکار سارے کام رائفل سے لیتے ہیں‘ یہ لوگ اچھے نشانچی بھی نہیں ہیں‘ یہ گولی دائیں چلاتے ہیں اور بندہ بائیں مر جاتا ہے یا پھر یہ گولیوں کی اتنی بوچھاڑ کر دیتے ہیں کہ ملزم کے ساتھ ساتھ ہمسائے بھی مارے جاتے ہیں۔ریاست کو پولیس کی اس کمزوری پر بھی توجہ دینی چاہیے اور چوتھا اور آخری سبق ہم عوام کے لیے ہے‘ پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کی تحقیقات کے مطابق ذیشان جاوید کا تعلق دہشت گرد گروپ کے ساتھ تھا‘ یہ لوگ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کے اغواء کے ساتھ ساتھ آئی ایس آئی کے بے شمار افسروں کے قتل میں بھی ملوث تھے‘ یہ موبائل فونز اور انٹرنیٹ کے آئی پی تک تبدیل کر لیتے تھے‘ پولیس اور خفیہ ادارے آٹھ سال سے ان کا پیچھا کر رہے ہیں‘ یہ 2018ء کے آخر میں ان کے ریڈار میں آ گئے‘ بظاہر عام‘ نیک اور غریب دکھائی دینے والے یہ لوگ اندر سے برگد کی جڑوں کی طرح دور تک پھیلے ہوئے ہیں‘پولیس اور ایجنسیوں سے بچنے کے لیے یہ ہمیشہ بچوں‘ خواتین اور فیملیز کو استعمال کرتے ہیں۔لوگوں سے ذاتی تعلقات استوار کرتے ہیں اور پھر ان سے لفٹ لے کر یا انھیں لفٹ دے کر ان کے خاندانوں کے ساتھ سفر کرتے ہیں اور بارود ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر دیتے ہیں‘ میں یقین سے نہیں کہہ سکتا ذیشان جاوید بھی ایک ایسا ہی دہشت گرد یا سہولت کار تھا‘ یہ تحقیقات کے بعد ہی ثابت ہو سکے گا تاہم پولیس اور خفیہ اداروں کا دعویٰ ہے ذیشان سہولت کار تھا‘ 19 جنوری کو گوجرانوالہ میں مارے جانے والے دو دہشت گرد لاہور میں اس کے گھر میں پناہ گزین رہے تھے۔اس کا رابطہ 15 جنوری کو فیصل آباد میں مارے جانے والے دہشت گردوں کے ساتھ بھی تھا‘ یہ اپنی گاڑی میں خلیل احمد کی فیملی کو بورے والا لے جا رہا تھا اور ساہیوال میں مارا گیا‘ ہم عوام کو اس واقعے سے سبق سیکھنا چاہیے‘ کسی بھی شخص کو خواہ وہ ہمارا کتنا ہی پرانا اور قریبی دوست کیوں نہ ہو ہم اسے فیملی کے ساتھ سفر نہ کرائیں‘ ہم بس یا ٹرین میں سفر کر لیں‘ ہم اپنے مہمان کو کرائے پر گاڑی لے دیں لیکن ہم اسے ساتھ نہ لے کر جائیں‘ کیوں؟کیونکہ کچھ پتہ نہیں کون کب ہمارے بچوں کو ہیومن شیلڈ بنا لے لہٰذا ہمیں بھی بہرحال چوکنا رہنا ہوگا اور یہ ساہیوال کے واقعے کا وہ دوسرا رخ تھا جو معصوم بچوں اور تین بے گناہ لوگوں کے قتل کی وجہ سے پورے ملک کی نظروں سے اوجھل ہو گیا‘ ذیشان جاوید فراموش ہو گیا اورخلیل احمد کی فیملی اور تین بے گناہوں کے قتل نے اصل کہانی پر پردہ ڈال دیا۔ہماری زندگی میں دوسرا رخ بہت اہم ہوتا ہے‘ ہمیں چاہیے ہم جب بھی پہلے رخ کو دیکھیں‘ ہم کوشش کریں ہم دوسرا رخ بھی تلاش کریں کیونکہ یہ عین ممکن ہے اصل حقیقت دوسرا رخ ہو‘ مجھے یہ تجربہ جمعہ 18 جنوری ہی کو ہوا‘ سی پی این ای  نے جمعہ کو اسلام آباد میں میڈیا اینڈ ڈیموکریسی پر کنونشن منعقد کیا‘ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا ایسا میڈیا کنونشن تھا جس میں ملک بھر کے پریس کلب بھی شریک تھے‘ صحافیوں کی تنظیمیں بھی‘ ملک کے نامور صحافی‘ ایڈیٹر‘ میڈیا مالکان‘ ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے سی ای او اور اینکر پرسنز بھی اور حکومت اور اپوزیشن کے نمایندے بھی‘ ملک میں پہلی بار جمہوریت اور میڈیا پر کھل کر بات ہوئی‘ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی‘ وزیر اطلاعات فواد چوہدری‘ مریم اورنگزیب اور نیئر بخاری نے بھی کنونشن میں کھل کر بات کی‘میڈیا کے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے اور بے لاگ بات چیت کی‘ میں نے کنونشن میں مالکان کے کاروباری مفادات اور سیاسی ایجنڈے پر بات کی‘ میرے دوست اور گروپ ایڈیٹر ایاز خان نے اس کا بہت خوبصورت جواب دیا۔ان کا کہنا تھا بے شک میڈیا کی انڈسٹری میں سرمایہ کار‘ صنعت کار اور تاجر آئے لیکن یہ فیلڈ آج جس خوشحالی کو انجوائے کر رہی ہے یہ صرف اور صرف ان لوگوں کی مرہون منت ہے‘ یہ لوگ صحافت میں نہ آتے تو ہم آج بھی ہونڈا سی ڈی 70 پر ہوتے‘ میں نے ان سے اتفاق کیا‘ یہ حقیقت ہے 2000ء تک صحافت صرف تین گروپوں تک محدود تھی‘ یہ لوگ خود ارب پتی تھے لیکن صحافی خون تھوک رہے تھے پھر بڑے صنعتی گروپ آئے اور صحافیوں کے دن پھرنا شروع ہو گئے‘ ٹیلی ویژن نے خوشحالی کے اس سفر کو مزید بہتر کر دیا‘ ایکسپریس کے سی ای او اعجاز الحق نے کہا‘ 2000ء تک صحافتی مالکان صحافت سے کما کر دوسرے شعبوں میں لگاتے تھے لیکن پھر ایسے لوگ آئے جنہوں نے دوسرے شعبوں سے کمایا اور صحافت میں لگا دیا‘ یہ ایک ایسا دوسرا رخ تھا جس سے زیادہ تر لوگ ناواقف تھے‘ کنونشن میں حکومت کو صحافتی برادری اور صحافتی برادری کو حکومت کا موقف سمجھنے کا موقع بھی ملا‘شرکاء نے تسلیم کیا صحافت کا گلہ گھونٹا جا رہا ہے۔ملک میں ایک ان دیکھا خوف موجود ہے‘ ہر شخص پریشان ہے اور یہ پریشانی صحافت کے ذریعے پورے ملک میں پھیل رہی ہے‘ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میڈیا کے کندھوں پر بیٹھ کر ایوان اقتدار میں داخل ہوئی‘ میڈیا نے جتنی عمران خان کو سپورٹ دی اتنی سپورٹ آج تک کسی دوسرے لیڈر کو نہیں ملی لیکن عمران خان نے حکومت میں آ کر سب سے پہلے میڈیا کو ٹارگٹ کیا‘ میڈیا نے حکومت کی تشکیل کے ساتھ ہی سسکنا شروع کیا اور یہ اب ایڑیاں رگڑ رہا ہے‘ اخبارات بند ہو رہے ہیں اور ٹیلی ویژن چینلز ڈاؤن سائزنگ کے عمل سے گزر رہے ہیں‘ یہ سلسلہ اگر چلتا رہا تو میڈیا کے لیے سانس لینا مشکل ہو جائے گا اور یہ حقیقت ہے میڈیا اور جمہوریت دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں‘ صحافت نہیں رہے گی تو پھر جمہوریت بھی ممکن نہیں ہو گی‘ اس کنونشن میں فیصلہ ہوا تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر میڈیا کو بچانا ہوگا ورنہ پھر ہمیں جمہوریت کا جنازہ پڑھ لینا چاہیے اور یہ وہ دوسرا رخ تھا جس سے سانحہ ساہیوال کی طرح زیادہ تر لوگ ناواقف تھے‘ یہ میڈیا کے بحران کو صرف میڈیا کا بحران سمجھ رہے تھے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Imran Khan's Tiger Asad Umar is about to kick off today
Previous Post آج منی بجٹ پیش کیا جانیوالا ہے ، عمران خان کے ٹائیگر اسد عمر کیاکھڑاک کرنے والے ہیں
Next Post ہمارے معاشرے کا تیسرا گروہ
THIRD GENDER OF OUR SOCIETY

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.