yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پیر کی شام ’سوپر مون‘ دیکھا جاسکے گا، ماہرین

MH Kazmi November 12, 2016 1 min read
Supermoon sighting this Monday
Share this:

لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق، 14 نومبر 2016 یعنی پیر کی شام پاکستان میں سوپر مون کا نظارہ کیا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق آسمان صاف ہونے کی صورت میں پیر کی شام 6 بج کر 52 منٹ پر ’سوپر مون‘ دیکھا جاسکے گا، یہ چاند عام چاند کی نسبت سائز میں 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوگا۔

موسمیات کے ماہرین نے اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ زمین کے گرد موجود چاند کا مدار گول کے بجائے بیضوی ہے، جس کی وجہ سے زمین اور چاند کے درمیان موجود فاصلے میں فرق آتا رہتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، 14 نومبر کے روز نظر آنے والا سپر مون 7 دہائیوں کا سب سے بڑا اور چمکدار چاند ہوگا،اور آسمان و کہکشاؤں کی تسخیر کا شوق رکھنے والے افراد کے لیے ایک بہترین نظارہ ہوگا۔

دنیا بھر میں ‘بلڈ مون’ کا نظارہ

ماہرین کے مطابق، 1948 کے بعد پہلی بار پورا چاند زمین سے اس قدر کم فاصلے پر آئے گا، دورانِ گردش چاند سطحِ زمین سے 3 لاکھ 48 ہزار 4 سو کلومیٹر کی حد میں آجائے گا، یہ فاصلہ عام طورپر زمین اور چاند کے درمیان موجود فاصلے سے تقریباً 35 ہزار 4 سو کلومیٹر کم ہوگا۔

یونیورسٹی آف وسکونسن کے ماہر فلکیات جم لیٹس کے مطابق سپر مون اس وقت دکھائی دیتا ہے جب پورے چاند کا وقت اور زمین کے گرد چاند کے 28 روزہ مدار میں سب سے کم فاصلہ ایک ساتھ آجائے، یوں ہر 14واں پورا چاند سپر مون ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ’ اگلی بار 2034 میں ہی چاند اور زمین کے درمیان فاصلہ اس قدر کم ترین ہوگا اور تب ہی اتنا روشن سوپر مون دیکھا جاسکے گا‘۔

ماہر فلکیات جم لیٹس کا مزید بتانا تھا کہ اگر ہر ماہ کے پورے چاندوں کو ایک ساتھ جمع کیا جاسکے تو سوپر مون اور عام 14ویں کےچاند میں نمایاں فرق دیکھا جاسکتا ہے لیکن ایک عام دیکھنے والے کو 14 نومبر کا چاند بھی معمول کے پورے چاند جیسا دکھائی دے گا۔

چاند پر نظر رکھنے والے ناسا کے ڈپٹی پروجیکٹ سائنسدان نوح پٹرو کے مطابق ایک رات سے دوسری رات کے درمیان بھی چاند اور زمین کے فاصلے میں بہت معمولی فرق ہوگا، اس لیے اگر اتوار کو مطلع ابرآلود ہو تو پیر کے روز باہر نکل کر دیکھا جائے، سورج غروب ہونے کے بعد کوئی بھی وقت سوپر مون کے نظارے کے لیے مناسب ہوگا۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Iranian films to be screened in Pakistani cinemas
Previous Post پاکستانی سینما گھروں میں ایرانی فلموں کی نمائش
Next Post اشتعال انگیزتقریر؛ علامہ مرزا یوسف کی درخواست ضمانت مسترد
Inflammatory speech, Allama Mirza Yousuf's bail plea

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.