yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

“مالک کی صدا”

Yes 1 Webmaster February 26, 2015 1 min read
M A Tabassum
Share this:
Bulls
Bulls

تحریر:ایم اے تبسم

بیل ایک جانور ہے، عقل و شعور سے نابلد اسے ک ولہو پہ باندھ دیں تووہ آنکھوں پہ پٹی بندھے ہونے کے باوجود راہٹ چلانے کے لئے دائرے میں گھومتا رہتا ہے، اپنے مدار سے ہٹتا نہیں ،وہ جگہ تو محدود ہوتی ہے،مگر وہ مسلسل گھومتا ہے، اس کے قدم اپنے مدار سے ڈگمگانے لگیں تومالک کی طرف سے ایک صدا پہ چوکنا ہوجاتا ہے، مگر انسان اشرف المخلوقات ہونے کے باوجود اپنی حدنہیں پہچان سکا،جانورجب کوئی ایسی ویسی حرکت کرتا ہے تومالک کی ایک صدا اسے مجبور کر دیتی ہے،اوروہ بازآجاتا ہے، مگرانسان ایسا بھٹکا ہے کہ باربار صدادینے پہ بھی نہیں پلٹا ،سرکشی پہ باضد ہے،کتا جب دور جانے لگے اور مالک اسے صدا دے تووہ بھاگ کے مالک کے پائوں سے لپٹتا ہے اسکے تلوے چاٹتا ہے

ایک جانور کوبھی مالک کی پہچان ہے وہ اسکا وفادار ہے مگر انسان عقل وشعور ہونے کے باوجود اپنے اصلی مالک کوبھلا بیٹھا ہے ،اس سے بے وفائی کررہا ہے،اس کے باربار پکارنے پہ بھی پلٹنا اسے گوارا نہیں،اصلی مالک کون ہے ؟،(اللہ رب العزت )جوتمام جہانوں کا رب ہے جو خالق کائنات ہے،جس نے انسان کو جمے ہوئے خون سے پیدا کیا ،وہ اللہ جو مالک بھی ہے ،خالق بھی ہے،رحمن بھی ہے،اور رحیم بھی ہے،ایک ماں جو نو ماہ اپنے پیٹ میں ایک بچہ کو رکھتی ہے پھرموت وحیات کی کشمکش سے گزرنے کے بعد اسے جنم دیتی ہے،اور پھر جنم سے لے کر موت کی وادی میں اترجانے کے بعد تک بھی وہ اپنے بچے کے لئے شفیق ہوتی ہے،بچے کو ٹھوکر لگے ،گرجائے،یا کوئی تکلیف ہوتو ما ں بلبلا اٹھتی ہے

جب بچہ ڈگمگانے لگے توماں بڑھ کر تھام لیتی ہے،ماں کی سب محبتیں ،سب چاہتیں اللہ رب العزت کی چاہت کا ایک روپ ہیں،اللہ تعالیٰ ماں کی محبت سے سترگنا ذیادہ محبت کرتا ہے،اور اس کا بندہ ڈگمگانے لگے تووہ اسے راہ ہدائت دکھاتا ہے،مگر بندہ اس رب کا شکر ادا نہیں کرتا اور اس کی پکار نہیں سنتا اور اس کی پکارکا جواب بھی نہیں دیتا،طلوع سحر سے رات کی تاریکی چھا جانے تک دنیا کے کونے کونے سے صدا بلندہوتی ہے،

اور یہ صدا دن میں پانچ مرتبہ انسان سنتا ہے،مگر اس کی اس صدا پہ غورنہیں کرتا ،اس کا جواب نہیں دیتا ،اور پلٹتا نہیں ہے،انسان اپنے مالک کا کس قدر نافرمان ہے،کہ مالک اسے فلاح کی طرف بلاتا ہے،کامیابی کی طرف بلاتا ہے،مگر انسان اس پر غور کرتا ہی نہیں ،اپنے مالک کی صدا سنتا ہی نہیں،اللہ تعالیٰ انسان کو باربار موقع دیتا ہے،تب ہی تو اللہ تعالی ٰ کرہ عرض پر چوبیس گھنٹوں میں پانچ مرتبہ اپنے درپہ حاضری کا موقع دیتا ہے،مگر نادان انسان کہتا ہے ،بہت مصروف تھا اس لئے نمازقضا ہوگئی ہے

نمازتوادا کی نہیں ،اذان غور سے سننے کی فرصت نہیں،جواب دینا تو بہت دور کی بات ہے،آج ہم بڑے فخر کے طور پر دوسروں کے سامنے اپنے معصوم بچے سے کہتے ہیں،کہ ہمیں انگلش میں (POEM)سنائیں اور جب بچہ لہک لہک کر سناتا ہے تو اسکو فخر سے داد دیتے ہیں،ہم نے اپنے بچوں کو باقی توسب کچھ سکھا دیا ہے ،مگر اسے یہ بتانا بھول گئے کہ اس کا مالک کون ہے،اور اس کا کیا حکم ہے،کم از کم بچے کو سب سے پہلے اسلام کی بنیادی چیزیں سکھانا ہمارا فرض ہے،اس کے بعد دنیاوی تعلیم دینا چاہیئے،حضرت بلال جب اذان دیتے تھے

تو جن وانس ٹھہر جاتے تھے،وہ حضرت بلال جن کو یہ شرف حاصل تھا کہ وہ چلتے زمین پرتھے اور ان کے قدموں کی آہٹ عرش پہ سنائی دیتی تھی،وہ جب اذان دیتے توچرندپرند اڑنا بھول جاتے اور اذان سنتے تھے،مگر انسان آج کل کتنا غافل ہوچکا ہے،کہ ہر طرف اذان کی صدا بلند ہوتی ہے مگر انسان ٹس سے مس نہیں ہوتا اور اپنی کاروباری زندگی میں مگن ہوجاتا ہے،اپنے مالک حقیقی کی صدا سننے کی فرصت نہیں،ارے اے بدبخت انسان توکچھ بھی نہ تھا اس ذات نے تجھے گندے خون سے وجود بخشا ،جب تجھے دنیا میں بھیجا گیا توہر مراحل سے گزارتے ہوئے تیری ضرورت کے مطابق تجھے بن مانگے سب کچھ دیا،وہ اللہ جو تجھ سے سترمائوں سے زیادہ پیارکرتا ہے

وہ اللہ جوتیری شاہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے،تیری ناشکریوں کے باوجود بھی وہ تجھے سب کچھ دے رہا ہے،اس کی ایک ایک نعمت پر ذرا غورتو کر ،کہ اگر وہ اک نعمت تم سے چھین لے تو ہے کوئی دنیا کی طاقت جو واپس دلوا سکے،اے انسان اپنے اصلی مالک کو پہچان اور اس کے ہرحکم پہ قربان ہوجا،اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو،آمین ثم آمین۔

M A Tabassum
M A Tabassum

تحریر:ایم اے تبسم
موبائل:0300-4709102
email: matabassum81@gmail.com, 0300-4709102

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Nawaz Sharif
Previous Post وزیر اعظم میاں نواز شریف آج کراچی میں‌ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے
Next Post میرے پاس بہت سے بم ہیں جو پھوڑنے ہیں، نبیل گبول
Nabeel Gabol

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.