yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سندس فائونڈیشن، ساتھی ہاتھ بڑھانا

Web Editor May 28, 2019 1 min read
Sundas Foundation, Friend raise hand
Share this:

Sundas Foundation, Friend raise handمجھے منو بھائی سے محبت تھی۔ منو بھائی کو سندس فائونڈیشن جیسے فلاحی ادارے سے محبت تھی، جو اکیس سال سے تھیلسیمیا، ہیمو فیلیا اور بلڈکینسر کے مستحق اور نادار مریضوں کے لئے مسیحائی میں مصروف ہے۔ کیسا خوبصورت اتفاق ہے کہ 21برس پہلے اس ادارہ کی بنیاد بھی رمضان المبارک میں رکھی گئی تھی اور یہ کام کیا تھا شانت چہرے والے پہاڑوں کے فرزند یاسین خان نے، جس کی پرسکون خاموشی سرگوشیاں کرتی ہے کہ خالق کی مخلوق کے لئے زندگی وقف کردینے والوں کی شخصیتیں کیسی ہوتی ہیں۔ افراتفری، نفسا نفسی کے اس بددعائے ہوئے بےچین و بے قرار عہد میں اتنا سکھ اور سکون مجھے کم کم چہروں پر دکھائی دیتا ہے۔سندس فائونڈیشن اپنے 6 مراکز میں 6000 سے زیادہ رجسٹرڈ مریض بچوں کو علاج کی بہترین اور جدید ترین سہولیات کی فراہمی کے لئے شب و روز سرگرم عمل ہے۔ خوشبو میں لپٹی نور کی یہ کرنیں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور اسلام آباد سے لے کر گجرات تک پھیلی ہوئی ہیں۔ یہ انسان دوست ادارہ تھیلسیمیا، ہیمو فیلیا، بلڈ کینسر اور خون کے دیگر امراض میں مبتلا محدود وسائل والے مجبور مریضوں کو صاف اور صحتمند خون کے ساتھ ساتھ مختلف ادویات بھی مفت فراہم کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے مریضوں کو بھی خون اور اجزائے خون مفت فراہم کئے جاتے ہیں۔منو بھائی کا خواب تھا کہ تھیلسیمیا کے معیاری علاج کے ساتھ ساتھ اس کے تدارک کا چیلنج بھی قبول کیا جائے۔ اس مقصد کے حصول کی خاطر جدید آلات سے آراستہ ایک ڈی این اے لیب قائم کی گئی اور اس منصوبہ کو “سن میک” کا نام دیا گیا یعنی سندس مالیکیولر تجربہ کا مرکز۔ اس لیبارٹری کی مدد سے سندس فائونڈیشن شادی سے قبل تھیلسیمیا کا ٹیسٹ بلامعاوضہ فراہم کررہا ہے تاکہ تھیلسیمیا کے علاج کے ساتھ ساتھ اپنی آئندہ نسلوں کو بھی اس موذی مرض سے بچایا جاسکے۔یہاں یہ جاننا، سمجھنا اور یاد رکھنا بیحد ضروری ہے کہ تھیلسیمیا ایک موروثی مرض ہے کہ اگر ماں باپ، دونوں ہی اس مرض میں مبتلا ہوں تو اولاد کا اس کی لپیٹ میں آجانا یقینی ہوتا ہے۔ میں اپنے قارئین سے اپیل کرتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ بات پھیلائیں تاکہ شادی سے پہلے لڑکے اور لڑکی کے ٹیسٹ کا یہ کلچر پروان چڑھے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے سمجھو پوری انسانیت کو محفوظ کردیا۔ یہاں یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ جس طرح موروثی سیاست معاشروں کے لئے تباہ کن ہوتی ہے، اسی طرح موروثی امراض بھی انسانوں کے لئے باعث اذیت ہوتے ہیں۔سندس فائونڈیشن کی انسان دوستی کے سبب تھیلسیمیا کے مریض معصوم بچوں کی اوسط عمروں میں شاندار اضافہ ہو چکا ہے اور اب الحمدللہ یہ بچے تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے نارمل بچوں کے شانہ بشانہ چل رہے ہیں۔ بروقت اور مناسب علاج کی بدولت اکثریت اپنے قدموں پر کھڑی ہے اور تعلیم حاصل کرنے کے بعد معقول ملازمتوں پر فائز ہے اور بہت سے اپنے ذاتی کاروبار چلارہے ہیں۔ سندس فائونڈیشن میں رجسٹرڈ درجنوں مریض بچوں نے تعلیمی میدان میں مختلف اعزازات تک حاصل کئے۔گزشتہ برس سندس فائونڈیشن نے درد دل سے مالا مال انسان دوست مخیر حضرات کے 20 کروڑ زکوٰۃ و عطیات سے 80 ہزار سے زیادہ مریضوں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کیں۔ سندس کے سندر لوگ موروثی بیماریوں سے آگاہی کے لئے سیمینارز کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔منو بھائی نے اپنی زندگی میں ہی سندس فائونڈیشن ہسپتال کے لئے قطعہ اراضی خرید لیا تھا۔ منو بھائی کا خواب تھا اور خواہش بھی کہ سندس فائونڈیشن کے مریضوں کو تمام تر علاج ایک ہی چھت کے نیچے میسر ہو۔ اس خواب اور خواہش کی تکمیل کے لئے اس رمضان المبارک کے بعد اس ہسپتال کی تعمیر کا آغاز ہوگا ………. ان شاءاللہ تعمیر اور مشینری کا تخمینہ تقریباً 50 کروڑ روپے ہےساتھی ہاتھ بڑھاناایک اکیلا تھک جائے گامل کر بوجھ اٹھانا صرف چند اینٹیں صرف چند بوری سیمنٹ بالشت بھر سریاایک مزدور کی مزدوری صرف چند ٹائیلیں صرف ایک بستر صرف ایک انجیکشن صرف ایک کیپسول صرف ایک گولی صرف ایک پنکھاقطرہ قطرہ دریا بنتا جائے گاپیسہ پیسہ تاج محل بن جائے گاکوئی چاہے تو کوئی کمرہ، کوئی وارڈ اپنے کسی بچھڑ چکے پیارے کے نام سے بھی منسوب کرسکتا ہے۔رابطہ صدر سندس فائونڈیشن یاسین خان 0333-4211261

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Who is this?
Previous Post یہ کون ہے؟
Next Post بلاول بھٹو بھی عمران خان کے نقشِ قدم پر۔۔
Bilawal Bhutto also on the footsteps of Imran Khan ..

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.