yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سلیمان دی میگنیفیشنٹ : 1971 کی جنگ میں کرنل سلیمان بھی شامل تھے ، جب بھارتیوں کے حکم پر جنرل نیازی نے کرنل سلیمان کو ہتھیار ڈالنے کا کہا تو انہوں نے کیا تاریخی جملہ کہا تھا ؟ ایمان تازہ کر دینے والا انکشاف

MH Kazmi December 14, 2019 1 min read
SULEMAN, THE, MAGNIFICIENT, IN, 1971, WAR, COL SULEMAN, SHOED, HIS, GREAT, BRAVERY, IN, FRONT, OF, WAR
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) یہ1971 کی ایک دوپہر تھی‘ جب ادب سے سر جھکائے سپیشل سروسز گروپ کا جانباز لیفٹیننٹ کرنل محمدسلمان محبت اور عقیدت سے اپنی ماں کے پائوں چھو رہا تھا اور اس کی ماں نے بیٹے کو گلے سے لگاتے ہوئے کہا تھا ” جا پتر! اﷲ دے حوالے‘ ہن واپس غازی یا شہید بن کے آنا‘‘۔

ہوجائے مقابلہ۔۔۔؟؟؟ ماہرہ خان نے پریانکا چوپڑا کو شکست دے دی مگر کس کام میں ؟ مداحوں کے لیے یقین کرنا مشکل

نامور کالم نگار منیر احمد بلوچ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔گزشتہ دنوں دنیا کو خیرباد کہنے والے اکہتر کی جنگ کے ہیرو کرنل محمد سلیمان ‘ناصرف ایک عظیم کمانڈو تھے ‘بلکہ انہوں نے اپنی زندگی میں جرأت و شجاعت کی بے شمار داستانیں بھی رقم کیں۔وہ جنرل پرویز مشرف کے کورس میٹ رہے اورانہوں نے اکہترکی جنگ کے دوران گولہ بارود ختم ہو جانے کے باوجود دشمن کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکار کیا تھا‘ جبکہ مشکل ترین حالات میں اپنے زخمی ساتھی میجر پی ڈی خان کو محفوظ مقام پر پہنچایا تھا۔لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان کو ”دی میگنیفیشنٹ‘‘کیوں کہا جاتا ہے؟اس ضمن میں ذہن نشین رہے کہ سلطنت عثمانیہ کے سب سے بڑے حکمران سلیمان اعظم کی شان و شوکت اور جرأت و بہادری کی وجہ سے انہیں ” سلیمان:دی میگنیفیشنٹ‘‘ یعنی سلیمان عالی شان کہا جاتا ہے۔1971ء کی جنگ میں لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان نے بہادری کی ایک ایسی داستان رقم کی‘ جس نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا۔ اکہتر کی جنگ کے دنوں کی بات ہے کہ ایک رات ایک بنکر میں دو کمانڈوز ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی چُہل کر رہے تھے‘ تاکہ اپنا حوصلہ بلند رکھ سکیں۔ایسے میںایس ایس جی میجربلال رانا اپنے دوست اور ساتھی محمد سلیمان کی طرف متوجہ ہوا اورکہا کہ ‘ ‘یار ‘ میرا بلاوا آگیا ہے‘ لیکن مجھ سے اس بات کا وعدہ کرو اور میرا یہ دستی بم لے لو‘

اگر دشمن قریب آجائے تو دستی بم استعمال کرلینا ‘لیکن کبھی مجھے ان کے قبضہ میں نہ جانے دینا اور ایک آخری بات‘ اگر تمہارے گھر بیٹا پیدا ہو تو اس کانام ‘بلال ‘ رکھنا‘‘۔بات ختم ہوئی تو دونوں ہی قہقہے لگانے لگے۔ 10دسمبر 1971ء کوایک مشن کے دوران میجر رانا بلال نے بہادری سے لڑائی کی اور شہادت کے اعلیٰ مرتبے پر فائز ہوئے۔پاکستان کی تاریخ کے اس سیاہ دن‘ یعنی 16 دسمبر 1971ء کو جنرل نیازی نے دشمن کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا حکم دیا اور”سقوط ڈھاکہ‘‘ کی خبریں پھیل گئیں۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان کو جب ان خبروں کا پتا چلا تو انہیں اپنے دوست محمد بلال سے کیا وعدہ یاد آگیا۔ وہ ڈھاکہ کینٹ میں اپنی بھری ہوئی کلاشنکوف رائفل کو لے کر غصے سے باہر آئے۔ ان کی آنکھوں میں ہتھیار ڈالنے کے احکامات کو قبول کرنے سے صاف انکار نظر آرہا تھا۔16 دسمبر1971ء پاکستان کی تاریخ میں ایک دکھ کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘ کیونکہ جب کمانڈر ایسٹرن کمانڈ جنرل نیازی نے 39 ہزار فوجیوں اور پچاس ہزار سے زائد سول اداروں میں سرکاری فرائض کی انجام دہی کیلئے مغربی پاکستان سے آئے ہوئے سرکاری ملازمین اور بدر و شمس کی صورت میں محب وطن بنگالیوں کو مکتی باہنی اور بھارتی فوج کے ہاتھوں تہہ تیغ ہونے سے بچانے کی خاطر ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ کیا ‘

تو ایس ایس جی کے لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان‘ جسے اس کی ماں نے حکم دیا تھا ”پتر غازی یا شہید بن کر گھر واپس آنا‘‘ اپنی ماں سے کئے اس وعدے کو نبھانے کیلئے اس جانباز نے اپنے عہد کو اس طرح نبھایا کہ دنیا کی فوجی تاریخ میں ان کا نام ہمیشہ ہمیشہ کیلئے امر ہو گیا۔بد قسمتی کہہ لیجئے کرنل محمد سلمان کا نام ان کی موت کے بعد ہی پاکستان بھر کے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کی زینت بنا‘ جبکہ کروڑوں ہم وطن اس دلیر اور بہترین کمانڈو کی زندگی میں ان کے نام سے نا آشنا رہے۔ڈھاکہ چھائونی کے زمین دوز کشتی کے بنکر میں کھڑے سلمان نے جنرل نیازی کا حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنے ہاتھ میں پکڑی ہوئی کلاشنکوف نیچے رکھنے سے انکار کیا تو جنرل نیازی نے کہا؛ میں تمہارا کمانڈر ہوں اور میرا حکم ہے کہ ہتھیار پھینک دو‘ جس پر سلمان نے تاریخی جملہ بولتے ہوئے کہا ؛ آپ نے شکست تسلیم کرلی ہے اور اخلاقی طور پر اب‘ آپ ہماری کمانڈ کا حق کھو چکے ہیں ؛میری ماں مجھے غازی یا شہید دیکھنے کی آرزو مند ہے‘ بطور جنگی قیدی نہیں۔ میں یہاں سے نکل رہا ہوں اور آپ جان لیں گے کہ اپنی جان دے دوں گا‘ لیکن دشمن کا قیدی نہیں بنوں گا۔

میں یہاں دشمن سے جنگ کرنے کیلئے آیا ہوں جنگی قیدی بن کر ہتھیار پھینکنے کیلئے نہیں‘‘۔لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان جب سی ایم ایچ‘ لاہور میں اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہے تھے تو ان کے سامنے17 دسمبر1971ء کی وہ سرد اور تاریک شام آ گئی جب وہ ایک چھلاوے کی صورت میںڈھاکہ چھائونی میںاپنی پناہ گاہ سے نکلے اور چپے چپے پر پھیلی ہوئی مکتی باہنی ‘ بھارت کے فوجی دستے‘ فضا میں چکر لگاتے ہوئے ہیلی کاپٹر اور چھوٹے جہازوں کے علا وہ سڑکوں اور گلیوں میں جگہ جگہ جشن مناتے ہوئے لاکھوں عوامی لیگی کارکنوں سے خود کو محفوظ رکھتے ہوئے اس طرح برماپہنچ گئے کہ دریائوں اور سمندروں میں بھارت کی طاقتور نیوی بھی انہیں قابو کرنے میں ناکام ہو گئی تھی‘ جس نے بھی سنا کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان برما سے پاکستان پہنچ گئے ہیں‘ تو کسی کو یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ یہ کسی چھلاوے کا کام ہو سکتا ہے‘ کسی انسان کا نہیں‘ جبکہ اس کی کمر پر ایک زخمی جوان میجر کا بوجھ بھی تھا۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان کے ڈھاکہ سے برما فرار کا سن کر انڈین آرمی اور نیوی کے کمانڈوز اور بنگالی نوجوان دم بخود رہ گئے‘

کیونکہ لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان نے بہت سے کمانڈو آپریشنز میں مکتی باہنی اور انڈین آرمی کو سخت نقصان پہنچایا تھا اور وہ سب ایک غیر منظم فو ج کی طرح لوٹ مار کرنے کی نیت سے ادھر ادھر بھاگتے ہوئے پاکستانی فوجیوں ‘ان کے اہل خانہ اور ہر غیر بنگالی کی بو سونگھتے پھر رہے تھے۔17دسمبر1971ء کی رات کو لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان اندھیرے میں غائب ہو گئے اور دشمن کو دوبارہ نظر نہیں آئے‘ لیکن جب انہوں نے ہیڈکوارٹر ایسٹرن کمانڈ چھوڑا تو وہ اکیلے نہیں تھے‘ بلکہ میجر پی ڈی خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ میجر پی ڈی خان کے گھٹنے میں گولی لگی ہوئی تھی اور وہ سی ایم ایچ میں موجود تھے۔کرنل سلیمان سی ایم ایچ پہنچے اور پی ڈی خان سے کہا کہ ” وہ بھی ان کے ساتھ چلیں۔ پی ڈی خان نے اس کی وضاحت کی وہ بری طرح سے زخمی ہیں اور وہ ان کے فرار ہونے میں مشکل بن سکتے ہیں۔اس وضاحت پر لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان نے پی ڈی خان کے سر میں ایک ضرب لگائی‘ جس سے وہ بے ہوش ہو گئے اور انہوں نے پی ڈی خان کو اپنے کندھوں پر اٹھایا اور وہاں سے فرار ہو گئے اور اپنے گھر لے آئے جو کہ ایک محفوظ مقام تھا۔ اس کے بعد وہ لیفٹیننٹ جنرل پی ڈی خان بنے اور مشہور 10 کور چکلالہ کی کمانڈ کی۔کرنل سلیمان نے دشمن کو اپنی خاکی وردی پر داغ نہیں لگانے دیا۔انہوں نے اپنے دوست میجر بلال رانا سے کیے وعدے کو بھی نبھایا اوراپنی ماں سے کیے ہوئے وعدے کو بھی نبھایا اور غازی بن کر وطن لوٹے۔میجر بلال رانا سے کئے وعدے کے مطابق ‘جنرل پرویز مشرف اور لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان نے اپنے بیٹوں کا نام شہید رانا بلا ل کے نام پر ‘بلال ‘ رکھا۔ان کی بہادری اور عظمت کے پیش نظر جنرل پرویزمشرف اور پاک آرمی میں بہت سے لوگ اب بھی انہیں ” لیفٹیننٹ کرنل محمد سلیمان: دی میگنیفیشنٹ‘‘ کے نام سے یاد کرتے ہیں ۔

SULEMAN, THE, MAGNIFICIENT, IN, 1971, WAR, COL SULEMAN, SHOED, HIS, GREAT, BRAVERY, IN, FRONT, OF, WAR

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
nawaz shareif, in, London, and, Asif Zardari, out, of, Prison, Senior, Journalist, revealed, the, NRO, aggrement, between, Government, and, Opposition
Previous Post نواز شریف لندن اور آصف زرداری رہا۔۔!! حکومت نے اندر کھاتے این آر او دیا یا مُک مکا کیا؟ سینئر صحافی نے بریکنگ نیوز دے دی
Next Post اتحادیوں کی ناراضگی۔۔۔ حکومت کی جانب سے اہم اقدام کی خبر آگئی
ALLIES, ANGER, PRIME MINISTER, ANNOUNCED, BIGGER, THING

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.