yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

اور اب سوئی گیس بحران

Yes 1 Webmaster January 9, 2016 1 min read
Sui Gas Crisis
Share this:
Sui Gas Crisis
Sui Gas Crisis

تحریر: رانا اعجاز حسین
اس وقت جب عوام کو بہت سے بحران درپیش ہیں وہاں اب نیا بحران یہ پیدا ہوگیا ہے کہ سوئی گیس کے گھریلو صارفین کو گیس پریشر میں شدید کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بعض علاقوں میں تو سارا سارا دن سوئی گیس بالکل غائب رہتا ہے اور خواتین خانہ کو تہجد کے وقت بیدار ہوکر کھانا بنانا پڑ تا ہے۔ موسم سرما کی شدت کے ساتھ ہی گیس بحران کی شدت میںبھی روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

سوئی گیس کے پریشر میں کمی کے باعث لوگ اور بالخصوص گھریلو خواتین احتجاج پر مجبور ہیں۔ سوئی گیس جو پہلے لوگوں کو ذرا کم مشقت کے ساتھ میسر تھی اب وہ بالکل ناپید ہوتی جارہی ہے ، جس کی ایک بڑی وجہ ماضی میں کثیر تعداد میں CNG سٹیشن کا قیام ہے جہاںگیس کی مجموعی پیداوار کا کثیرتعداد میں استعمال بلکہ ناجائز اصراف کیا جا تارہا ہے۔ ملک میں 3400 سے زائد CNG اسٹیشنز موجود ہیں، اور ایک سی این جی اسٹیشن سے تقریباً 1 ہزار گھروں کو سوئی گیس کی سپلائی متاثر ہوتی ہے۔

سوئی گیس کے گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ سوئی گیس حکام جان بوجھ کر گھریلو صارفین کے لئے گیس پریشر میں کمی کرتے ہیں۔اس طرح پہلے سے بحرانوں کے نبرد آزما قوم کی اذیت میں مذید اضافہ ہوجاتا ہے۔ واضع رہے کہ ملک میں گیس جوکہ توانائی کا ایک nonـrevenueable ذریعہ ہے اس کو جس بے دردی سے ٹرانسپورٹ میں ضایع کیا گیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

Protest Against Gas Shortage
Protest Against Gas Shortage

بڑی بڑی بسیں اور ویگنیں جن کا کام ہی ایک جگہ سے دوسری جگہ لوگوں کو لے جانا ہے، جو استعمال تو سی این جی کرتی رہی ہیں لیکن غریب عوام سے ڈیزل کے کرائے لیتی ہیں۔ ا سکے علاوہ گاڑیوں میں معیاری سی این جی سلنڈر کی جگہ آکسیجن سلنڈر استعمال کیے گئے جس سے کئی ہزار لوگوں کی جانیں بھی ضایع ہوئیں۔

امیر لوگ 1500 CC سے زیادہ بڑی گاڑیاں اور ڈرائیور رکھنا تو برداشت کرلیتے ہیں، لیکن گاڑیوں میں پٹرول کی جگہ گیس ڈلوانے کو ترجیح دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ فرٹیلائیزر انڈسٹری کو بھی اپنی Operating Cost کم کرنے کے لیے مارکیٹ سے انتہائی کم نرخوں پر گیس فراہم کی جارہی ہے، دن رات اس قدرتی وسیلے کا بے دریغ استعمال کا الزام ہم سب پر لازم ہے کسی نے اس بات کی طرف توجہ ہی نہیں دی کہ آخر ہماری ترجیحات کیا ہونی چاہئیں؟ اگر ترجیحات کو دیکھا جائے تو سب سے پہلے اس گیس پر حق جو گھریلو صارفین کا ہے اس کے بعد توانائی ، پھر صنعت، پھر فرٹیلائیزر کو آنا چاہیے جب کہ ٹرانسپورٹ کا شعبہ سب سے آخر میں آنا چاہیے، پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سی این جی کا استعمال مکمل بند کردینا چاہیے۔

گیس کے لائن لاسز جو ہمارے ہاں دنیا میں سب سے زیادہ ہیں ان کو کنٹرول کرنے کی بھی شدید ضرورت ہے۔ سوئی گیس پریشر میں اضافے کے لئے گیس کے نئے ذخائر کی تلاش اور اور ان سے بھر پور استفادے کی ضرورت ہے۔ اور جو گیس ضایع کی جارہی ہے اس کو بھی سسٹم میں لانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے، اس مقصد کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔

Gas Crisis in Pakistan
Gas Crisis in Pakistan

اس وقت ملک میں کئی ایسے گیس کے کنوئیں موجود ہیں جہاں گیس تو بہت موجود ہے مگر اس کو پائپ لائن میں لانا ابھی تک سود مند ثابت نہیں ہوا۔ اس مقصد کے لیے بھی ہنگامی اقدامات نا گزیرہیں۔ گیس کے نئے ذخائر کی تلاش، تھرکول منصوبے پر پیشرفت اور بڑی گاڑیوں میں سی این جی ڈلوانے پر پابندی اس بحران کی سنگینی میں کسی حد تک کمی کرسکتی ہے۔

بحیثیت قوم ہم ہمیشہ قلیل مدتی منصوبہ بندی پر توجہ دیتے ہیں اور ہمیشہ طویل المدتی تجاویز کو نظرانداز کرتے ہیں جس کا نتیجہ ایک بحران کی شکل میں ہمیں منہ چڑھا رہا ہوتا ہے۔ حکومت کو اس جانب بھی توجہ دیناچاہئے کہ حکومتی کارکردگی کا گراف گرانے کے لئے دانستہ طور پر تو عوام کو گیس پریشر کی کمی کے عذاب میں مبتلا تو نہیں کیا جا رہا۔

گھریلو صارفین کو گیس پریشر میں کمی کے بحران سے نجات اور اس مسئلہ کے دیرپا حل کیلئے حکومت وقت اور ہم سب کو ملکر قوم میں گیس کے استعمال کے حوالے سے اجتماعی شعور بیدار کرنا ہوگا۔ موجودہ حکومت کو گھریلو گیس صارفین کے لیے گیس پریشر میں اضافہ کرنا چاہیے ، تاکہ غریب کا چولہا جلتا رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ CNGسیکٹر میں کفایت شعاری سے سوئی گیس کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے سخت پابندیاں عائد کرنا چاہیے تاکہ اس انمول نعمت کے ضیاع کی بجائے اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جا سکے۔

Rana Aijaz Hussain
Rana Aijaz Hussain

تحریر: رانا اعجاز حسین
ای میل: ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post وزیر پانی و بجلی نے 2018تک بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوگی کہہ کر عوام کو مایوس کردیا
Next Post ایران سعودی عرب کشیدگی میں پاکستان فریق نہ ہے

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.