yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

صوفی محمد عبد اللہ خان نے ساری زندگی احکامات الہی کی روشنی میں بسر کی، امداد حسین

Yes 2 Webmaster August 5, 2015August 5, 2015 1 min read
Urs e Pak Ghamkol Sharif Birmingham
Share this:
Urs e Pak Ghamkol Sharif Birmingham
Urs e Pak Ghamkol Sharif Birmingham

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) حضرت خواجہ زندہ پیر اور حضرت صوفی محمد عبد اللہ خان خلیفہ اعظم دربا ر عالیہ گھمکول شریف کی دو روزہ عظیم الشان عرس مبارک کی تقریبات مرکزی جامع مسجد گھمکول شریف گو لڈن ہیلاک روڈ میں انعقا د پذیر ہوئی جس کی میزبانی کے فرائض صوفی محمد جا وید اختر اور صاحبزادہ شاہد اختر نے سرانجام دیے اور بطور مہمان خصوصی حضرت خواجہ زندہ پیر کے لخت جگر صاحبزادہ پیر با دشاہ خان بھی جلوہ افروز ہو ئے ۔ دو روزہ عرس مبارک کی تقریبات میں برطانیہ بھر اور بیرون ممالک سے جید علماء کرام ،مشائخ عظام ، سیاسی ، سماجی ، مذہبی ،صحافتی، ادبی و مختلف مکاتب فکر کی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہو ئے دونوں بزرگان دین کو زبر دست خراج عقید ت پیش کیا ۔عرس مبار ک میں محفل پاک کی نقابت معروف عالم دین مولانا نیا ز احمد صدیقی نے کی۔

اس روحانی و وجدانی محفل پاک کے موقع پراظہار خیال کرتے ہو ئے خلیفہ اول پیر کرم شاہ الا زہری بھیرہ شریف استا ذالعلماء و مفسرقرآن محمد امداد حسین پیرذادہ نے کہا کہ دنیا میں اللہ کا ذکر بلند کرنے والوں کو عرش والے فرشتے بھی تعظیم و تکریم کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ صوفی با صفا محمد عبد اللہ خان نے اپنی ساری زندگی ذکر الہیٰ اور اتبا ع رسول ۖ میں گزاری ہے تا قیامت انکے نام کے چرچے ہو تے رہیں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ دین حق کا پیغام اللہ کے رسول ۖ اور انکے صحابہ کے بعد اولیاء اللہ کے زریعہ سے دنیا بھر میں پھیلا ہے۔

مفتی عبد الرسول منصور الا زہری نے کہاکہ دنیا میں اللہ اور اسکے رسول ۖکے نام پر بننے والا رشتہ قبر میں جا نے کے بعد بھی قائم رہتا ہے ۔ مفتی محمد قمر الزمان اعظمی نے کہاکہ جس طرح جسم کی بیما ری کو رفا کرنے کے لیے ڈاکٹر اور طبیب کی ضرورت درکا ر ہے اسی طرح سے بیما ر روح کا علاج اللہ والے ہی کرتے ہیں۔

مفتی یا ر محمد قا دری امیر جما عت اہلسنت برطانیہ نے کہاکہ ہر انسان اللہ کی با رگاہ میں اپنے عمل اور کردار سے بڑا یا چھوٹا ہوتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جسے دوسرا مومن اچھا سمجھے تو اسے اللہ رب العزت بھی اچھا سمجھتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ دنیا میں قدر و منزلت انہیں کو نصیب ہوتی ہے جو ذکر الہٰی اور فکر آخرت سے دلوں کو آباد رکھتے ہیں ۔ مفتی محمد نصیر اللہ نقشبندی نے کہا کہ کچھ اللہ کے بر گزیدہ بند ے ایسے بھی ہیں جو ویرانوں کو آباد کرتے ہیں اور انکے جا نے کے بعد بھی لوگ انکا تذکرہ کرکے فخر محسوس کرتے ہیں۔

خلیفہ مجاز نیریاں شریف آزادکشمیر علامہ عبد اللہ عتیق نے کہاکہ اولیاء اللہ مرنے کے بعد بھی لو گو ں کے دلوں میں آباد رہتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ چاروں سلاسل یعنی قا دری ، چشتی ، سہروردی اور نقشبندی سے وابستہ اولیاء عظام جو شریعت کے پابند ہوں ہما رے لیے قابل عزت و تکریم اور لائق تقلید ہیں ۔ مولانا ظفر محمود فراشوی نے کہاکہ اللہ والوں کی صحبت ظلمات کے اندھیروں سے نکال کر نو ر کے اجالوں کی طرف لیجاتی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ صیح ولی کامل وہی ہے جو مرید کا رشتہ اللہ اور اسکے رسول ۖ سے مزید مضبوطی کے ساتھ جوڑ دے ۔ انہو ں نے کہا کہ جاہل پیروں اور ڈسکو نعت خوانوں نے دین کو نقصان پہنچایا ہے۔

مولانا سید ظفر اللہ شاہ نے کہاکہ قرآن پاک مومن کی زندگی کا مکمل نصاب حیات رکھتا ہے اولیا ء اللہ بندے کو درحقیقت اللہ اور اسکے رسول ۖ کے احکامات کی طرف راغب کرتے ہیں ۔ مولانا عبد الغفور چشتی نے کہاکہ انسان اگر اللہ کی طلب کرے تو اسے ضرور پا لیتا ہے اور جو اللہ سے لو لگا لے تو وہ دنیا و آخرت کے تمام خزانے اور انعامات سمیٹنے والا ہے ۔ پر و فیسر رمضان رضا نے کہاکہ دنیا میں ایمان کی سلامتی کے ساتھ رہنے والے مسلمان کی نجا ت لا زمی ہے ۔ علامہ سید محمد فاروق شاہ سیا لوی نے کہا کہ ایک مومن مسلمان کے لیے وہی راستہ بہتر ہے جو شہداء صالحین صادقین اور نیک لوگوں کا راستہ ہے۔

مولانا فضل حق قا دری نے کہاکہ علماء دین کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مقتدیوں کی مذہبی سیاسی اور ہر اعتبار سے تربیت کریں ۔ حافظ محمد سعید مکی نے کہا کہ دور حاضر میں اولیاء کرام اور علماء دین کو منبر ومحراب سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ علامہ غفور احمد چشتی نے کہاکہ اللہ کا ذکر ہمہ وقت کرنے والوں کو خالق و مالک دنیا و آخرت میں شہرت و وقار سے نوازتا ہے ۔ صا حبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قا دری چیئرمین قا دریہ ٹرسٹ برطانیہ نے کہاکہ نیکوں کاروں کی صحبت اور رفاقت اختیار کرنے سے ہی قیامت کے روز شفاعت نصیب ہو گی ۔ راجہ محمد سلیم اختر چیئرمین مسجد کمیٹی گھمکول شریف نے کہاکہ تا ریخی جلو س صوفی محمد عبد اللہ خان کی زیر سرپرستی گذشتہ 54 برس سے نکالا جا رہا ہے جس سے اس دیار غیر کے گلی کوچوں میں کلمہ حق کی صدا بلند ہوتی رہتی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ صوفی محمد عبد اللہ خان جو مسجد اور مدرسہ اپنی زندگی میں تعمیر کر کے گئے ہیں یہ انکے لیے ایک صدقہ جا ریہ ہے جس کا ثواب انہیں تا قیا مت پہنچتا رہے گا انہو ں نے کہاکہ ہم سب کو بھی ایسے نیک لوگوں کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرنی چا ہیے ۔ علامہ محمد اخلاق مبارک نے کہاکہ ذکر الہیٰ کا پرچار کرنے والوں کو اللہ اپنی رحمت و برکت سے ضرور نوازتا ہے۔

عرس پاک کی محفل سے مفتی عبد الکریم جما عتی نقشبندی ، علامہ غلام ربانی افغانی ، صاحبزادہ شاہجہان مدنی، امام عامر ، مولانا قمر الیاس ،شیخ یزدانی رضا، شیخ محمد یسین، ڈاکٹر اطہر الا زہری ، امام اعجاز شامی ، امام عادل ، امام صدیقی، امام محمد عاصم، شیخ اسرار رشید ، شیخ رضوان حسین ، اسماعیل حسین، امام خالد حسین ، شیخ محمد عتیق اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر مفتی گل الرحمن قا دری ،مولانا محمد بوستان قادری برٹش مسلم فورم،کونسلر ذاکر چو ہدری ، حافظ محمد مشتاق ، مفتی اکبر زیرک ، مولانا اکرام الحق ، پیر طریقت صاحبزادہ محمود قاسم ، صاحبزادہ پیر نیا ز الحسن قا دری سلطان باہو ٹرسٹ برطانیہ ،صاحبزادہ پیر نجیب الرحمن فیض پوری ، صاحبزادہ انوار المالک لقمانوی ، قا ری حفیظ الرحمن چشتی ، مولانا شبیر الحسن صدیقی ، الحاج عبد المجید قا دری ، علامہ مفتی حسن رضا ،امام شاہد تمیز ضیاء الامہ سنٹر بوزلے گرین، جا وید اقبال ، قمر خلیل ، قاری محمد آصف ، رفاقت ،حاجی محمد دین ، عبد الکریم ، محمد زین ، حاجی طارق لوہار ، مولانا رضوان نعیم ، قا ری منیر مہروی ، قا ری محمد نذیر ،محمد غالب ، پر وفیسر احسان الحق سائوتھ اینڈ سٹی کالج برمنگھم ، حافظ منیر احمد ، قا ری منیر احمد جما عتی ، حافظ محمد قاسم صدیق چشتی ، علامہ تنویر شاہ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Meera
Previous Post فرانس میں قیام کا مقصد صرف سیر و تفریح ہی ہے، میرا
Next Post ملک دشمن عناصر کراچی آپریشن کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، ترجمان رینجرز
Col Tahir

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.