yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سوڈان کے عبوری رہنما عبدالفتح برہانی نے سوڈان میں کرفیو کے خاتمے کا اعلان کردیا

Web Editor April 14, 2019 1 min read
Sudan's transitional leader Abdul-Fattah al-Burhan announcing cancels curfew in sudan
Share this:

خرطوم: سوڈان کے عبوری رہنما عبدالفتح برہانی نے سوڈان میں کرفیو کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب سوڈان میں عمرالبشیر کی حکومت کے خاتمے کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کی جانب سےکل ہفتہ 13 اپریل کو اعلان کیا گیا ہے کہ سابق صدر عمرالبشیر کے خلاف مظاہروں کے تناظر میں گرفتار کیے گئے تمام سیاسی قیدی رہا کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے ملک میں انسانی حقوق کی ضمانتوں سے متعلق قوانین کے نفاذ کا اعلان بھی کیا۔ سوڈان پر قریب 30 برس حکومت کرنے والے عمرالبشیر کے خلاف زبردست عوامی مظاہروں کے تناظر میں ملکی فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ اس وقت عسکری کونسل کے رہنما برہانی فی الحال عبوری سربراہِ حکومت ہیں۔ ہفتے کے روز انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ دو برس کے عرصے میں حکومت ملک کے سویلین نمائندوں کے حوالے کردی جائے گی۔عبوری رہنما نے سوڈان کی تمام سیاسی جماعتوں اور تحریکوں سے کہا کہ وہ مذاکرات کا راستہ اپنائیں اور تشدد سے اجتناب برتیں۔

واضح رہے کہ عواد ابن الرؤف کی جانب سے جمعے کے روز عسکری کونسل سے مستعفی ہو جانے کے بعد برہانی نے عبوری رہنما کے بہ طور ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔ عواد ابن الرؤف عمر البشیر کی حکومت کے خاتمے کے بعد صرف ایک روز تک عبوری رہنما رہے تھے۔ دوسری جانب دارالحکومت خرطوم میں واقع فوجی ہیڈکوارٹرز کے ارد گرد ہزاروں مظاہرین جمع ہیں۔ ان افراد نے سوڈانی پرچم اٹھا رکھے ہیں اور ایک جشن کا سا سماں ہے۔انتیس سالہ اوکوالہ اوچنگ چام کو اپنے ملک ایتھوپیا سے جنوبی سوڈان پہنچنے کا خطرناک سفر طے کرنے میں دو سال کا عرصہ لگا۔ چام نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’میرے پاس جنوبی سوڈان جانے کے لیے بس کا کرایہ نہیں تھا اس لیے میں نے پیدل ہی یہ سفر اختیار کیا۔‘‘

رواں برس اپریل میں چام بالآخر جنوبی سوڈان میں قائم گوروم مہاجر کیمپ پہنچا جہاں اس کی بیوی اور تین بچے پہلے سے موجود تھے۔مظاہرے میں شامل 30 سالہ نوحہ عبدل نے خبر رساں ادارے ڈی پی اے سے بات چیت میں کہا، ’’میں کل سے اپنی دو بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ یہاں ہوں۔ جب تک ملک میں سویلین حکومت قائم نہیں ہوتی، ہم یہیں رکیں گے۔‘‘عبد الرباب نامی ایک 55 سالہ شخص کے مطابق انہوں نے اپنی نصف زندگی عمرالبشیر کے دور میں گزاری دی، جو ایک ’بری حکومت‘ تھی۔ان کا کہنا تھا، ’’اب وقت آ گیا ہے کہ انہیں باہر پھینک دیا جائے اور ملک میں جمہوری دور کا آغاز ہو۔ ایک ایسی حکومت قائم ہو جو نئی نسل کے امنگوں کی ترجمان ہو۔ یہ نسل سابقہ حکومت سے براہ راست متاثر ہوئی۔‘‘دوسری جاب مختلف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں فوج کی طرف سے ملکی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لینے کو مسترد کر دیا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Am I in the mental Asylum?
Previous Post پاگل خانے میں ہوں کیا؟
Next Post وقت سے پہلے موسم گرما کی تعطیلات
Summer holidays before time

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.