yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عجیب وقت

Web Editor August 16, 2018 1 min read
Strange time
Share this:

عجیب وقت ،لیگی حکومت کی ’’فنکاریوں‘‘ پر بات کر نہیں سکتے، وہ جاچکی، اپنی فنکاریاں خود ہی بھگت رہی، نئی حکومت کے حوالے سے بات ہو نہیں سکتی ، وہ ابھی آئی ہی نہیں، نگران حکومت کے بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتے، وہ دو چار دنوں کی مہمان، عجیب وقت، گزری بیڈ گورننس،کرپشن کا رونا رو نہیں سکتے، وہ خود ہی رو دھو رہے، متوقع گڈ گورننس کا ذکر ہو نہیں سکتا، ابھی سب کچھ باتوں تک محدود، عجیب وقت، اسٹیٹس کو کو پتھر مار نہیں سکتے، اسٹیٹس کو پہلے ہی زخموں سے چور، عوامی راج پر پھول نچھاور ہو نہیں سکتے، وہ ’’راج‘‘ ابھی شروع ہی نہیں ہوا اور عجیب وقت، پچھلے رہے نہیں، اگلے آئے نہیں، درمیان والے سامان باندھ چکے۔عجیب وقت!آسان لفظوں میں، صورتحال یہ کہ صورتحال ہی واضح نہیں، لہٰذا یہی صورت حال دیکھ کر دل چاہا کہ چلو یہی بتا دوں، کون معافی تلافی کے چکر میں، کون ’’مٹی پاؤ‘‘ کی کوششیں کر رہا، کون ابھی بھی پرامید کہ درمیانی رستہ نکل آئے گا ،جی یہ بھی کیا کہ یہی سنادوں، کہاں کے پرندے کس جانب اڑان بھرنے کیلئے تیار، اندرو اندر کیا رولے پڑے ہوئے ، سامنے کیا ،پیچھے کیا ہورہا ،خیال یہ بھی آیا کہ یہی لکھ دوں، کل ریحام خان سے مل کر ’’شیرو‘‘ سے دشمنیاں کرنے والے وہ کون جو آج شیرو کی ہر ادا پرایسے میں واری ، میں قربان کہ خود شیرو بھی پریشان ، سوچا یہی بتادوں ، کون کس سے ناراض ،کس کی کس سے بول چال بند،بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوا ، کتنے انوکھے لاڈلے کھیلن کو ’’چاند‘‘مانگ رہے لیکن اس عجیب وغریب وقت کا اثر یا کچھ اور، نہ چاہتے ہوئے دل نہ مانا کچھ بتانے کو ،دماغ نے کہا ابھی راز ،راز ہی رہے ، اک عرصہ بعد اقتداران کے پاس ، جو نئے بھی ،کنفیوژ بھی ،خوش بھی ،کچھ بدلنا چاہتے بھی ،کچھ نیا کرنے کے خواہش مند بھی ،لہٰذا ابھی پردہ رہنا چاہیے ، یہ جوڑ توڑ ،یہ معصوم حماقتیں اورسازشیں ،یہ بھولی بھالی مفافقتیں اور خوشامدیں ،چند دن اور سہی ،ہوسکتا ہے کچھ بہتر ہو جائے، کچھ نیا ہوجائے ،عین ممکن اس بار وہ ہوجائے جو پہلے نہ ہوا ،لہذا دوستو،اس عجیب وغریب لمحوں میں جب یہ سب نہ لکھنے کا فیصلہ کیا تو سوچا پھر کیا لکھا جائے، اچانک استادوں کے استاد حسن نثار یاد آگئے ، اگست کا مہینہ، توقعات،امیدیں، زمینی حقائق اوریہ عجیب وغریب وقت ، اس صورتحال میں کالے قولوں سے بہتر بھلا اور کیا، لہٰذا حاضرِخدمت چند ترو تازہ کالے قول ، آپ نے توجہ سے پڑھ لئے تومیرے پیسے پورے !عجیب وقت!چودہ اگست اور چودہ طبق کا آپس میں کیا تعلق ہے؟14اگست کو پاکستان بنا، اس کے بعد کیا بنا؟ سوائے بنگلا دیش کے اور کچھ نہیں بنا۔بابائے قوم نے کہا کام ،کام،کام، قوم سمجھی کلیم، کلیم، کلیم صرف نام،جھنڈے اور قومی ترانے کا نام ہی ملک نہیں ہوتاپاکستان میں دو قسم کے لوگ رہتے ہیں، اہلِ وسائل اور اہلِ مسائل اور مسائل صرف سائل ہی پیدا کر سکتے ہیں۔

’’شہید‘‘ کبھی مرتے نہیں اور ’’غازی‘‘ کبھی ریٹائر نہیں ہوتے۔وہ کون بدنصیب جو صفیں تو سیدھی رکھتے ہیں لیکن معاملات سیدھے نہیں رکھتے۔حاجی صاحب سو نفل پڑھتے ہیں، ضرورت مند کو سو روپیہ نہیں دیتے۔دن میں 5 مرتبہ صفائی کرنے والے اتنے غلیظ کیوں ہیں؟عجیب وقت!جب اوپر ناجائز قبضہ ہو تو نیچے قبضہ گروپ ہی جنم لیتے ہیں، اوپر آئین ٹوٹے تو نیچے ٹریفک کا اشارہ ٹوٹتا ہے۔لوگ، لوگوں کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں، ہم وہ بدنصیب جو خود اپنے ساتھ جھوٹ بول رہے۔ہماری جہالت یا منافقت، بلھے شاہ بھی ہمارا ہیرو اور احمد شاہ ابدالی بھی، حالانکہ بلھے شاہ ابدالی کو ڈاکو سمجھتا تھا، ہم اورنگزیب عالمگیر کے بھی گن گاتے ہیں اور اسی کے حکم پر قتل کیے گئے سرمد کو بھی شہید سمجھتے ہیں۔جب کچھ لوگوں کو ضرورت سے زیادہ ’’تحفظ‘‘ حاصل ہوجائے تو پوری قوم عدم تحفظ کا شکار ہو جاتی ہے۔خالی جیب جرائم سے بھر جاتی ہے، کچھ لوگوں کا پیٹ نہیں بھرتا، کچھ لوگوں کی آنکھ نہیں بھرتی۔جن کے سینے میں دل ہی نہیں، ان کے دل میں سارے جہاں کا درد ہے۔سب بھاشن دیتے ہیں، راشن کی فکر کسی کو نہیں۔ایک قیدسے دوسری قید تک کے فاصلے کو آزادی کہتے ہیں اور آزادی کے بعد ہم نے جو پہلی چیز کھوئی وہ خو’’آزادی‘‘ تھی۔عجیب وقت!یہ ایک ایسا اسلامی معاشرہ ہے جہاں نلکے کا پانی ابال کر اور بوتل کا پانی دو مرتبہ ابال کر پینا چاہیے۔آج کے ’’جمہوری اور غیر جمہوری‘‘ حکمران خلفائے راشدین کی تو بات کرتے ہیں لیکن ان جیسا بننے سے ڈرتے ہیں۔غریب کے گھر آٹا نہیں، امیر کو کوئی گھاٹا نہیں۔جو حکمران اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکتے، وہ ملکی حالات کو کیسے قابو رکھ سکتے ہیں۔پاکستان اس باڑے کی مانند ہے جس کے ہر تھان پر ایک ’’مقدس گائے‘‘ بندھی ہے جو چارہ تو کھاتی ہے، جگالی بھی کرتی ہے لیکن دودھ دیتے وقت دولتیاں مارنے لگتی ہے یا سینگ اٹھا کر پیٹ پھاڑنے کو چڑھ دوڑتی ہے۔ہم مبالغہ آرائی پر مبنی ترانوں کی ماری ہوئی قوم ہیں۔تیسری دنیا کے بیشتر ممالک پر ’’قبریں‘‘ حکومت کر رہی ہیں۔مجھ سے کوئی پوچھے کہ میں ایک لفظ میں اپنے ملک اور معاشرے کو بیان کروں تو میں کہوں گا ’’تضادات‘‘۔عجیب وقت!ہم ایک دوسرے کے پیچھے نماز نہیں پڑھ سکتے تو ایک دوسرے کے دکھ، درد کیسے پڑھ سکتے ہیں؟جیسے ہر لکھنے والا لکھاری نہیں ہوتا، ویسے ہی ہر حکمران لیڈر نہیں ہوتا۔ہم نے 70سالوں میں وحید مراد سے سلطان راہی تک ترقی کی ہے۔اپنا ہر بگلا اس وقت تک بھگت ہے جب تک مچھلی اس کی رینج میں نہیں آ جاتی۔ہماری تاریخ بتاتی ہے کہ اہم اکثر دھوئیں سے بچنے کیلئے آگ میں کود جاتے ہیں۔جسے اپنے حسن پر مان ہے ۔۔۔۔۔۔ وہ مدھو بالا کی برسی ضرور منائے۔میرے بچو یاد رکھنا ۔۔۔۔۔ یہاں بابائے قوم کی ایمبولینس ’’خراب‘‘ ہو جایا کرتی ہے، یہاں بھٹو پھانسی چڑھ جایا کرتے ہیں، یہاں ساغر صدیقی اور حبیب جالب بھوکے مر جایا کرتے ہیں۔جھوٹے منصفوں کا ہونا بدنصیبی نہیں ۔۔۔۔ سقراط اور گلیلیو کا نہ ہونا بدنصیبی ہے، فرعونوں کا ہونا المیہ نہیں ۔۔۔ المیہ تو یہ کہ کوئی موسیٰ ؑ نہ ہو، یزیدوں اور شمروں کی موجودگی سانحہ نہیں ۔۔۔ سانحہ تو یہ ہے کہ کوئی رسم حسین ؓ کی ادائیگی پر آمادہ نہ ہو۔عجیب وقت!اس ملک کو ہر اس شخص سے خطرہ ہے جس کی کھوپڑی میں مغز کی بجائے ’’میں‘‘ بھری ہو۔اگر یونہی ’’جمہوریت‘‘ چلتی رہی تو پاکستان کو ایک ’’جمہوری ملک‘‘ بننے کیلئے 5ہزار سال بھی کم ہوں گے۔حکمرانوں کو ’’کیپٹل ازم‘‘ کا کینسر اور ’’جمہوریت‘‘ کا ہسٹریا ہو گیا ہے۔ناجائز بچے نہیں۔۔۔۔والدین ہوتے ہیں۔میرٹ کی لاش پر کرپشن کا مجرا بھی دہشت گردی ہے۔کبھی فرات کے کنارے کتے بھوکے نہ تھے، آج راوی، چناب،جہلم، سندھ سے لے کر سمندر کے کناروں تک انسان بھوکے ہیں۔
ہمارے تو حلوے میں بھی ہڈی آجاتی ہے۔
بھیڑ اور بھیڑیا ۔۔۔۔۔فرق صرف ’’یا ‘‘ کا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Deep sight on Canada, Saudi Arabia's diplomatic tension
Previous Post کینیڈا، سعودی عرب کی سفارتی کشیدگی پر گہری نگاہ
Next Post ہم تمہارے ساتھ ہیں
We are with you

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.