yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نیب پر شاطرانہ وار

Web Editor June 1, 2019 1 min read
Straight war on Nab
Share this:

Straight war on Nabصرف ڈیڑھ برس بعد صورت حال یکسر تبدیل ہو چکی ہے۔ تحریک انصاف کے اراکین کی حراست اور سزاؤں کے باوجود اسے نیب سے کوئی شکایت نہیں‘

جبکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ‘ دونوں جماعتیں جسٹس جاوید اقبال پر یہ الزام عائد کر رہی ہیں کہ ان کی کارروائیوں کے پیچھے سیاسی عزائم ہیں  اور کاروباری افراد کے احتساب سے معیشت متاثر ہو رہی ہے۔ خیر، احتساب سے وہی معیشت متاثر ہو سکتی ہے جو کرپشن کے بل پر چلتی ہو! ہفتہ بھر پہلے جسٹس جاوید اقبال نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک کے دو بڑے صنعت کاروں ، عارف حبیب اور میاں منشا، نے نیب لاہور ریجنل آفس کے نام اپنے ایک خط میں ادارے کی کارکردگی کو سراہا تھا۔ آصف علی زرداری کی قیادت میں اپوزیشن کے واویلے پر کوئی تعجب نہیں۔ جب وہ الزامات کارگر ثابت نہیں ہوئے تو چیئرمین نیب کی کردار کُشی کے لیے میڈیا کی مدد سے ایک نئی لہر اٹھائی گئی۔ نیوز ون پر چلائی گئی ویڈیو میں ظاہر کیا گیا کہ چیئرمین نیب ایک خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کر رہے ہیں۔ مشکوک پس منظر رکھنے والی خاتون کا نام طیبہ گل بتایا جاتا ہے۔ طیبہ اور اس کا شوہر فاروق نول 39 مقدمات میں ملوث ہیں اور نیب کی کارروائی کو ذاتی انتقام کا تاثر دینے کے لیے بلیک میلنگ کے حربے استعمال کر رہے ہیں۔ نیب کے مطابق طیبہ اور فاروق کے خلاف چھ شکایات موصول ہو چکی ہیں اور 36 افراد کی گواہیاں ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔ دستیاب معلومات کے مطابق یہ دونوں کردار کسی بین الاقوامی گروپ کے رکن ہیں جس میں بظاہر ایف آئی اے ، پولیس، اعلیٰ تعلیمی کمیشن، اور دیگر اداروں کے اہل کار اور حکام بھی شامل ہیں۔ طیبہ اور فاروق کے خلاف 630 صفحات پر مبنی ایک ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ کے بعض رہنما چیئرمین نیب پر الزامات عائد کرتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں؛ اگرچہ مسلم لیگ ن کے ایک حلقے نے خود کو اس مطالبے سے لا تعلق کر رکھا ہے۔ حمزہ شریف نے چیئرمین نیب سے متعلق معاملے پر ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ ایک جائز مطالبہ ہے اور تحقیقات کا مرکزی نکتہ بھی ویڈیو کی حقیقت جانچنے کے ساتھ ساتھ اسے بد نیتی کے ساتھ سوشل میڈیا پر عام کرنے والوں اور غیر ذمے داری کا مظاہرہ کرنے والوں کو بھی دائرہ کار میں لانا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی اس مبینہ بیلک میلنگ گروہ کو بے نقاب کرنے کے لیے بھی کڑی جانچ ہونی چاہیے، عین ممکن ہے کہ اپنے مذموم عزائم کے ساتھ اس گروہ کو غیر ملکی خفیہ اداروں کی ہدایات اور مالی معاونت بھی مل رہی ہوں۔ پاکستان کے گرد ہائبرڈ وار فیئر کا گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے، اس میں نہ صرف دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کے لیے کام جاری ہے بلکہ فیک نیوز کے طوفان کے ذریعے حقائق کو مسخ کر کے جھوٹی اور جعلی معلومات کو حقائق تسلیم کروانے کی کوششیں بھی زوروں پر ہیں۔ اس ہمہ جہت جنگ میں ملک اور ملکی قیادت کی بے توقیری کر کے معیشت اور ریاستی ڈھانچے کو عدم استحکام کا شکار بنانے کے لیے ہر حربہ استعمال ہو رہا ہے۔ عوام کو اس صورت حال سے متعلق اعتماد میں لینا چاہیے اور ساتھ ہی جس طرح چیئرمین نیب کو جن بے بنیاد الزامات سے نشانہ بنایا جا رہا ہے ایسی کارروائیوں کی بھی روک تھام ضروری ہے۔ ریاستی اداروں کے سربراہان کی کردار کشی کرنے والے ایسے عناصر ملک کے غدار ہیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کر کے انہیں کڑی سزا دینی چاہیے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
hafiz muhammad siddique, completed, the, khattam e Quran, Pak , at, Majid Pari Fiat, Paris
Previous Post پیرس، امام جامع مسجد پیری فیئت علامہ حافظ محمد صدیق خادم اہلسنت امام مسجد پیری فیئت کو ماہ صیام میں ختم قرآن پاک پر قاری فاروق احمد فاروقی و دیگر کی مبارکباد
Next Post چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا
Chairman FBR Shabar Zaidi wrote letter to Prime Minister Imran Khan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.