yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بھیک لینا بند کرو

Web Editor March 6, 2019 1 min read
Stop to beg
Share this:

یکم اور دو مارچ کو ابوظہبی میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا 46 واں اجلاس تھا‘ تنظیم نے پہلی بار بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو بطور اعزازی مہمان شرکت کی دعوت دی‘ پاکستان نے شدید احتجاج کیا‘ ہمارے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بطور احتجاج اس اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا لیکن او آئی سی کی تاریخ میں پہلی بار تنظیم نے بنیادی رکن کے احتجاج کو مسترد کر کے غیر رکن اور غیر مسلم ملک کو فوقیت دی‘ بھارتی وزیر خارجہ نے اجلاس سے خطاب کیااور پاکستان کا نام لیے بغیر ہم پر دہشت گردی کا الزام لگایا اور ہم 50 سال کی تاریخ میں اس اجلاس میں موجود نہیں تھے۔ آپ پاکستان کی سفارتی بلندی ملاحظہ کیجیے‘ ہم نے 1969ء میں بائیکاٹ کی دھمکی دی اور بھارتی وفد کو راستے سے واپس لوٹا دیا گیا اورآپ اب پستی بھی ملاحظہ کیجیے‘ ہم نے 2019ء میں عملی طور پر بائیکاٹ کردیا لیکن ہمارے دونوں برادر اسلامی ملکوں سعودی عرب اور یو اے ای نے ہمارے احتجاج اور بائیکاٹ کو درخوراعتنا نہیں سمجھا اور یہ دونوں وہ ملک ہیں جن کے شہزادوں کے استقبال کے لیے ہمارے وزیراعظم ڈرائیور بن گئے تھے‘ آپ المیے پر المیہ بھی دیکھئے ‘تنظیم کے سامنے جب بھارت اور پاکستان میں سے کسی ایک ملک کے انتخاب کا وقت آیا تو برادر اسلامی ملکوں نے غیربرادر اور غیراسلامی ملک کا انتخاب کیا‘ یہ واقعہ ہماری آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہونا چاہیے‘ ہم 1969ء میں معاشی‘ سیاسی اور سماجی تینوں حوالوں سے مضبوط تھے‘ ہم ترقی پذیر لبرل ملکوں میں شمار ہوتے تھے‘ ہم کشکول لے کر نہیں پھرتے تھے‘ ہم دنیا کو ڈاکٹر اور انجینئر بھی دیتے تھے اور کاٹن اور جیوٹ بھی چنانچہ دنیا ہمارے سفیر کے مطالبے پربھارتی وفد کو راستے سے واپس بھجوا دیتی تھی۔ ہم امریکا اور چین جیسے دشمنوں کو بھی ایک میز پر بٹھا دیتے تھے لیکن ہم اب زوال کے ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں

جس میں ہم اس تنظیم کو بائیکاٹ کی دھمکی دیتے ہیں ہم جس کے بانی رکن ہیں اور ہمارے اسلامی بھائی ہمیں مسترد کر کے غیرمسلم اور غیر رکن ملک کی وزیر خارجہ کو ہم پر فوقیت دے دیتے ہیں‘ ہم کیا تھے اور ہم کیا ہوچکے ہیں! ہم نے کبھی سوچا؟ خدا کے لیے اب تو مان لو دنیا بھیک مانگنے اور دوسروں کے لیے مسائل پیدا کرنے والوں کے ساتھ یہی سلوک کرتی ہے‘ آج تو ’’پدرم سلطان بود‘‘ کی دھند سے باہر آ کر حقائق کا ادراک کر لو‘ آج تو یہ مان لو ہم بھکاری ہیں‘ ہم بھیک کے بغیر ملک نہیں چلا سکتے‘ ہمیں پٹرول بھی مفت چاہیے‘ بجلی اور گیس چوری کرنے کا حق بھی اور ساتھ ہی سخی ملکوں کو آنکھیں دکھانے کی اجازت بھی‘ مان لو دنیا میں یہ کمبی نیشن نہیں چلتا‘ دنیا بھکاریوں کی ترچھی آنکھیں برداشت نہیں کرتی اور دوسرا یہ بھی مان لو دنیا ہم سے خوش نہیں ہے‘ہم دنیا میں دہشت کا استعارہ ہیں‘ ہم نے پاکستان کے اندر اور باہر دونوں محاذوں پر کانٹوں کی خوفناک فصل بورکھی ہے‘ دنیا کو ہم سے خوف آتا ہے اور یہ اس خوف کی علامت ہے کہ بم امریکا میں پھٹے‘ روس‘ یورپ‘ تھائی لینڈ یا پھر بھارت میں پوری دنیا دھماکے کی آواز کے ساتھ ہی پاکستان پاکستان کی دہائی دینا شروع کر دیتی ہے‘ یہ بھی مان لو دنیا ہمیں دہشت گرد اور دہشت گردی کا ایکسپورٹر سمجھتی ہے اور ہم 70ہزار لاشیں اٹھانے کے باوجود دنیا کو یہ باور کرانے میں ناکام رہے ہیں ’’ہم دہشت گرد نہیں ہیں۔ ہم دہشت گردی کا شکار ہیں‘‘ مان لو ہم مارکیٹنگ فیلیئر کی خوفناک مثال بنتے جا رہے ہیں

اور ہم جب تک بھیک اور دہشت گردی کے ٹائٹل سے نہیں نکلیں گے دنیا ہماری عزت نہیں کرے گی‘ یہ بھی مان لوبنگلہ دیش ہم سے آگے نکل گیا اور آج اگر افغانستان کے حالات ٹھیک ہو جائیں تو یہ بھی ہم سے آگے نکل جائے گا‘ یہ بھی ریت اور پتھر بیچ کر ہم سے زیادہ خوش حال ہو جائے گا جب کہ ہم کام اور ڈیلیور کرنے والوں کو اسی طرح گلیوں میں گھسیٹتے رہیں گے اور آخری حقیقت بھی مان لو‘ دنیا نے اپنے سارے جھگڑے نبٹا لیے ہیں‘ آپ کو اس وقت امریکا سے مشرق بعید تک کوئی لڑائی کوئی جنگ دکھائی نہیں دیتی‘ شمالی کوریا اور امریکا ویت نام میں ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ چکے ہیں‘ طالبان اور امریکا نے بھی ہاتھ ملا لیے ہیں‘ جنگ اگر ہے تو صرف اسلامی ملکوں میں ہے چنانچہ اسلامی دنیا اس وقت اسلحے کی سب سے بڑی خریدار ہے‘ بھارت اور پاکستان بھی 70 سال سے کشمیر کے نام پر لڑ رہے ہیں‘ یہ 70 برسوں سے کھربوں روپے کا اسلحہ بھی خرید رہے ہیں۔ یہ مان لویہ ایشو اسلحہ بیچنے والے ملکوں نے پیدا کیا تھا اور یہی ملک یہ مسئلہ حل نہیں ہونے دے رہے چنانچہ کشمیر کا مسئلہ جب بھی حل ہو گا پاکستان اور بھارت دونوں مل کر کریں گے‘ ہم نے جب بھی کسی تیسرے ملک کو اس میں شریک کیا وہ ملک مزید اسلحہ بیچ کر درمیان سے نکل جائے گا لہٰذا میری درخواست ہے بھیک لینا بند کریں‘ دہشت گردی کے گرداب سے نکلیں اور بھارت کے ساتھ سیٹل منٹ کریں ورنہ پھر اس وقت کے لیے تیار ہو جائیں جب ہمیں عمرے اور حج کے ویزوں کے لیے بھی بھارت سے اجازت لینا پڑے گی‘ یہ دنیا بھکاریوں اور تنگ کرنے والوں کو پسند نہیں کرتی خواہ عراق ہو‘ لیبیا ہو یا پھر شام ہو۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Security Guards Required in UAE / Dubai / Abi Dhabi
Previous Post متحدہ عرب امارات / دبئی / ابوظبی میں سیکورٹی گارڈز کی ضرورت ہے
Next Post عنقریب امریکی صدر پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد
Soon the US President can visit Pakistan, Federal Minister for Railways Sheikh Rashid Ahmad

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.