yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پتھر اٹھانے والا صدیوں پرانا روائتی کھیل

MH Kazmi April 15, 2017 1 min read
Stone carries a centuries-old traditional game
Share this:

انسان کی اچھی صحت کے لئے خوراک کے ساتھ تفریحی اور کھیل کود بھی ضروری ہے صدیوں پہلے انسان کے پاس وافرمقدار میں جہاں خوراک کی کمی تھی تو اس کے پاس تفریحی کا سامان بھی نہ تھا تونے انسان اپنی خوراک اور تفریحی کے لئے حاصل اشیاء کو استعمال میں لاکر تفریحی کا سامان پیداکر تا رہا ہے اس نے اپنی طاقت کا مظاہر کھیلمیدان میں کر کے اس کو جنگ کے میدان میں لے گیا پھر اس طاقت کو آزما ء کر تختتک جا پہنچا ۔ اب صدیوں پہلے انسان کے پاس وہ سہولیات تو نہ تھی جو آج کے جدید دور میں مو جود ہیں اس وقت انسان مقابلہ با زی لڑ کر یا پھر کسی وزنی چیز کو اٹھا کر کر تاتھا جس سے اس کے طاقت ور ہو نے کا انداز ہ ہو جاتا جس بنیاد پر اس کو قبیلے کا سردار یا پھر بڑا ہونے کا رتبہ ملتاتھا ان طاقت کے مظاہروں اور کھیلوں کے لئے انسا ن نے پتھر جیسی وزنی چیز کو اٹھا کر اس پتھر اٹھانے والے کھیل کی ابتداء رکھی تاریخی حوالے تو پتھر اٹھانے کے کھیل کے بہت کم ملتے ہیں کہ اس کی ابتداء کا دور کو ن سا تھا پر اس بات سے اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ ہزاروں سال پہلے فرعون کے محلات جن کو اہر ام مصر کہا جا تا ہے۔

اس کی مکمل تعمیر میں پتھرکواستعمال لایا گیا اس دور میں نہ تو مشین تھیں اور نہ ہی کو ئی اور وسائل سوائے افرادی قوت کے تقریباً چارمن وزنی پتھر کے ہزاورں ٹکرے اتنی بلندی تک انسانی کندھوں پر لاد کر لے جا تے رہے ہو ں گے دور بدلتے رہے حکومتیں جنگوں اور طاقت کی بنیا د پر حاصل کی جا تی تھیںان جنگجوںنے بھی اپنے آپ کو میدان جنگ میں اتارنے سے پہلے اپنی طاقت کا اندازہ ایسے وزن اٹھاکر اور اپنے کھیل سے فن میں مہارت حاصل کرنے کے بعد کیا ہو گاموجودہ جنگیں ٹیکنالوجی کی ہیں پر پہلے دور میں روایتی جنگیں ہو تی تھی تو اس کے لئے فوجیوں کا انتخاب میں پہلے زور آزمائی کی جا تی تھی جس میں امتحان کی پہلی سیڑھی پتھر اٹھانا ہو تا تھا اس میں زیادہ وزنی پتھر اٹھانے والے طاقتوار انسان کو فو جی عہدے بھی دیے جا تے تھے پتھر اٹھانے کاکھیل خلفاء راشدین کے دور میں بھی رہا ہے۔

اس کے بعد مغلیہ دور میں بھی بادشاہ اپنی تفریحی اور فوجیوں کی طاقت کا اندازہ لگا نے اور ان کے خون کو گرما نے کے لئے اس طرح مقابلے کرواتے تھے پتھر اٹھانے کے کھیل کے ساتھ بادشاہ کشتی کے مقابلے بھی کر واتے تھے اس سے آگے کے دور میں دنیا ترقی کا سفر کر نا شروع کر تی ہے زندگی کا ہر شعبہ جدت کی طرف اپنا رخ موڑ لیتا ہے ایسے ہی کھیل کے میدان میں بھی ترقی ہو نے لگی اور نئے نئے کھیلوں کی ابتداء ہو تی ہے تو پرانے کھیل بھی نئے سانچے میں ڈھل کر نئے نا موں کے ساتھ وجود میں آجا تے ہیں اب پرانے کھیل کشتی اور پتھر اٹھانا بھی نئے کھیل رئسلنگ اور ویٹ لفٹنگ بن جا تے ہیں پر ان کی جتنی بھی جدید شکلیں بن جا ئیں پر ان اصل شکل آج کے دور میں بھی مو جو د ہے پتھر اٹھانے والے صدیوں پرانے اس روایتی کھیل کو دیہاتوں میں پہلوانوں نے زند ہ رکھا ہو ہے آج بھی پا کستان کے مختلف علاقوں میں یہ کھیل زندہ ہے اور اس کے مقابلے بھی ہو تے ہیں پا کستان میں پتھر اٹھا نے کا کھیل کا فی حد تک پنجا ب کے علاقوں جن میں زیادہ حصہ جنو بی پنجا ب میں ہے ملتان مظفر گڑھ سرگودھا جھنگ میا نوالی ڈیرہ غا زی خا ن اور راجن پور وغیرہ شا مل ہیں کے پی کے میں یہ کھیل ڈیرہ اسما عیل خان شمالی علاقہ جات اور فاٹا وغیرہ میں اب بھی موجود ہے پوٹھوہار اور کشمیر کے علاقوں میں بھی یہ کھیلموجود ہے جس کو مقامی زبان میں بغدو کہتے ہیں۔

عموماً اس کھیل میں استعما ل ہو نے والے کا پتھر کا وزن سوکلوگرام سے شروع ہو کر دوسو دس کلوگرام تک ہو تا ہے ڈیرہ اسما عیل اور ڈیرہ غا زی خان کی تحصیل تونسہ کے پہا ڑی علاقوں کے قبائل میں پتھر اٹھانے کا ایک کھیل دلچسپ پہلو رکھتا ہے جس میں کسی نوجوان کی شا دی ہو نی ہو تی ہے تو اس کو پہلے وزنی پتھر اٹھا نا ہو تا ہے جس کو مقا می زبان میں وٹا اٹھا نا کہتے ہیں کا میاب ہو نے والے نو جوان کی شا دی کی تاریخ طے کر دی جا تی ہے جبکہ نا کا م ہو نے والے کھلا ڑی کو دوبارہ تیا ری کے ساتھ میدان میں اترنا پڑتا ہے ان علاقوں اور کے پی کے میں شادی کی تقریبات خاص کر مہندی کی رات جس کو مقا می زبا ن میں نگار ے والی رات کہتے ہیں کو نوجوان پتھر اٹھا کر ہلا گلہ کر تے ہیں جو ان کی شادی کی خوشی منا نے کا انوکھا طریقہ ہے۔

جنوبی پنجاب میں اکثر اس کے کھیل کے مقا بلے کشتی کے پروگراموں ثقافتی پروگراموں اور چھو ٹے میلوں ٹھیلوں پر ہو تے ہیں دیہاتوں میں ایسے پتھر کسی پہلوانوں کے اکھا ڑوں یا پھر چھو ٹے چھو ٹے آستا نوں پر ہو تے ہیں جب ان آستانوں کے عرص اور میلے ہو تے ہیں تو پہلوان لوگوں کی تفریحی کے لئے کشتی کبڈی کے مقا بلوں کے ساتھ وٹا(پتھر) بھی اٹھا تے ہیں ڈیرہ غازی خان کے علاقے چوٹی زیر یں میں ہر سال 11 اپریل کو وٹا (پتھر) اٹھا نے کا مقا بلہ منعقد ہو تا ہے جس کی ابتداء 90 ء کی دہا ئی میں مقامی سردار و سیا ست دان سردار جعفر خان لغاری نے کروائی تھی اب وہاں پر وٹا (پتھر )اٹھا نے کا مقابلہ ہر سال با قا عدگی سے منعقد ہو تا ہے جس کی سرپر ستی اب بھی سردار جعفر خان لغاری کر تے ہیں راجن پور کی تحصیل جام پور میں اور تحصیل راجن پور کے علاقوں میں بھی چھوٹے چھوٹے پر وگر ام ہو تے ہیں جس میں وٹا (پتھر ) اٹھا یا جا تا ہے جام پور میں حال ہی میں ایک ایسا ثقافتی میلہ منعقد کر وایا گیا جس میں مختلف علاقوں کے چالیس کھلاڑی مقابلے میں شامل ہو ئے جنہوں نے 4 من 8 کلو وزنی پتھر اٹھا ئے جس میں تین کھلاڑی کا میا ب قرار پا ئے۔

غلام عباس جن کا تعلق ڈیرہ غا زی کے علاقے شادن لنڈ سے تھا اول دوسری پوزیشن پر اعجا ز لغاری اور تیسری پوزیشن پر سرفراز رہے وہاں پر مو جود 5من 2کلو وزنی پتھر کوئی بھی کھلا ڑی اٹھا نے میں کا میا ب نہ ہو سکا جبکہ کھلا ڑیوں کو تریبت دینے والے پہلوان ملک عبدالکریم ببر جن کا تعلق راجن پور کی تحصیل جا م پور سے ہے ان کا ریکا رڈ ہے جو انہوں نے سخی سرور کی دربار مو جو د 5 من 16 کلو وزنی پتھر 4 اپریل 2008ء کو اٹھایا تھا جس کو تا حا ل کو پہلوان اٹھا نے میں کا میاب نہیں رہا ہے استاد عبدالکریم ببر کہتے ہیں اس کھیل کے اصول یہ ہیں کہ پتھر کو کم وقت میں اٹھا کر عوام کے د ائرے میں چکر لگا نا ہو تا ہے اور اس کو اٹھانے کے لئے زور کے ساتھ مہارت کی بھی ضرورت ہو تی ہے جس کو پہلے زمین سے ایک ٹا نگ کے گو ڈے تک لایا جا تا ہے اور بعد میں سینے سے لگا کر کندھے پر لے جا یا جا تا ہے استاد عبدالکریم ببر اس بات کا افسوس کر تے ہیں کہ حکومت کی طرف سے میلوں اور ثقافتی پر وگراموں پرمقامی انتظامیہ کی پا بند ی کی وجہ سے ایسے کھیل ختم ہو تے جا رہے ہیں جبکہ آنے والی نسل ان کھیلوں سے نا واقف ہو گی موجو دہ دور میں نوجوان نسل کمپیوٹر اور مو بائل فون پر اپنا وقت اور صحت برباد کر رہی ہے ان کو کھیل کے میدانوں میں آکر ایسے طاقت والے کھیلوں میں دلچسپی لینی چا ہیے جس سے میدان آبا د ہوں گے تو ہسپتال ویران ہو ں گے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
China has in need of Pakistani donkeys
Previous Post چین کو پاکستانی گدھوں کی ضرورت پڑ گئی
Next Post ایسٹر پر لاہور میں دہشت گردی کی کوشش ناکام
Failed to terrorism attempt easter in Lahore

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.