yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

چین کو پاکستانی گدھوں کی ضرورت پڑ گئی

MH Kazmi April 15, 2017 1 min read
China has in need of Pakistani donkeys
Share this:

ایک دور تھا جب ملک میں پاکستانی فلموں کا طوطی بولتاتھا اس دور میں ایک فلم بنی تھی ”انسان اور گدھا ” اس میں اداکار رنگیلانے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اس فلم میں انسان اور گدھے کا موزانہ کیا گیا تھا رنگیلا اس فلم میں گدھے سے انسان بنا لیکن جب انسانوں کے دئیے ہوئے دکھ سے وہ دل برداشتہ ہوگئے تو اس نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اسے پھر گدھا بنا دیا جائے اللہ نے اس کی دعا قبول کی اور اسے پھر انسان سے گدھا بنا دیا اس کے بعد پاکستان میں گدھوں کی بہتات ہو گئی مختلف قسم سوری مختلف نسل کے گدھے سامنے آئے سن 1971 تک گدھے تو بہت تھے لیکن اعلیٰ نسل کے تھے اس کے بعد پھر جیسے فارم کھل گئے اعلیٰ اور عام نسل کے گدھے بہت ہوگئے اب خبر آئی ہے کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کی حکومت سے ایک معاہدہ بھی کرلیا گیا ہے اب یہ ابھی کنفرم بات نہیں کہ ایسا واقعی ہوا ہے یا نہیں کیونکہ صوبائی حکومت نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی ہے اور نہ ہی کوئی تردید کی ہے۔

مخالفین تواس معاہدے کا مذاق اڑا رہے ہیں لیکن بعض حلقے اس معاہدے کا خیرمقدم کررہے ہیں چونکہ چین ہمارا پڑوسی ملک ہے اس لیے خربوزہ خربوزے کو دیکھ کر رنگ پکڑتا ہے چین نے بھی اب پاکستان کو دیکھ کر رنگ پکڑ لیا ہے اور انہیں بھی اب گدھوں کی کی ضرورت پڑ گئی ہے کسی دور میں امریکہ بھی پاکستان کی دوستی کا دم بھرتا تھا لیکن جب سے امریکہ میں گدھا انتخابات لڑنے سامنے آگیا تب سے وہ دوستی ہوا ہوگئی اور بیچارہ گدھا بدنام ہوگیا امریکہ کی بات چل نکلی ہے تو یہ تو آپ کے علم میں ہوگا کہ امریکی گدھے پاکستان کے مقابلے میں بہت ہی اچھے ہوتے ہیں وہاں کے گدھے اربوں اور کھربوں ڈالر والے بھی ہیںجبکہ پاکستان کے گدھے امریکہ کے مقابلے میں گدھے ہی ثابت ہوئے ہیں چونکہ پاکستان گدھوں کے معاملے میں خود کفیل ہے اس لیے چین کی نظر سب سے پہلے اپنے دوست ملک پاکستان پر پڑی ویسے بھی چین ہر معاملے میں پاکستان کو ترجیح دیتا ہے اس لیے گدھوں کے معاملے میں بھی اس نے پاکستان کو ہی ترجیح دی بھارت بھی اس کا پڑوسی ملک ہے جہاں ہر طرف گدھے ہی گدھے نظر آتے ہیں اورچند سال سے تواب انتہا پسند گدھے توبھارت میں بہت ہی زیادہ ہوگئے ہیں لیکن چونکہ بھارت پاکستان اور چین دونوں کامشترکہ حریف ہے اس لیے بھارت چین کی ترجیح نہیں رہاقریب پاس پروس میں بنگلہ دیش بھی موجود ہے وہاں بھی گدھوں کی کمی نہیں لیکن وہ بھی چین کی نظر عنایت سے محروم رہا چین چونکہ ہمارا پڑوسی تو ہے لیکن قریبی دوست ملک بھی ہے۔

ہر اچھے برے موقع پر وہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے دونوں ملکوں کی دوستی کو بھی مثالی قرار دیا جارہا ہے اور حقیقت بھی یہی ہے جس کا ثبوت پاکستان میں بڑے پیمانے پر چین کی سرمایہ کاری ہے جس میں بعض منصوبے گدھوں کے حوالے بھی کئے گئے ہیں چونکہ چین میں گدھوں کی بہت قلت ہے بلکہ وہاں حکومتی سطح پر گدھے تو ہیں ہی نہیں اور نہ ہی وہ حکومتی سطح پر گدھے رکھنے کے روا دار ہیں جبکہ پاکستان اس معاملے میں خود کفیل ہے اس لیے حق دوستی بھی یہی ہے کہ ہم بھی اپنے دوست کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں سو اس سلسلے میں کے پی کے کی حکومت نے پہل کردی اور چین کی طرف تعاون کا ہاتھ بڑھادیا چین اب کے پی کے سے گدھے خریدے گا اور کے پی کے کے گدھے اب چین جائیں گے اس صوبے کے گدھوں کی تو موجیں ہی ہوگئیں لیکن کے پی کے میں گدھے تو ہیں لیکن اتنے نہیں کہ چین کی ضرورت پوری کرسکے اس صوبے سے زیادہ پنجاب میں گدھے بہت ہیں چونکہ بڑا صوبہ ہے اس لیے اس حساب سے گدھے بھی زیادہ ہوں گے پھر سندھ میں تو اس سے بھی زیادہ ہیں وہاں ایک ڈھونڈوہزار ملیں گے ویسے بلوچستان بھی اس نعمت سے محروم نہیں وہاں بھی ہر نسل کے گدھے برائے سیل دستیاب ہیں ویسے اگر یہ کہا جائے کہ پاکستان میں گدھوں کی سیل کی منڈی لگائی جائے تو تھوک کے حساب سے گدھے برائے فروخت سامنے آجائیں گے۔

یہاں ہر قسم کے گدھے پائے جاتے ہیں ہمارے ہاں گدھے سیاست میں بھی آگئے سماجی شعبہ بھی ان سے خالی نہیں کچھ گدھے کرپٹ ہیں کچھ گدھوں نے مافیا کی صورت اختیار کر لی ہے کچھ تو غداری میں بھی بھی ماہر ہیں بعض تو ایسے ہیں کہ کوئی نظریں چرانا ان سے سیکھے آج یہاں کل وہاں’ ایسے ایسے کارنامے کرتے ہیں کہ دنیا دانتوں میں انگلی دبائے حیرت سے دیکھتی ہی رہ جاتی ہے تجارت اور پروڈکشن کے شعبے میں بھی گدھوں کی کمی نہیں جو اپنے ہم وطنوں کا خون چوستے ہیں جن کے ساتھ بعض سرکاری بڑے گدھے بھی ملے ہوئے ہیں کیونکہ ان کو بھی اچھی خاصی گھاس پوس مل جاتی ہے لیکن چونکہ اب پاکستانی ان گدھوں کے ساتھ عادی ہوچکے ہیں اس لیے اب انہوں نے بھی جینا سیکھ لیا ہے لیکن چونکہ چین میں گدھے کم بلکہ انتہائی کم ہیں۔

اس لیے وہ اب ہمارے گدھوں کے پیچھے پڑگئے ہیں اس لیے اگر وہ ایک طرف اپنے منصوبے خود مکمل کررہے ہیں تو دوسری طرف ہم سے گدھے بھی خرید رہے ہیں تاکہ پاکستان میں گدھے کم ہو جائیں اگر دیکھا جائے تو یہ ایک اچھا منصوبہ ہے دوسرے صوبوں کو بھی کے پی کے حکومت کی تقلید کرنی چاہیے تاکہ پاکستان میں گدھے کم ہوں چین کو پاکستانی گدھوں کی ضرورت پڑگئی یہ بھی پاکستان کے لیے ایک اعزاز سے کم نہیں اللہ کرئے کہ پاکستان میں گدھے کم ہوں اللہ کرئے اتنے کم ہوں کہ ہزار ڈھونڈو تو ایک بھی نہ ملے لیکن شاہد ہماری یہ خواہش کبھی بھی پوری نہ ہویہاں تو اب وراثت بھی گدھوں کی بھی چل نکلی ہے اس صورت میں ہماری خواہش کہاں پوری ہوسکتی ہے اسی لیے شاعر نے کہا ہے کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
To the name of Prince Inayat remember childhood hero
Previous Post شہزادہ عنائت یاد رفتگاں بچپن کے ہیرو کے نام
Next Post پتھر اٹھانے والا صدیوں پرانا روائتی کھیل
Stone carries a centuries-old traditional game

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.