yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
مقامی خبریں

انسانی حقوق ایوارڈ 2020ء ؍عاصمہ جہانگیر کی بہن حنا جیلانی کے نام

MH Kazmi October 9, 2020October 9, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)  پاکستان کی ممتاز ایڈووکیٹ اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم حنا جیلانی کو اسٹاک ہوم میں سال 2020 کے ہیومن رائٹس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان میں جمہوریت کی حامی اور شہری و انسانی حقوق کے لیے سرگرم حنا جیلانی نے اسٹاک ہوم میں سال 2020 کا ہیومن رائٹس انعام حاصل کرنے پر مُسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس موقع پر سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ مجھے میری اپنی برادری یعنی قانون سازوں اور قانون دانوں نے اس اعزاز کے قابل سمجھا۔‘‘ حنا جیلانی کو ہیومن رائٹس ایوارڈ ملنے پر پاکستان کے انسانی حقوق کے لیے سرگرم ایک معروف شخصیت آئی اے رحمان نے کہا،حنا جیلانی کو ملنے والا ایوارڈ نہ صرف ہیومن رائٹس کے لیے سرگرم برادری بلکہ پورے ملک کے لیے باعث فخر ہے۔‘‘حنا جیلانی کا کہنا تھا کہ یہ صرف میرے لیے نہیں بلکہ پاکستان کی ہیومن رائٹس کے لیے آواز بلند کرنے والی پوری برادری کے لیے اعزاز و مسرت کی بات ہے۔ کیونکہ میں اس کا حصہ ہوں۔‘‘غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انسانی حقوق کی کارکن اور عاصمہ جہانگير کی بہن حنا جيلانی نے کہا کہ عاصمہ کو اس سے بہتر انداز ميں خراج عقيدت پيش نہيں کيا جا سکتا کہ ملک ميں انسانی حقوق کی بہتری و عورتوں کے حقوق کے ليے جو کام انہوں نے شروع کيا تھا، اُسی کو آگے بڑھايا جائے۔ کشور مصطفیٰ نے حنا جیلانی کے ساتھ یہ گفتگو گزشتہ برس بون میں کی تھی۔حنا جیلانی نے مزید کہا،میں چاہے ملک کے اندر رہوں یا ملک سے باہر میرا میری برادری سے بہت گہرا رشتہ ہے اور میں ہمیشہ اس کا حصہ رہوں گی اور اپنے اس مقصد کے لیے ہر جگہ سے اور ہر وقت کام کرتی رہوں گی۔‘‘ انسانی حقوق کا یہ ایوارڈ اسٹاک ہوم میں قائم سویڈش بار ایسوسی ایشن، انٹر نیشنل بار ایسوسی ایشن آئی بی اے اور انٹرنیشنل لیگل ایسوسی ایشن کُنسورشیم آئی ایل اے سی کی معاونت سے اوران کی جانب سے مشترکہ طور پر دیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ حنا جیلانی گزشتہ تین دہائیوں سے پاکستان میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم ادارے اور اس برادری کے ساتھ وابستہ ہیں۔ حنا جیلانی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ معاشرے میں ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کرنے والی ایک ایسی سرگرم خاتون ہیں، جنہوں نے کسی سیاسی یا دیگر مشکلات کے سامنے کبھی ہار نہیں مانی۔1987ء میں اپنی بڑی بہن مرحومہ عاصمہ جہانگیر اور چند دیگر ترقی پسند وکلاء کے ساتھ مل کر انہوں نے پاکستانی خواتین کو قانونی معاونت فراہم کرنے والی پہلی ‘خواتین لاء کمپنی‘ اے جی ایچ ایس قائم کی تھی، جیسے ایک تاریخ ساز اقدام قرار دیا جاتا ہے اور یہ عالمی سطح پر بھی ان کی خدمات کو تسلیم کیے جانے کی ایک وجہ ہے۔ اسی سال یعنی 1987ء میں ہی انہوں نے ‘ویمن ایکشن فورم‘ ڈبیلو اے ایف قائم کیا۔ اس کا مقصد معاشرے میں خواتین کے خلاف ہونے والی ناانصافیوں اور امتیازی قوانین کو چیلنج کرنا تھا۔1986ء میں حنا جیلانی نے پاکستان کا پہلا لیگل ایڈ سینٹر قائم کیا۔ اُسی سال ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان قائم ہوا، جس کے بانی اراکین میں وہ بھی شامل تھیں۔ 1990ء میں حنا جیلانی نے ‘دستک‘ نامی ایک پناہ گاہ کی بنیاد رکھی۔ اس ادارے کا مقصد صنفی تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کو مفت قانونی مشورے اور مدد فراہم کرنا تھا نیز ایسی خواتین کو یہاں پناہ بھی فراہم کی جاتی تھی۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی سربراہی میں آل پاکستان کلرک ایسوسی کے نمائندوں سے ہونے والے مذاکرات کامیاب۔
Next Post پاکستان ملائیشیا کےساتھ مختلف شعبوں میں تذویراتی شراکت داری کےفروغ کےلئےپرعزم ہے:وزیرخارجہ شاہ

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.