yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

دلوں میں زندہ رہنے والی عظیم شخصیات

MH Kazmi December 16, 2016 1 min read
Stay alive in the hearts of the great figures
Share this:
Stay alive in the hearts of the great figures
Stay alive in the hearts of the great figures

دلوں میں گھر کرنے والی پاکستان کی وہ 4 عظیم شخصیات جواب ہم میں نہ رہیں لیکن ان کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا وہ شاید کبھی بھی پورا نہ ہوسکے۔

رواں سال جون میں ہم نے معروف قوال امجد صابری کو کھویا جب کہ اگلے ہی ماہ جولائی  میں بابائے خدمت عبدالستار ایدھی ہم سے بچھڑ گئے اور اب نعت خواں و مبلغ  جنید جمشید بھی طیارہ حادثے کے  نتیجے میں خالق حقیقی سے جاملے۔ ان تینوں شخصیات نے ملک کی خدمت کرکے اپنے شعبوں میں بہت نام بنایا۔

شہر قائد میں امن و امان کی ابتر صورتحال نے امجد صابری جیسی شخصیت کو ہم سے جدا کردیا، 22 جون کو کراچی میں دہشت گردوں نے معروف قوال امجد صابری کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ امجد صابری کو محبتوں، دعاؤں، آہوں اور سسکیوں کے ساتھ کراچی کے پاپوش نگر قبرستان میں ان کے والد غلام فرید صابری کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔امجد صابری تمام بہن بھائیوں میں سب سے زیادہ ہونہار تصو٘ر کیے جاتے تھے جب کہ قو٘الی اور گائیکی کو لے کر بھی سب ان کے معترف تھے۔ قتل کیے جانے سے چند گھنٹے قبل امجد صابری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں جو نعت پڑھی اس نے سیٹ پر موجود تمام لوگوں سمیت لاکھوں ناظرین کو بھی اشکبار کر دیا تھا۔

 جولائی کے مہینے میں بابائے خدمت عبدالستار ایدھی 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ گردوں کی بیماری سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں پاک فوج کی جانب سے 19 توپوں کی سلامی پیش کی گئی، عبدالستار ایدھی کے جسد خاکی کو مکمل سرکاری پروٹوکول میں ایدھی ولیج منتقل کیا گیا جہاں مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ایدھی صاحب کو ان کی وصیت کے مطابق اسی قبر میں سپرد خاک کیا گیا جو انہوں نے 25 برس قبل اپنے لیے خود تیار کی تھی۔ عبدالستار ایدھی قائداعظم محمد علی جناح اور سابق صدر مرحوم جنرل ضیاالحق کے بعد تیسری شخصیت تھے جن کی میت کو پاک فوج کی روایتی گن کیرج وہیل کیرئیر کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا گیا جب کہ وہ پہلے سویلین پاکستانی بھی بن گئے ہیں جن کی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی۔ عبدالستار ایدھی پاکستان میں فلاح و بہبود، سادگی سچائی اور خیرات و خدمت کی ایک مثال تھے جب کہ انہوں نے سماجی کاموں کی ایک ایسی فلاحی سلطنت قائم کی جس میں ان کی درویشی کے سائے میں خدمت کے سارے انتظامات ہوتے تھے، انہیں کئی ملکی و غیر ملکی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

 7 دسمبر کو چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا طیارہ ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، اس حادثے میں معروف نعت خواں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ سمیت 47 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جنید جمشید کی نماز جنازہ ان کی شناخت کے بعد پہلے راولپنڈی کے نور خان ائیربیس پر ادا کی گئی جس کے بعد ائیرفورس کے دستے نے جنید جمشید کی میت کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور یوں وہ عبدالستار ایدھی کے بعد دوسری غیر سرکاری شخصیت بن گئے جنہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جنید جمشید کی میت راولپنڈی سے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کی گئی، ان کی میت کو قومی پرچم میں لپیٹ کر لایا گیا اوران کی نماز جنازہ معین خان اکیڈمی سے متصل گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس کے بعد جنید جمشید کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق دارالعلوم کراچی میں کردی گئی۔

 فروری میں معروف ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا کے انتقال کے بعد اردو ادب اور ڈرامہ نگاری کا ایک عہد تمام ہوا۔ انہوں نے لازوال ڈرامے تحریر کیے اور پی ٹی وی کے سنہری دور میں اپنے ڈراموں میں معاشرتی مسائل اور انسانی نفسیات کے پیچیدہ پہلوؤں کو اجاگر کر کے ناظرین کی بڑی تعداد کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ پاکستانی ادب اور ڈرامے کی ہر دلعزیز شخصیت، ٹیلی ویژن کے ڈراموں کو فیملی میں مقبول بنانے والی عالمی شہرت یافتہ ادیبہ، افسانہ نویس اور ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئی تھیں۔

 فاطمہ ثریا بجیا خواتین کے موضوعات پر ڈرامہ تحریر کرنے میں مہارت رکھتی تھیں، ان کے ڈرامے نہ صرف خواتین بلکہ ہر عمر کے مرد و زن میں بے حد مقبول رہے، فاطمہ ثریا بجیا کو سب سے زیادہ سول ایوارڈز ملے، 1997ء میں انہیں صدارتی ایوارڈ برائے تمغہ حسن کارکردگی، 2013ء میں صدر پاکستان نے انہیں ہلال امتیاز، پی ٹی وی ایوارڈ، جاپان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ بھی دیا گیا، مرحومہ وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر برائے تعلیم بھی رہیں۔
Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
Next Post جنید جمشید کو دارالعلوم کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیاجنید جمشید کی نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، گراؤنڈ کے اندر اور باہر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا جب کہ گراؤنڈ کو بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے بھی سرچ کیا گیا۔گزشتہ روز جنید جمشید سمیت طیارہ حادثے میں جاں بحق دیگر افراد کی نور خان ایئربیس پر نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد جنید جمشید کی میت سی ون 30 طیارے کے ذریعے فیصل بیس کراچی پہنچائی گئی تھی۔
Junaid Jamshed was buried in Darul Uloom Karachi

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.