yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

اندھوں کا قانون

Yes 1 Webmaster March 4, 2015March 4, 2015 1 min read
Rohail Akbar
Share this:
Blind People
Blind People

تحریر : روہیل اکبر

گذشتہ روز ایک بار پھر بہت سے نابینا افراد اکٹھے ہو کر پنجاب اسمبلی کے باہر جمع ہوگئے جہاں پر انہوں نے حکومتی قانون کی ایسی تیسی کرکے اپنا قانون نافذ کردیا ان نابینا افراد کے قانون کے سامنے حکومتی قانون بے بس ہو گیا اسی دوران پنجاب اسمبلی میں عوام کے خادموں کا اجلاس بھی چل رہا تھا جہاں پر انہوں نے اپنے قانون کے مطابق اپنی تنخواہوں اور مراعات میں 100 فیصد اضافے کا بل بھی منظور کرلیا

اب یہ عوامی خدمتگار پہلے سے زیادہ عوام کی خدمت کرسکیں گے مگر ان قانون بنانے والوں نے نابینا افراد کے ڈر سے پنجاب اسمبلی کا مرکزی دروازہ اندر سے بند کرکے تالا لگا دیا تاکہ باہر جو اپنا قانون نافذ کیے بیٹھے ہیں کہیں وہ اندر آکر ان عوامی نمائندوں کے قانون کی ایسی تیسی نہ پھیر دیں۔

مال روڈ لاہور پر ہر طرح کے جلسے جلوس ،دھرنے اور احتجاج پر پابندی لگی ہوئی ہے مگر جس نے بھی اپنا حق لینا ہوتا ہے سب سے پہلے وہ اس پابندی والے حکومتی قانون کو مال پر الٹا لٹکا کر اسکا مذاق اڑاتا ہے پھر اسکے بعدوہاں پر موجود افراد اپنے حقوق کے لیے اپنا اپنا قانون جاری کردیتے ہیں مال روڈ لاہور اور بلخصوص فیصل چوک جہاں پر ایک طرف پنجاب اسمبلی کی بلڈنگ ہے تو دوسری طرف واپڈا ہاؤس ہے اور یہی سے مزنگ،گنگا رام ،سیکرٹریٹ ،ہائیکورٹ ،جی پی او ،اورریلوے اسٹیشن سمیت مختلف اطراف کو راستے جاتے ہیں

اس چوک پر دھرنا دیکر بیٹھنے سے یہ تمام اہم راستے بند ہوجاتے ہیں اور ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی لائینں لگ جاتی ہے یہاں پر احتجاج کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ میڈیا فورا کوریج کرنا شروع کردیتا ہے اور بات بھی فورا حکومتی ایوانوں تک پہنچ جاتی ہے اور پھر کچھ حکومتی نمائندے ان احتجاج کرنے والوں کو طفل تسلی اور کچھ کا کام کرکے یہاں سے چلتا کردیتے ہیں

مگر کامیاب وہی افراد ہوتے ہیں جو حکومتی قانون کو روندتے ہوئے اپنے قانون کے مطابق مال روڈ کو بلاک کردیں اسی طرح نابینا افراد نے بھی کیا اور مال روڈ بلاک کردی اور بلاآخر نابینا افراد نے اپنے قانون اور قاعدے کے مطابق حکومت سے اپنے مطالبات منظور کروالیے کچھ افراد کو فوری طور پر عارضی بنیادوں پر نوکری مل گئی اور کچھ نابینا افراد سے وعدہ کرلیا گیا اورآخر کار سب ہی کامیاب ہوگئے کیونکہ حکومت نے ان کا دھرنا ختم کروادیا نابینا افراد کو نوکریاں مل گئی۔

ہمارے ملک میں ہر فرد ،ادارے اور سوسائٹی نے اپنا اپنا قانون بنا رکھا ہے منشیات فروشوں اور جواریوں نے اپنے قانون بنارکھے ہیں غریب کے لیے قانون اور ہے امیر کے لیے اور تاؤٹ اور مفاد پرستوں کا قانون اور ہے جبکہ ایماندار اور محنتی کے لیے قانون اور ہے سفارشی اور راشی کا قانون اور ہے تو میرٹ پر یقین رکھنے والے کے لیے قانون اور ہے یہاں پر ہر موقعہ اور مطلب کے لیے قانون سب کا اپنا اپنا ہے ہمارے دیہات میں جاگیر داروں کے اپنے قانون ہیں سرمایہ داروں کا اپنا قانون ہے مگر جو قانون اندھوں کا ہے وہ سب پر بھاری ہے

اسی لیے تو ضرب المثل عام ہے کہ قانون اندھا ہوتا ہے یا جس کی لاٹھی اسکی بھینس یعنی جسکے پاس طاقت ہے تو قانون بھی پھر اسی کا ہی چلتا ہے ایسا تب ہوتا ہے جب حکومت کی گرفت اپنے اداروں پر کمزور ہو مفاد پرست ٹولہ اور انکے حواری اقتدار میں شامل ہو حق دار کو اسکا حق نہ دیا جارہا میرٹ کے نام پر حکومتی قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہو اراکین اسمبلیوں کو گھوڑے قرار دیکر انکی خریدوفروخت کرنے کے لیے سرعام بولیاں لگائی جارہی ہوں غریب انسان اپنی غربت سے تنگ آکر خود کشیاں کررہے ہوں لالچیوں اور سفارشیوں کو عہدوں کی بندر بانٹ کی جارہی ہوتھانوں میں کماؤں ملازمین کو تعینات کیا جارہا ہو

عوام کو صرف وعدوں پر ٹرخا کر اپنے مقاصد پورے کیے جارہے ہواور سیاسی جماعتوں کے دہشت گرد گروپوں سے ڈیل کی جارہی تو پھر ہر کمزور فرد نے زندہ رہنے کے لیے اپنا ہی قانون بنا ناہے جس طرح قانون اندھا ہوتا ہے اورپھر اندھوں نے اپنا قانون بنا کر حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا یہ وہی نابینا افراد ہیں جنہیں چند ماہ قبل حکومت نے اپنی پولیس کے زریعے کلب چوک مال روڈ پر نشان عبرت بنا دیا تھا مار مارکر ان نابینا افراد کو وہاں سے بھگا دیا مگر گذشتہ روز پھر قانون کی قانون سے ٹکر ہوگئی مگر اس بار اندھے قانون کی بجائے نابینا افراد کے قانون نے کامیابی حاصل کر لی یہ وہ افراد ہیں جو ہم سے زیادہ کام کرتے ہیں

صرف ایک چھڑی کے زریعے بغیر کسی کے سہارے اپنی زندگی کی جنگ لڑتے رہتے ہیں ان کے حوصلے دیکھ کر بعض اوقات تو ہم جیسے بینا افراد حوصلہ پکڑتے ہیں کہ اپنے حقوق کی جنگ کیسے لڑنی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کی بجائے ملک میں فوری طور پر بلدیاتی الیکشن کروائے اور یہ فنڈز ان کونسلرز کے زریعے استعمال کیا جائے جو اپنے اپنے علاقے کے مسائل کو زیادہ بہتر انداز میں سمجھتے ہیں اور عوام کے مسائل نچلی سطح پر ہی حل ہونا شروع ہو جائیں گے پھر شائد اپنے اپنے قوانین میں بھی کمی آجائے۔

Rohail Akbar
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Facial Features
Previous Post شخصیت پہچانئے
Next Post بلاونا اپنے اللہ کو
Nazar Hussain Chaudhry

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.