yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کھیل

سری لنکا کا دورہ پاکستان پر کسی وعدے سے گریز

Yes 1 Webmaster June 2, 2015 1 min read
Sri Lanka And Pakistan
Share this:
Sri Lanka And Pakistan
Sri Lanka And Pakistan

لاہور : سری لنکا نے دورہ پاکستان پر کسی وعدے سے انکار کر دیا،عبوری کمیٹی کے صدر سداتھ ویٹمنی کا کہنا ہے کہ زمبابوے کیخلاف سیریز کی کامیابی ہر کوئی تسلیم کر رہا ہے، شائقین کا جوش و خروش اور شاندار ماحول دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی،فی الحال ٹیم بھجوانے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا،وطن واپسی پر کھلاڑیوں سے بات کروں گا، امید ہے کہ حکومت بھی مثبت رویے کا مظاہرہ کریگی۔

تفصیلات کے مطابق 6 سال قبل سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشت گردوں کے حملے نے ہی پاکستانی میدان ویران کیے تھے،اسی شہر سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے سفر کا آغاز زمبابوے کی میزبانی سے ہوا، سری لنکا کرکٹ کی عبوری کمیٹی کے صدر سداتھ ویٹمنی نے پی سی بی کی دعوت پر تیسرا ون ڈے میچ دیکھا۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ زمبابوے کیخلاف سیریز کا انعقاد ہونا بیحد خوش آئند بات ہے۔

اس کامیابی کو ہر کوئی تسلیم کرے گا، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر بہت خوش ہیں،شائقین کا جوش و خروش اور شاندار ماحول دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی، عوام نے ظاہر کیاکہ وہ ملک میں کرکٹ دیکھنے کے کتنی شدت سے خواہشمند ہیں، سیریز ایک اچھا آغاز ہے۔ یاد رہے کہ سری لنکن صدر راجا پکسے کی جانب سے حوصلہ افزا بیان کے بعد ایک تجویز تھی کہ آئی لینڈرز آئندہ سال اپریل میں پاکستان کا دورہ کرینگے۔

البتہ ویٹمنی نے واضح جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہاکہ ابھی اس ضمن میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، ہم جذبہ خیرسگالی کے تحت یہاں آئے ہیں، ہمیشہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کیا، جو کچھ دیکھا اپنے بورڈ کو بتائوں گا، سری لنکا جس کیفیت سے گزرا تھااس کے پیش نظر ملے جلے جذبات ہونگے، وطن واپسی پر کھلاڑیوں سے بات کروں گا کیونکہ ان کا اطمینان اور یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔

مجھے امید ہے کہ حکومت بھی اس معاملے کو مثبت انداز میں دیکھے گی،ہر چیز کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد دیکھیں گے کہ ہم پی سی بی کی کیا مدد کرسکتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ بورڈ حکام سے اے اور انڈر 19 ٹیمیں بھیجنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Nawaz Sharif
Previous Post مستونگ جیسی گھنائونی کارروائی سے عزم کمزور نہیں ہو گا، وزیراعظم
Next Post رفیع خاور ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے
Rafi Khawar

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.