yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

”آئی ایس آئی ”سابق سربراہ جنرل اسد درانی اور بھارتی ایجنسی ”را” کے سابق سربراہ اے ایس دولت کی مشترکہ کتاب ’دی اسپائی کرونیکلز‘ کی اشاعت. پر پوزیشن واضح کرنے کیلئے اسد درانی 28 مئی کو جی ایچ کیو طلب،

Web Editor May 26, 2018 1 min read
What things do "ISI" and "Raw" support to accomplish their goals? former head of the secret agency realistic disclosures
Share this:

اسلام آباد: (اصغرعلی مبارک سے) پاک فوج نے پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کو ان کی کتاب پر پوزیشن واضح کرنے کے لیے جی ایچ کیو طلب کر لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسد درانی کو کتاب کے حوالے سے پوزیشن واضح کرنے کے لیے 28 مئی کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) طلب کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اسد درانی کو ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پوزیشن واضح کرنا ہوگی، جس کا اطلاق تمام حاضر اور ریٹائرڈ اہلکاروں پر ہوتا ہے۔قبل ازیں سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ’اسد درانی کی کتاب پر فوج کو تحفظات ہیں، جس کے باعث انہیں پوزیشن واضح کرنے کے لیے جی ایچ کیو طلب کیا جارہا ہے۔‘ذرائع نے کہا کہ ’کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس بیان کیے گئے۔‘واضح رہے کہ چند روز قبل لیفٹننٹ جنرل (ر) اسد درانی اور بھارت کے ریسرچ اینالسز ونگز (را) کے سابق سربراہ اے ایس دولت کی جانب سے مشترکہ طور پر تحریر کردہ کتاب ’دی اسپائی کرونیکلز‘ کی اشاعت کی گئی ہے، جس میں کئی متنازع موضوعات پر بات کی گئی ہے۔کتاب میں جو موضوعات زیر بحث آئے ہیں ان میں کارگل آپریشن، ایبٹ آباد میں امریکی نیوی سیلز کا اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا آپریشن، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری، حافظ سعید، کشمیر، برہان وانی اور دیگر معاملات شامل ہیں۔گزشتہ روز ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر رضا ربانی نے اسد درانی کی کتاب پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا ’اگر یہ کتاب کسی سویلین یا سیاستدان نے بھارتی ہم منصب کے ساتھ مل کر لکھی ہوتی تو آسمان سر پر ہوتا اور کتاب لکھنے والے سیاستدان پر غداری کے فتوے لگ رہے ہوتے۔‘انہوں نے سوال کیا کہ ’کیا سابق جنرل اسد درانی نے اپنے ادارے یا وفاقی حکومت سے اس بات کی اجازت لی تھی، یہ چھوٹا مسئلہ نہیں ہے، دونوں ممالک کے درمیان خراب تعلقات کا ایک سلسلہ ہے اور وفاقی وزیر قانون نے کتاب سے متعلق اجازت مانگنے کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔‘
ئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل اسد درانی اور را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ کی مشترکہ کتاب ‘دا سپائی کرانیکلز’ کے ٹوٹے!

‘ہم دونوں ایک صفحے پر تو ہیں، پر ہماری کتابیں الگ الگ ہیں’، لمبے قد کے امرجیت سنگھ دلت نے دائیں آنکھ میچتے ہوئے پنجابی زبان میں جملہ کسا تھا. ہم اگست 2017 میں لندن سکول آف اکنامکس میں مایہ ناز صحافی عامر غوری کے تھنک ٹینک ساؤتھ ایشیا فیوچر فورم کے پلیٹ فارم پر را اور آئی ایس آئی کے سربراہان کی پہلی پبلک ملاقات کے بعد گفتگو کر رہے تھے. تھوڑی دیر قبل میرے سامنے، را کے سابق سربراہ امر جیت سنگھ دلت اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل احسان الحق، دونوں مہا دشمنوں نے ایک دوسرے کو ہنستے ہوئے گلے سے لگایا تھا. اور اس سے پہلے ایک سوال کے جواب میں دلت سنگھ یہ کھڑکی توڑ انکشاف کرچکے تھے کہ 2006 میں پاکستانی صدر پرویز مشرف کی زندگی را نے بچائ تھی جب ان پر قاتلانہ حملے کا انکشاف آئی ایس آئی کو کیا گیا تھا اور یوں دونوں ملکوں کی تاریخ میں پہلی بار دونوں دشمن جاسوس ایجنسیاں مل کر کام کر رہی تھیں. میرے لیے یہ انکشاف پیٹ میں لات مارنے کے مترادف تھا اور میں دلت سنگھ سے یہی بات کررہا تھا کہ اس بریکنگ نیوز پر تو ہالی ووڈ میں ایک تہلکہ خیز فلم بنائی جا سکتی ہے. میرا سوال یہ تھا کہ کس معاملے پر پرویز مشرف اور بھارت ایک صفحے پر تھے تو دلت نے ترنت جواب دیا تھا کہ صفحہ شاید ایک تھا مگر کتابیں الگ الگ تھیں اور ابلاغ کی زبان میں شاید اس کا مطلب یہ تھا کہ ‘نیم صحافی پپو، یار، جاسوسوں کے بادشاہ کو مزید تنگ مت کرو’.

میں نے تب پہلی بار سوچا تھا، کیا کمال ہوجائے اگر یہ دونوں جاسوس بادشاہ مل کر ایک کتاب میں اکٹھے ہوجائیں اور غیر روایتی انداز میں گپ شپ کرلیں تاکہ ان دونوں کی جزبات میں تپتی ہوئی قوموں کو چیزوں کو دیکھنے کا ایک اور زاویہ مل جائے. پچھلے دو ہفتوں سے ابلاغ کی انگوروں کی بیل پر خبریں چلنے لگ گئیں کہ یہ کام ہو چکا ہے، امرجیت سنگھ دلت تو وہی رہے، تاہم معاون اداکاراپنے جنرل اسد درانی نکلے. ویسے بھی جنرل احسان الحق سے اتنی فرینک گپ شپ نہیں کی جا سکتی کہ اسد درانی زرا وکھری ٹائپ کے جاسوس بادشاہ رہے ہیں. حال ہی میں بالآخر بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیف امرجیت سنگھ دلت اور پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل اسد درانی کہ مشترکہ طور پر لکھی گئی کتاب ‘ دا سپائی کرانیکلز’ شائع ہو گئی ۔ اس کتاب کا خیال دونوں جاسوس بادشاہوں کو 2016 میں استبول ، بنکاک اور کھٹمنڈو میں مختلف تھنک ٹینکس کی طرف سے ترتیب دی گئی ملاقاتوں کے دوران آیا اور پھر اس پر کام شروع کیا گیا ۔ یہ غالباً اپنی نوعیت پہلی کتاب ہے جو دو متحارب خفیہ ایجنسیوں کےسابق سربراہوں نے مشترکہ طور پر لکھی ہے۔ معروف لکھاری اور مصنف ادتیا سنہا نے اس کتاب کے معاون مصنف یا وچولن ہیں مشہور طباعتی ادارے ہارپر کولنز کی شائع کردہ یہ کتاب 312 صفحات اور آٹھ ابواب پر مشتمل ہے ۔

سپائی کرانیکلز کئ اعتبار سے بارودی مواد سے بھرپور کتاب ہے. سچ کہا جائے تو شاید پروفیشنل جاسوسی کے اعتبار سے اس میں کوئی خبر نہیں ہے. جاسوس ایجنسیاں یہی کچھ کرتی ہیں، کچھ ٹھنڈے کمروں میں دروازوں کے پیچھے کچھ لوگ قومی مفاد کا تعین کرتے ہیں، ایک بیانیہ تشکیل دیتے ہیں، پھر اس بیانیے کو مزہب، ملک، روایت کے ساتھ چھاجوں ڈالرز اور پاؤنڈز کے دیسی گھی گہرا تڑکہ لگایا جاتا ہے اور پبلک کو بیچ دیا جاتا ہے، اسی دوران لوگ بکتے ہیں، خریدوفروخت ہوتی ہے، بم پھٹتے ہیں، لاشیں اٹھتی ہیں، گھاتیں لگتی ہیں اور ہار جیت کا فیصلہ ہوتا ہے. یہ سب ایک گیم کی طرح کھیلا جاتا ہے، ہاں کچھ لوگ اس میں ضرورت سے زیادہ انوالو ہوجاتے ہیں.
پبلک کے اعتبار سے سپائ کرونیکلز میں کھڑکی توڑ خبریں ہیں اور ان پر اگلے چند دنوں میں خوب گرد اڑتی رہے گی تو ہم اسی حوالے سے کتاب کا جائزہ لیتے ہیں.

خبر بنتی ہے جب دونوں جاسوس بادشاہ ایک دوسرے کو بھائی کہتے ہیں. اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ مئی 2015ء میں جنرل درانی کے بیٹے عثمان درانی جرمن کمپنی کے کام کے سلسے میں بھارتی شہر کوچے پہنچے۔ ویزا قوانین کے اعتبار سے عثمان درانی جس شہر سے داخل ہوئے تھے انہیں وہیں سے واپس جانا تھا.لیکن اس کپمنی نے ممبئی سے عثمان درانی کی فلائٹ کی بکنگ کی۔ عثمان درانی کو ممبئی میں حکام نے روکا۔اور اس کے بعد 24 گھنٹوں تک انہیں ویزا کی خلاف ورزی کے باوجود بھارت سے باہر نکالنے کے راستے تلاش کیے جاتے رہے۔ جنرل درانی نے بتایا کہ ہمارے ہاتھ پاؤں پھول گئے تھے کہ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ اب کیا ہو گا،لیکن اس کے باوجود ممبئی اسپیشل برانچ کے لوگوں نے عثمان سے یہ نہیں کہا کہ تمہارے پاس ممبئی کا ویزا نہیں ہے، تم یہاں کیا کر رہے ہو، پکڑو ، اندر کرو اسے۔ ایسا ہو سکتا تھا لیکن نہیں ہوا۔جنرل درانی نے بتایاکہ اس تمام عرصے کےدوران میں اور میری بیوی کی جان پر بنی رہی کہ اگر کسی نے یہ بات ظاہر کر دی کہ سابق آئی ایس آئی چیف کا بیٹا ممبئی میں گھوم رہا ہے۔جب جنرل درانی کو عثمان کی گرفتاری کا علم ہوا تو انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی امرجیت سنگھ دلت دولت سے رابطہ کیا ۔جنھوں نے تب کے را چیف راجیندر کھنّہ سمیت کئی لوگوں سے رابطہ کیا جس کے ایک دن بعد عثمان درانی کو واپس جرمنی جانے دیا گیا۔ دولت کا کہنا تھا کہ سب سے اہم موقع وہ تھا جب میں نے کھنّہ سے رابطہ کرکے ان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے درانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو ہمارا فرض تھا کیونکہ آخر کار جنرل درانی بھی ہمارے ساتھی ہی ہیں۔ شاید اس ٹکڑے پر بہت شور مچے، لیکن پروفیشنل کرٹسی کے اعتبار سے اسے اعلیٰ درجے کی اخلاقیات ہی کہا جاسکتا ہے.

خبر بنتی ہے جب جنرل درانی نے بتایا کہ سروس کے دنوں میں پاکستان میں ایک ہائی پروفائل ڈنر ہوا جہاں شراب وکباب کا اہتمام تھا. تاہم انہیں وہاں دیکھ کر کچھ لوگوں کو تھرتھراہٹ شروع ہوگئی کہ وہاں آئی ایس آئی کا سربراہ موجود ہے جب کہ مہمانوں میں کئ جرنیل حضرات شامل تھے جن کی گھبراہٹ کو رفع دفع کیا گیا. اس ضمن میں جنرل درانی کا سب سے کارآمد جملہ یہ ہے کہ جنرل ضیاء الحق ایسے ہی (شرابی، کبابی) لوگوں میں گھرے رہتے تھے. یہ جملہ ضیاء الحقی اسلامی انقلاب کی بہت سی پرتوں کو کھولتا ہے.

خبر بنتی ہے جب آئی ایس آئی کا سابقہ سربراہ اعتراف کرتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس پاکستانی ٹیم تھی جسے بھارت کو زچ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا. جنرل درانی نے کہا کہ حریت کانفرنس کو اس لیے پیدا کیا گیا تاکہ کشمیری ناراضگی کو سیاسی طاقت میں بدلا جاسکے. تاہم جنرل نے اس امر پر مایوسی کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے مطالبے کا جن بوتل سے باہر نکل آیا تھا اور ایک وقت آیا جب حریت کے خالق اپنی مخلوق پر مزید قابو نہیں رکھ سکے اور ان کے نہ چاہتے ہوئے بھی معاملات اپنے گڑبڑ ہوگئے کہ بہت سے لوگوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے کہ کوئی بھی فل سکیل جنگ نہیں چاہتا تھا. جنرل درانی اپنی گفتگو میں حریت کے ہینڈل پر اپنی گرفت کھونے کو آئی ایس آئی کی سب سے بڑی ناکامی گردانتے ہیں. انہوں نے تھرڈ آپشن کے خالق امان اللہ گلگتی پر بھی اپنی گرفت نہ ہونے کا اعتراف کیا، جس نے بعد میں بھاری نقصان پہنچایا. کتاب میں را چیف امرجیت نے اعتراف کیا کہ کشمیر میں بھارتی سیاسی ناکامیوں نے آج پھر وہ دن دکھا دیا ہے کہ پاکستان پھر سے انوالو ہوگیا ہے. ‘حریت پاکستانی ٹیم ہے، انڈیا کے پاس اپنی ٹیم ہے اور بےچارے کشمیری درمیان میں ہیں.’

خبر اس وقت زیادہ بنتی ہے جب جنرل درانی، آئی ایس آئی کے ایک اور سربراہ جنرل کیانی کے حوالے سے کچھ شکوک کا اظہار کرتے ہیں کہ شاید امریکیوں سے اسامہ بن لادن کے حوالے سے وہ کسی ڈیل میں شامل ہیں. ‘کیانی نیشنل ڈیفنس کورس میں میرا فیورٹ سٹوڈنٹ تھا، لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد وہ میرے سامنے آنے سے کتراتا رہا ہے کہ شاید میں اس سے پوچھ نہ بیٹھوں کہ اسامہ بن لادن کو امریکہ کے حوالے کرنے کا سودا کتنے ارب ڈالرز میں طے ہوا ہے. جس دن مجھے یقین ہوگیا میں خود کیانی کے خلاف مہم چلاؤں گا، جس کو میں پاکستانی فوج کے پرمغز سربراہان میں سے ایک سمجھتا ہوں. ‘کتاب میں اس امر پر بحث مباحثہ کیا گیا کہ اسامہ بن لادن کی موت سے چند دن پہلے ان کی ایک ائیر بیس پر افغانستان میں امریکی فوج کے جنرل ڈیوڈ پٹریاس سے ملاقات ہوئی تھی. جنرل درانی نے ایک اور تہلکہ خیز انکشاف یہ بھی کیا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کا اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی خاص کردار نہیں ہے، بلکہ پاکستانی خفیہ ایجنسی کا ایک آفیسر پہلے ہی سی آئی اے کو اس حوالے سے خبردار کرچکا تھا اور شاید اس مخبری کے عوض پچیس ملین ڈالرز بھی بوریوں میں بھر چکا ہے اور آج کل امریکہ خفیہ ارادوں میں کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہا ہے. سیمورہرش نے اپنی کہانی میں اسی مرکزی کردار کا زکر کیا تھا. نام جنرل درانی یہ کہ کر گول کرگیے کہ وہ خواہمخواہ اسے مشہور نہیں کرنا چاہتے.

بڑی خبر اس وقت بنتی ہے جب جنرل اسد درانی اپنے ادارے کی سب سے بڑی ٹرافی کلبھوشن یادیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہلکے پھلکے انداز میں کہتے ہیں کہ کہ یادیو کو بھارت کو واپس کردیا جائے گا. ‘ہم (پاکستانیوں) نے اس معاملے کو صحیح طور پر پر ہینڈل نہیں کیا. اصل چیز را پر یہ ثابت کرنا تھا کہ ہم ان کو کہاں پکڑ سکتے ہیں (اور ان کی ناک رگڑ سکتے ہیں). اس سے اگلے مراحل اور کلبھوشن کو لٹکائے جانے کے مراحل کو وہ تضیع اوقات خیال کرتے ہیں.

سپائی کرانیکلز پر پاکستان بھارت دونوں میں خوب شور شرابا مچنے کا امکان ہے اور دونوں ‘اہل کتاب’ سابق سربراہان کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا. . تاہم یہ کتاب شطرنج کے دونوں اطراف میں بیٹھے دشمن اسٹیبلشمنٹ اور دشمنی کی انڈسٹری کے شہ دماغوں کے اندر جھانکنے کی کامیاب کوشش ہے اور شاید دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا کوئی دروازہ بھی کھول سکے. تاہم خفیہ ملکی رازوں کے افشاء کے حوالے سے جو سیاست دان زیر عتاب ہیں وہ کتاب پڑھتے ہوئے یہ شعر گنگنا سکتے ہیں :
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا. ..

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Army handed over the two checkposts to Peshawar to police
Previous Post ویسٹریج پولیس نے ڈکیتیوں اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا
Next Post مئی کی 17 تاریخ تک چھٹیاں نہ دینے والے پرائیوٹ سکولز کیخلاف چھاپوں کا فیصلہ
The decision to take action against private schools not giving summer holidays

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.