yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

خانہِ کعبہ کے خاص حصے اور ان کے قدیم نام

Web Editor November 21, 2017 1 min read
Special parts and their ancient names of Khana e Ka'bah
Share this:

خانہ کعبہ سے ملحق مختلف اجزاء ہیں جو اسی کا حصہ بن گئے ہیں۔ ان کی تعداد 13 ہے اور ہر ایک کا اپنا قدیم نام ہے۔ خانہ کعبہ مربع شکل کے ایک بڑے کمرے کی صورت میں نظر آتا ہے جس کی اونچائی 15 میٹر ہے۔

Special parts and their ancient names of Khana e Ka'bahمکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے العربیہ ڈاٹ نیٹ میں چھپنے والی ایک دلچسپ رپورٹ میں خانہ کعبہ کے مختلف حصوں اور ان کے قدیم ناموں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ یہ کل 13 حصے ہیں جو درجِ ذیل ہیں۔

حجر اسود

خانہ کعبہ کا سب سے معروف ترین حصہ حجر اسود ہے۔ یہیں سے خانہ کعبہ کے طواف کی ابتدا ہوتی ہے اور مسلمانوں کیلئے اس کا بوسہ سنت نبوی ﷺ ہے۔ بعض احادیث نبوی ﷺ کے مطابق یہ جنت کے پتھروں میں سے ہے۔

بابِ کعبہ

یہ بیت اللہ کی مشرقی سمت واقع ہے۔ یہ زمین سے 2 میٹر سے زیادہ بلند ہے۔ اس کی اونچائی 3 میٹر سے زیادہ ہے جبکہ چوڑائی کم از کم 2 میٹر ہے۔ چودہ سو برسوں کے دوران خلفاء اور امراء نے اس دروازے کی زیب و زینت پر خصوصی توجہ دی اور اس کو سونے اور چاندی کے لباس سے آراستہ کر دیا۔

میزاب

اس کو “میزابِ رحمت” کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ خانہ کعبہ کی چھت پر گرنے والا بارش کا پانی اسی کے ذریعے حطیم کے اندر گرتا ہے۔

شاذروان

یہ خانہ کعبہ کی نچلی دیوار کے گرد نصب سنگ مرمر ہے۔ یہ بیت اللہ کے دروازے کے سوا کعبے کی تمام سمتوں میں موجود ہے۔

حجرِ اسماعیل

خانہ کعبہ سے علیحدہ ہو جانے کے سبب یہ حصہ حطیم کہلاتا ہے۔ قریش نے خانہ کعبہ کی تعمیر نو کی تو اس حصے کو چھوڑ دیا تھا کیوں کہ وہ اس بات کے خواہش مند تھے کہ تعمیر پاک مال سے ہونا چاہیے۔

مُلتزم

طواف کرنے والوں کے اس جگہ پر التزام کے سبب یہ ملتزم کہلاتا ہے۔ ماضی میں بعض قصوروار اور مجرم اپنے قتل سے فرار اختیار کر کے یہاں آ جاتے تھے۔ اس وجہ سے عربوں میں شدید جرم کے مرتکب شخص کے لیے یہ ضرب المثل مشہور ہو گئی کہ اگر وہ مجھے ملتزم پر بھی مل جاتا تو میں اس کو قتل کر دیتا۔

مقامِ ابراہیم

بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ خانہ کعبہ کا حصہ ہے تاہم علیحدہ ہو گیا۔ اس میں ایک چٹان ہے جس میں پاؤں کے نشانات نقش ہیں۔ یہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے پاؤں کی جانب کنایہ ہے، جب اللہ رب العزت نے ان کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کو حج کی اجازت دیں۔

رُکنِ حجر اسود

یہ کونا خانہ کعبہ کے اوپر سے نیچے تک پھیلا ہوا ہے۔ اسی میں حجرِ اسود نصب ہے۔ یہاں سے طواف شروع کیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ خانہ کعبہ کے اہم کونوں میں سے ہے۔

رُکنِ یمانی

یہ کونا کعبے کے دائیں جانب واقع ہے اسی وجہ سے یمین سے یمانی مشہور ہوا۔

رُکنِ شامی

یہ کونا شام کی سمت ہے لہذا اس نام سے مشہور ہوا۔

رُکنِ عراقی

یہ کونا عراق کی سمت ہے۔ پرانے وقتوں میں حج کے راستوں کے نام اُن ملکوں کے ناموں پر پڑ جاتے تھے جہاں سے حجاج آ رہے ہوتے۔ اس زمانے سے ہی یہ کونے مختلف ملکوں کے نام سے موسوم ہو گئے۔

کعبے کا غلاف

یہ خانہ کعبہ کا مشہور ترین جُز ہے جو کہ ظاہر میں بھی نمایاں ترین نظر آتا ہے۔ سب سے پہلے کعبہ کو یمن کی تبع قوم نے غلاف پہنایا۔ اس کے بعد بادشاہ اور فرماں روا اس پر عمل پیرا رہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ پر سفید غلاف چڑھایا جب کہ اسلام سے قبل یہ سُرخ رنگ کا ہوتا تھا۔ بعد ازاں یہ سبز رنگ میں منتقل ہوا اور آخر میں سیاہ رنگ جو کہ ابھی تک باقی ہے۔

بُھورے سنگ مرمر کی پٹی

یہ حجرِ اسود کے کونے کی سمت سے زمین پر کھینچی گئی ایک لکیر ہے جو طواف کی ابتدا اور اختتام کی علامت ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق ان حصوں کے نام ہزاروں سالوں سے معروف ہیں۔ یہ حضرت ابراہیم عليہ السلام کے ہاتھوں بیت اللہ کی تعمیر کے وقت سے اسی طرح ہیں۔ عرب ان سے متعارف ہوئے اور اسلام نے بھی ان کو تسلیم کیا، لہذا یہ نام آج تک کسی تبدیلی کے بغیر باقی ہیں۔ احادیث نبوی ﷺ میں ان ناموں کی تصدیق ملتی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
US President declared North Korea as a terrorist country
Previous Post امریکی صدر نے شمالی کوریا کو دہشت گرد ملک قرار دے دیا
Next Post مذاکرات کے کئی دور ناکام، فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا جاری
Several times of negotiations failed,, contineous protests on Faizabad Interchange

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.