yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کھیل

اسپیشل اولمپکس؛ پاکستانی سفر 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ اختتام

Yes 1 Webmaster August 3, 2015 1 min read
Special Olympics
Share this:
Special Olympics
Special Olympics

لاس اینجلس : اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان کا سفر 14 گولڈ میڈلز کیساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گیا، قومی دستے میں شامل ایتھلیٹس نے توقعات کے عین مطابق شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 سلور اور 8 برانز سمیت مجموعی طور پر صرف 9 کھیلوں میں 52 تمغے حاصل کیے۔

مقابلوں کے آخری روز پاکستان نے سونے کا مزید ایک میڈل جیتا، بیڈمنٹن کے مکسڈ ڈبلز فائنل میں جہانزیب اور میمونہ نے پہلی پوزیشن کیساتھ گولڈ میڈلز کی تعداد میں اضافہ کیا، قومی اسپیشل کھلاڑیوں نے ایتھلیٹکس میں بھی مزید 2 میڈلز جیتے، لانگ جمپ میں امجد اسلام نے چاندی، ثاقب وسیم نے کانسی کا تمغہ جیتا، ٹینس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا، سنگلز میں محمد آصف قیوم نے سلور اور احسن انور نے برانز میڈ ل لیا۔ پاکستانی ٹینس کھلاڑیوں نے آٹھ سال کے طویل عرصے کے بعد اسپیشل اولمپکس ورلڈگیمز میں شرکت کی اور انتہائی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اسی طرح مقابلوں کے آخری روز قومی یونیفائیڈ باسکٹ بال ٹیم نے بھی سلور میڈل حاصل کرکے اپنی بہترین کارکردگی دکھائی۔ فیصل خورشید اور رقیہ نے ٹیبل ٹینس کے مکسڈ ڈبلز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ پاکستان نے سائیکلنگ میں سب سے زیادہ سونے کے 6 تمغے جیتے۔ بیڈمنٹن میں تین، سوئمنگ میں دو جبکہ ایتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس اورٹینس میں سونے کا ایک ایک میڈل پاکستان کے حصے میں آیا۔

ایتھلیٹکس میں قومی کھلاڑیوں نے چاندی کے 4، سوئمنگ اور سائیکلنگ میں 2،2 جبکہ ٹینس، روایتی باسکٹ بال اور یونیفائیڈ باسکٹ بال میں ایک ایک چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ ایتھلیٹس نے کانسی کے تین، ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں نے دو میڈل پائے، سائیکلنگ ، ٹینس اور فٹبال میں ایک ایک کانسی کا تمغہ پاکستان کے ہاتھ آیا اور یوں قومی دستہ مجموعی طور پر 52 میڈلز اپنی تجوری میں بھر کر 3 الگ الگ پروازوں کے ذریعے وطن واپس روانہ ہو گا۔ پاکستان اسپیشل اولمپکس کی چئیرپرسن رونق لاکھانی دیگر آفیشلز کے ہمراہ لاس اینجلس میں قومی دستے میں شامل کھلاڑیوں کا ہر لمحہ حوصلہ بڑھاتی رہیں۔

انھوں نے پاکستان کی کارکردگی کو بہترین قرار دیتے ہوئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد دی۔ رونق لاکھانی کا کہنا تھا کہ گیمز کیلیے پاکستانی کھلاڑیوں نے شبانہ روز محنت کی اور وہ سمجھتی ہیں کہ کارکردگی توقعات کے عین مطابق رہی اور انھیں یقین ہے کہ ان کھیلوں میں شاندار پرفارمنس سے ملک میں اسپیشل کھلاڑیوں کے درمیان کھیلوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پروان چڑھے گا۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Flood in Pakistan
Previous Post سیاستدانوں کا بازار حسن
Next Post عامرخان پرفلم میں پولیس افسر کو ٹلہ کہنے پر مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دائر
Aamir Khan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.