yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اقتدار کے ایوانوں سے واقف نامور صحافی کا خصوصی تبصرہ

MH Kazmi July 11, 2019 1 min read
Special commentary of famously known journalist in power
Share this:

Special commentary of famously known journalist in power

لاہور (ویب ڈیسک) محمد خان جونیجو اور عمران خان کے درمیان کوئی مماثلت ڈھونڈنا میری دانست میں ایک احمقانہ کوشش ہے۔ بنیادی فرق ان دونوں میں یہ ہے کہ 1985کے غیر جماعتی انتخابات سے قبل جونیجو مرحوم تقریباََ ایک گمنام شخص تھے۔ جنرل ضیاء نے انہیں پیر پگاڑا کی سفارش پر وزیراعظم ’’نامزد‘‘ کیا تھا۔ نامور کالم نگار نصرت جاوید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ عمران خان سیاست میں آنے سے قبل ہی ایک کرکٹر کے طورپر مشہور ہو چکے تھے۔ 1992کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد انہوں نے اپنی شہرت کو لاہور میں ایک جدید ترین طرز کا کینسر ہسپتال بنانے کے لئے بھرپور انداز میں استعمال کیا۔ ان کی شہرت کے اثر کو دیکھتے ہوئے کئی لوگوں نے انہیں عملی سیاست میں دھکیلنے کی کوشش کی۔ وہ اجتناب برتتے رہے۔ بالآخر قائل ہو گئے کہ معاشرے میں حقیقی تبدیلی لانے کے لئے ان کا سیاست میں آنا ضروری ہے۔ 22سال کی جدوجہد کے بعد بالآخر جولائی 2018کے انتخابات کے ذریعے ان کی جماعت کو وفاق کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں حکومت بنانے کے لئے اکثریت کی حمایت ملی۔ انہیں کسی نے ’’نامزد‘‘ نہیں کیا۔ آئین میں طے شدہ قواعد کے مکمل اطلاق کے ذریعے قومی اسمبلی میں ہوئی رائے شماری کے ذریعے پاکستان کے وزیراعظم ’’منتخب‘‘ ہوئے۔ ’’منتخب‘‘ کا لفظ لکھتے ہوئے میں اس حقیقت کو ہرگز نظرانداز نہیں کر رہا کہ عمران خان صاحب کے مخالفین نہایت شدت سے یہ دعویٰ کرتے رہے کہ انہیں اکثریت ’’دلوائی‘‘ گئی تھی۔ اسی لئے Selectedکا لفظ استعمال ہوا۔ قومی اسمبلی کے سپیکر نے ایوان میں اس لفظ کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ لفظ مگر سیاسی لغت کا حصہ بن چکا ہے۔ اکثریت ’’ملنے‘‘ یا ’’دلوانے‘‘ کی بحث میں لیکن میں وقت ضائع کرنے کو تیار نہیں۔ اصولی طور پر مجھے یہ حقیقت بھی نگاہ میں رکھنا ہے کہ اکثریت ’’دلوانے‘‘ کا دعویٰ کرنے والے سیاست دانوں نے بھی جولائی 2018کے انتخابات کے ذریعے قائم ہوئی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت کا حلف اٹھایا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کو ان انتخابات کی بدولت سندھ میں 2008سے مسلسل تیسری بار صوبائی حکومت قائم کرنے کا موقعہ ملا۔ شہباز شریف صاحب قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد ہیں۔ اس منصب کی بدولت ان کے چند حقوق ہیں۔ حکومت ان حقوق کا احترام کرنے کو مجبور ہے۔ اپوزیشن کے جو رہ نما نیب کی حراست میں ہیں یا ان دنوں جیل بھیج دئیے گئے ہیں ’’پروڈکشن آرڈر‘‘ کی بدولت ایوان کے اجلاسوں میں شریک ہوتے ہیں۔ مختصراََ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ عمرن خان کے شدید ترین سیاسی مخالفین نے بھی عملی اعتبار سے 2018کے انتخابات کو تسلیم کر لیا ہے۔ اس کے سوا تقریریں ہیں۔ یاوہ گوئی ہے۔ عمران خان صاحب کو میسر ہوئی حقیقی یا مصنوعی اکثریت ویسے بھی آج کے کالم کا موضوع نہیں۔ حیرانی تو اس بات پر ہو رہی ہے کہ پیر کی صبح اُٹھا تو ذہن میں یہ سوال اٹھا کہ محمد خان جونیجو مرحوم وزیراعظم ’’نامزد‘‘ ہونے کے بعد امریکہ کے دورے پر کب تشریف لے گئے تھے۔ ذہن میں یہ سوال کیوں اُٹھا اس کی وجہ بخدا ہرگز سمجھ نہیں آئی۔ انسانی ذہن میں غیب سے سو طرح کے خیالات آتے رہتے ہیں۔ غالبؔ جیسے تخلیقی ذہن میں اٹھیں تو وہ حیران کن شعروں کی صورت کلاسک کا درجہ پا لیتے ہیں۔ میرے جیسے کم نصیبوں کے ذہن میں آئیں تو زیادہ سے زیادہ ایک ’’ڈنگ ٹپائو‘‘ کالم کا موضوع۔ بہرحال پیر کی صبح اٹھا تو ذہن میں نجانے کیوں سوال امڈ آیا کہ جونیجو مرحوم امریکہ کے دورے پر کب تشریف لے گئے تھے۔ ذاتی طورپر میرے لئے وہ دورہ اس لئے بھی اہم تھا کیونکہ میری صحافتی زندگی میں وہ پہلا دورہ تھاجب کسی سربراہِ حکومت کے ساتھ میں سرکاری جہاز میں وفد کے ہمراہ کسی غیر ملکی دورے پر گیا تھا۔ وزیراعظم کے ہمراہ کسی دورے پر جانے کے لئے ان دنوں شیروانی پہن کر جہاز میں بیٹھنا ضروری تھا۔ میری تنخواہ ان دنوں 1808روپے ماہوار تھی۔ جیب میں اتنی رقم ہی نہیں تھی کہ فوری طورپر کسی درزی سے ایک شیروانی سلوا لیتا۔ فیصلہ کیا کہ اس دورے پر جانے سے معذرت کر لی جائے۔ میرے ساتھیوں نے یہ ارادہ سنا تو بہت مخالفت کی۔ میرے کئی مہربان سینئرز نے بہت خلوص سے سمجھایا کہ صحافی غیر ملکی دوروں پر سربراہان حکومت کے وفود کے ہمراہ جائے بغیر خارجہ امور کے پیچیدہ ترین مسائل کو سمجھ ہی نہیں سکتا۔ پی پی آئی نیوز ایجنسی کے ایک بہت ہی شفیق ایڈیٹر ابصار رضوی صاحب ہوا کرتے تھے۔ انہیں یقین تھا کہ میرا قد کاٹھ ان کے برابر ہے۔ اپنے گھر لے گئے اور اپنی تین سے چار شیروانیاں لے آئے۔ مجھے مجبور کیا کہ انہیں ٹرائی کروں۔ ایک شیروانی مجھے تقریباََ Fitآ گئی۔ میں شیشے کے سامنے اسے پہن کر کھڑا ہوا تو خود کو مسخرہ لگا۔ ان سے شیروانی تو لے آیا مگر وزیراعظم کے پریس سیکرٹری نثار چنہ مرحوم کو فون کر کے معذرت چاہی۔ وہ حیران ہوئے اور بہت پریشان بھی۔ ان سے بات کرنے دو دن بعد میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں گیا تو جونیجو مرحوم نے اپنے چیمبر میں بلا لیا۔ میں نے شیروانی کا عذر پیش کیا تو انہوں نے فوراََ کہا کہ آپ اخبار نویس ہیں سرکاری افسر نہیں جو کوٹ ٹائی پہن کر جہاز میں بیٹھیں۔ واقعہ یہ بھی ہوا کہ ان کے جہاز میں میں واحد شخص تھا جس نے شیروانی کے بجائے سوٹ بھی نہیں بلکہ کوٹ اور پتلون والا Combinationپہن رکھا تھا۔ ’’بنا ہے شاہ کا مصاحب پھرے ہے اِتراتا‘‘ والا معاملہ رہا۔ اپنے موضوع سے دوبارہ بھٹک گیا ہوں۔ فاسٹ ٹریک کرتے ہوئے بیان کرتا ہوں کہ محمد خان جونیجو مرحوم جولائی 1986میں امریکہ گئے تھے۔ ان کے دورئہ امریکہ کے دوران صدر ریگن نے ان کے اعزاز میں ایک عشائیہ بھی دیا تھا۔ ریگن نے وہاں علامہ اقبال کے ’’زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری‘‘ والے مصرعے کو انگریزی میں بیان کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔ اس دورے میں افغانستان سے جڑے معاملات باہمی مذاکرات پر حاوی رہے۔ اس زمانے کا سوویت یونین جو آج روس ہے افغانستان سے نکلنا چاہ رہا تھا۔ ریگن کی خواہش تھی کہ اسے نکلنے میں مدد دی جائے۔ پاکستان کے وزیراعظم سے اس ضمن میں تعاون کا طلب گار تھا۔ جونیجومرحوم آمادہ تھے۔ ان کی آمادگی نے اگرچہ بالآخر جنرل ضیاء کو مئی 1988میں جونیجو مرحوم کو فارغ کرنے کا بہانہ فراہم کر دیا۔ مہینہ اب بھی جولائی کا ہے۔ اس ماہ کی 22تاریخ کو پاکستانی وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات طے ہے۔ اب کے برس سوویت یونین یا آج کا روس نہیں بلکہ امریکہ افغانستان سے اپنی افواج کی ’’باعزت‘‘ واپسی کے لئے بہت عجلت میں راستے ڈھونڈ رہا۔ پاکستان سے ایک بار پھر اس ضمن میں تعاون درکار ہے۔ تعاون کی طلب میں ٹرمپ کی بہت خواہش تھی کہ عمران خان صاحب اس سے جون کے آخری ہفتے میں ملاقات کریں۔ ہمارے وزیراعظم نے مگر ملاقات کا پیغام لانے والے زلمے خلیل زاد کو بتایا کہ وہ جون میں بجٹ کی وجہ سے مصروف ہیں۔ جولائی کے مہینے میں ملاقات ہو سکتی ہے۔ زلمے خلیل زاد کے ہمراہ آئے ایک امریکی سفارت کار نے میرے قابل اعتماد ’’ذرائع‘‘ کو بہت فکر سے بتایا کہ ٹرمپ کے لئے عمران خان صاحب سے ملاقات کے لئے جولائی کی کوئی تاریخ نکالنا بہت مشکل ہو گا۔ شاید یہ ملاقات اب ستمبر 2019میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران ہی ہو پائے گی۔ ٹرمپ مگر جولائی کی 22کے لئے تیار ہو گیا۔ اس کی مذکورہ مہینے میں ملاقات پر آمادگی اس کے ذہن پر نازل عجلت کا واضح اظہار ہے۔ ظاہر سی بات ہے کہ پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران افغانستان سے جڑے معاملات ایک بار پھر ’’اصل موضوع‘‘ رہیں گے۔ عمران خان صاحب سے اس ضمن میں تعاون کی طلب ہو گی۔ پاکستان یہ تعاون کیسے فراہم کرے اور اس کے بدلے میں کیا ملے گا؟ ان سوالات پر غور کرنا ضروری ہے۔ عملی صحافت سے ریٹائر ہوا یہ کالم نویس مگر اپنے ذہن میں اُمڈتے سوالات کا جواب حاصل نہیں کر سکتا۔ بیکار ذہن جولائی 1986کے دنوں کی یاد میں بھٹکتا رہا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Asad Aamir issued a big message as the World Cup was out of the Indian team since 2019
Previous Post ورلڈکپ 2019ء سے بھارتی ٹیم کے آؤٹ ہوتے ہی اسد عمر نے بڑا پیغام جاری کر دیا
Next Post پی ٹی آئی میں اپنوں کو نوکریوں سے نوازا جانے لگا: کس کو ترجمان وزیراعظم برائے تجارت وسرمایہ کاری مقرر کر دیا گیا؟
People in PTI began to be offered to the employers: Who was appointed as Prime Minister for Trade Intermediate?

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.