yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

خلائی مخلوق، خلائی فوج اور سیاسی خلا

Web Editor May 8, 2018 1 min read
Space creatures, spacecraft and political space
Share this:

سابق وزیرِاعظم محترم نواز شریف تین دفعہ منتخب وزیرِاعظم کے عہدے پر فائز رہے۔ پہلی دفعہ وزیرِاعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے پر مجبور کیا گیا، دوسری دفعہ جبراً برطرف کیا گیا اور تیسری دفعہ عدالت عظمیٰ سے نااہلی کے فیصلے کا سامناکرنا پڑا۔ میاں صاحب جب دوسری دفعہ منتخب ہونے کے بعد برطرف ہوئے اور بغاوت جیسے مقدمات کا سامنا کرکے سزایافتہ کہلائے تو ایک معاہدے کے بعد سعودی عرب روانہ ہوگئے اور سوچ و بچار میں مصروف ہوگئے کہ میرے ساتھ دوسری دفعہ کیسے ہاتھ ہوگیا۔ جب کچھ سمجھ میں آیا تو میثاق جمہوریت کا خیال سوجھا اورمرحومہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ میثاق جمہوریت کرلیا۔

2008ء کے عام انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت میں بھی شامل ہوئے لیکن سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی قیادت سے اختلاف کے باعث مخلوط حکومت سے علیحدہ ہوگئے۔  چیف جسٹس کی بحالی کے لیے ایک طویل جلوس کی قیادت کرکے چیف جسٹس کو ان کے عہدے پر بحال کرانے کا سہرا اپنے سر پر سجایا۔ میاں صاحب نے میمو گیٹ اسکینڈل میں جہاں کالا کوٹ زیب تن کرنے کا موقع ہاتھ سے نہیں گنوایا، وہیں سوئس حکومت کو خط نہ لکھنے کی وجہ سے جب سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی کو مقدمے کا سامنا کرنا پڑا تو اپنے گراں قدر مشورے سے بھی نوازا کہ پہلے آپ استعفیٰ دیں اور مقدمے کا سامنا کریں، اگر بچ نکلیں تو دوبارہ عہدہ سنبھال لیں۔ لیکن پانامہ کیس میں جب ان کی ذات گرامی پر خود مقدمہ قائم ہوا تو جو مشورہ سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی کو دیا تھا، ذہن سے محو ہوگیا۔

نااہلی کے فیصلے کا سامنا کرنے کے بعد میاں صاحب کو یہ اعزاز حاصل ہوگیا ہے کہ وہ تین دفعہ وزیرِاعظم رہنے کے بعد کہنہ مشق وزیرِاعظم اور سیاست دان کہلائے جانے کے مستحق ہیں۔ اب کوئی سیاسی یا غیر سیاسی عہدہ ان کے شایان شان نہیں ہے۔ ان کی شخصیت تمام دنیاوی عہدوں سے بالاتر ہوگئی ہے۔ اس لیے وہ اکثر عالمِ بالا میں ہی بحالت مراقبہ رہتے ہیں اور عام سمجھ سے بالا بیانات جاری کرتے رہتے ہیں۔ عالمِ بالا میں رہنے کے باعث قریبا ہر دوسرے تیسرے روز ان کا نظریہ اور بیانیہ سامنے آتا رہتا ہے۔ پچھلے دنوں فرمایا کہ میرا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے۔ یقیناً میاں صاحب کی نظریں اب اوپر کی ہی جانب رہتی ہیں کیونکہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک فرما چکے ہیں کہ ان کو حکم اوپر سے آتا ہے۔

جب میاں صاحب اوپر کی طرف نظریں ٹکائے ہوئے اپنی نااہلی کے فیصلے اور اس کے نتیجے میں وطن عزیز میں پیدا ہونے والے سیاسی خلا پر غور کررہے تھے تو عالم غنودگی میں ان کو خلا میں کئی ہیولے نظر آئے جن کو انہوں نے اپنی بے نظیر فہم و فراست کی وجہ سے فوری پہچان لیا کہ یہ وہی خلائی مخلوق ہے جس سے میرا مقابلہ ہے۔ ان میں سے ایک ہیولہ سیاست دانوں کو بے ایمان کہہ رہا تھا اور دوسرا نشے میں دھت پھر رہا تھا اور تیسرا سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگا رہا تھا، جب کہ چوتھا  کہہ رہا تھا سب کا احتساب ہوگا، کوئی نہیں بچے گا۔

جب یہ خبر داماد اول تک پہنچی، جو بذات خود ابوالفتح عبدالرحمن منصور الخزینی کے علوم پر دسترس رکھتے ہوئے کھرے کھوٹے کی پہچان کے ساتھ ستاروں کی چال سے بھی واقفیت رکھتے ہیں، نے کہا میاں صاحب میں تو اول دن سے آپ کو پہنچی ہوئی شخصیت سمجھتا ہوں۔ آپ کا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے کیونکہ کرہ ارض پر رہنے والا کوئی شخص آپ کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ آپ فوری طور پر خلائی مخلوق سے مقابلہ کرنے کے لیے کمر کس لیں۔ میاں صاحب نے ایسا ہی کیا۔

جب یہ خبر جناب خواجہ آصف اور احسن اقبال صاحب تک پہنچی تو فوراً میاں صاحب کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ ہم آپ کی فوج کے اول دستے میں شامل ہیں۔ جب آپ خلا کا اقامہ بنوائیں تو ہم دونوں کا بھی بنوا دیجیے گا تاکہ خلائی مخلوق سے ڈٹ کر مقابلہ کریں اور خلا میں رہنے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ داماد اول نے یہ سب سن کر کہا، کرہ ارض پر جنگ و جدل کی تربیت میں آپ سب حضرات کو دے سکتا ہوں لیکن خلا میں لڑنے کا مجھے کوئی تجربہ نہیں کیونکہ میں تو فوج میں صرف کپتان تھا، کوئی جرنیل تھوڑی تھا۔

کمرے میں سنجیدہ ماحول طاری تھا اور مسلم لیگ (ن ) کے سارے سرکردہ رہنما ماسوائے چوہدری نثار علی خان کمرے میں موجود تھے کہ یکدم جناب عابد شیر علی ہنستے کھیلتے کمرے میں داخل ہوئے اور ٹی وی آن کردیا۔ ٹی وی پر خبر چل رہی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلائی فوج بنانے کا اعلان کردیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جیسے پاکستان میں سیاسی حالات چل رہے ہیں، ایسے حالات کا سامنا ہم کو بھی کرنا پڑسکتا ہے۔ اس طرح کے سیاسی خلا کو پورا کرنے کے لیے خلائی فوج کی تشکیل نا گزیر ہے، سو قوم تیاری پکڑے۔ صورتحال ایسی ہے جیسے جنگ ویتنام کے زمانے میں تھی، لیکن اس دفعہ امریکی خلائی فوج مانع حمل ادویات ضرور استعمال کرے ورنہ خلائی مخلوق تارکین خلا کی صورت میں امریکہ میں آبسے گی اور متاثرہ خلائی مخلوق کو تاوان علیحدہ دینا پڑے گا۔

سینیٹرمشاہد حسین بھی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے کہ یکدم پرچی منگوائی اور اس پر کچھ لکھ کر میاں صاحب کے ہاتھ میں تھمادی۔ میاں صاحب کی قریب کی عینک دستیاب نہیں تھی کیونکہ ان کو اب ویسے بھی دور کی سوجھتی ہے۔ اس لیے میاں صاحب نے محترمہ مریم اورنگ زیب کو پرچی دی اور کہا، آپ سب کو پڑھ کر سنادیں۔ مریم اورنگ زیب صاحبہ نے فرمایا، یہ پر چی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ہے۔ اس میں آپ کے سارے سابقہ سیاسی و غیر سیاسی کوائف لکھے ہیں اور لکھا ہے کہ پاکستان میں جو سیاسی خلا آپ کی نااہلی کے بعد پیدا ہوگیا ہے، وہ خلائی مخلوق کا پیدا کردہ ہے۔ مجھے ابھی اطلاع ملی ہے کہ آپ نے خلائی فوج بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس پرچی کو میری درخواست تصور کریں اور اپنی خلائی فوج میں مجھے بھی شامل کرلیں تاکہ میں خلائی مخلوق سے مقابلہ کرکے وطن عزیز کا سیاسی خلا جلد از جلد پورا کروں۔

محترمہ مریم اورنگ زیب کے خاموش ہونے تک حاضرین کمرہ کے پژمردہ چہروں پر رونق آ چکی تھی۔ سب نے سینیٹر صاحب کی طرف ستائشی نظروں سے دیکھا اور میاں صاحب سے کہا کہ یہ پرچی فوری طور پربالمشافہ ملاقات میں صدر امریکہ کو دے دینی چاہیے تاکہ خلائی فوج میں شمولیت اختیار کرکے خلائی مخلوق کو شکست دے کر وطن عزیز کا سیاسی خلا پر کیا جاسکے۔ کیونکہ سابق صدر زرداری بھی متوقع انتخابات کے بعد معلق ایوان کی پیش گوئی کر چکے ہیں اور چیزیں خلا میں ہی معلق ہوا کرتی ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Emotions game at the beginning
Previous Post جذبات کا کھیل عروج پر
Next Post ایک حبس ہے، زندانِ مذاہب میں بلا کا!
It is a tribute, calling in the prison of religions!

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.