yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

بحیرہ جنوبی چین اور عالمی ثالثی عدالتی فیصلہ

F A Farooqi July 17, 2016 1 min read
South China Sea
Share this:
South China Sea
South China Sea

تحریر: محمد ارشد قریشی
چین بحیرہ جنوبی چین کے سمندری علاقے میں جزائر تون شا، شی سان، جون شا اور نان شا پر اقتدار اعلی اور تاریخی حقوق رکھتاہے جس کی تاریخ ایک طویل ہے اور اس مسلمہ حقیقت کو کسی صورت جھٹلایا نہیں جاسکتا لیکن ایک عرصہ سے چلے آرہے فلپائن کے ساتھ اس مسئلہ پر کشیدہ تعلقات اس وقت شدت اختیار کر گئے جب امریکہ کے اکسانے پر فلپائن نے عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کا کہا امریکہ اور چین کے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اور یہ ایک فطری بات بھی ہے کہ کوئی طاقت ور کسی دوسرے کو اپنے سامنے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑا ہوتے برداشت نہیں کرسکتا۔

گوکہ چینی صدر نے کچھ عرصہ قبل ہی امریکہ کا دورہ کیا تھا اور دنیا کو باور کرایا تھا کہ چین ایک پر امن ملک ہے اور دنیا کو پرامن بنانے کے لیئے تمام دنیا کے ساتھ مل کر چلنا چاہتا ہے لیکن اپنی خود مختاری پر کسی صورت کوئی آنچ نہیں آنے دے گا جنوبی بحیرہ چین کے حوالے سے عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے دیے گئے فیصلے سے خطے میں امن و استحکام اور طاقت کا توازن بگڑے گا کیوں کہ فیصلہ سازی کے عمل میں دونوں فریقین کا متفق ہونا ضروری ہوتا ہے۔

Arbitration Court
Arbitration Court

مگر عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے اس پہلو کو نظر انداز کیا گیا ہے فلپائن کی سابقہ حکومت کی جانب سے یک طرفہ عالمی ثالثی عدالت کا رخ کیا گیا تھا جب کہ موجودہ حکومت اس مسئلہ پر مذاکرات کی حامی نظر آتی ہے بین الاقوامی اصولوں کی روشنی میں جنوبی بحیرہ چین کے مسئلے کو متعلقہ فریقین کے درمیان باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔اس ضمن میں عالمی ثالثی عدالت کو بھی متنازعہ فیصلہ سازی کی بجائے فریقین کے درمیان باہمی مذاکرات سے مسائل کے حل کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

عالمی ثالثی عدالتی فیصلے پر چین نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کی حیثیت محض ردی کے کاغذکے سوا کچھ نہیں چین ایسے کسی یک طرفہ اور غیرمنصفانہ فیصلے کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے پر سو سے زیادہ ملکوں کی دو سو تیس سے زائد پارٹیوں اور سیاسی تنظیموں نے بحیرہ جنوبی چین کے مسئلے پر چین کے موقف کی حمایت کا اظہار کیا ہے اور پاکستان کی پارلیمانی ممبر شیریں مزاری نے کہا کہ امریکہ بحیرہ جنوبی چین میں تصادم چھیڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقیاتی احسن اقبال نے کہا کہ دوسرے ممالک کو بحیرہ جنوبی چین کے امن و امان کے لیے تعمیری نوعیت کا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

USA
USA

اس وقت امریکہ کی شدید خواہش ہے کہ عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کو من و عن مانا جائے اور ایسا نہ کرنے پر بزور طاقت جنوبی بحیرہ چین پر اپنا قبضہ جمایا جائے جب کہ چین واضح کرچکا ہے کہ اگر اس مسئلے پر طاقت کا استمال کیا گیا تو چین پوری طاقت سے اپنی خودمختاری کی حفاظت کرے گا۔فلپائن کے صدر ڈوریٹ ردریگو نے کہا ہے کہ وہ سابق صدر والدیز راموس کو بطور خصوصی ایلچی چین بھیجیں گے تاکہ وہ بحیرہ جنوبی چین کے مسئلے پر فلپائن اور چین کے درمیان مذاکرات کے آغاز میں تعاون کو فروغ دے سکیں۔ فلپائن کے صدر کا یہ بیان حوصلہ افزاء ہے جس سے امید کی جاسکتی ہے کہ پرامن طریقے سے اس مسئلے کا حل نکل آئے گا۔

لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کیا امریکہ بہادر فلپائن کو ایسا کرنے دے گا یا پھر اپنا بحری جہاز بحیرہ جنوبی چین میں روانہ کرکے ایک نیا محاذکھولے گا یہ تو شائید وقت ہی بتائے گا لیکن دانشمندی یہی ہے کہ دنیا میں امن کی پرورش کی جائے مزید تنازعات پیدا نہ کیئے جائیں اور عالمی ثالثی عدالت اور اقوام متحدہ کو بھی ممالک کے درمیان ہونے والی کشیدگی میں اپنا منصفانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

Muhammad Arshad Qureshi
Muhammad Arshad Qureshi

تحریر: محمد ارشد قریشی

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Mian Amjad
Previous Post ترکی کے عوام نے اپنی منتخب قیادت کے ساتھ والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے فوجی بغاوت کو ناکام بنا دیا ہے، میاں امجد
Next Post کشمیریوں کی آہ و بقا
Oppressed Kashmiris

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.