yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ِاے پتر ہٹاں تے نئیں وکدے

Yes 1 Webmaster September 3, 2015 1 min read
Pakistan Heroes
Share this:
Pakistan Heroes
Pakistan Heroes

تحریر: ایم اے تبسم ۔لاہور
1965 ء کی جنگ 1948ء کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والی دوسری بڑی جنگ تھی۔ 1948ء کی جنگ کا پس منظر بھی مسئلہ کشمیر تھا ۔اور 6ستمبر 1965ء کولڑی جانے والی جنگ کے آغاز کا مقصد بھی مسئلہ کشمیر سے پاکستان کی توجہ ہٹانا تھا۔رات تین بجے کے قریب ہندوستانی فوج نے پاکستان کی مشرقی سرحدوں سے لاہور کی طرف پیش قدمی کرنا شروع کردی۔اس اچانک حملے کے لئے افواج پاکستان بالکل بھی تیار نہ تھی۔اس لئے شروع میں ہندوستانی افواج کو زیادہ مزاحمت کا سامنا نہ کرنا پڑا اور وہ بدمست ہاتھی کی طرح آگے بڑھتے رہے۔ان کا خیال تھا کہ اس اچانک حملے سے لاہور پر یقینا قبضہ کرنے میں کامیاب ہوجائینگے۔

ہندوستانی فوج کے جنرل شرما نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ صبح کا ناشتہ ہم لاہور میں کرینگے۔لیکن شائد دشمن کو اس بات کی خبر نہ تھی کہ غیور اور بہادر فوج پاکستانی سرحد پر چوکس و چکنا رہتی ہے۔انہیں دشمن کا منہ توڑجواب دینے کے لئے صرف چند منٹ تیاری کے لئے درکار ہونگے۔اور پھر یہی ہوا اس وقت ہندوستانی افواج کا خواب اچانک ٹوٹ گیا جب بی آر بی نہر سے آگے دشمن کو ایک انچ بھی بڑھنے کے لئے اپنے سینکڑوں فوجی موت کے گھاٹ اتارنے پڑے۔اور وہ لاہور شہر کے اندر اخل ہونے میں کامیاب نہ ہوسکے۔نہ صرف سرحدوں پر پاک فوج دشمن کا مقابلہ کررہی تھی بلکہ ہمارے دیہاتی اور لاہور کے مضافات میں رہنے والے لوگوں کا فوری ردعمل اس قدر دیدنی تھا۔کہ وہ ڈنڈے اور کلہاڑے لے کر دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے سرحد کی طرف جانے لگے۔پاک فوج نے ان جوشیلے نوجوانوں اور بزرگوں کو یہ سمجھا کر واپس بھیج دیا کہ ابھی پاک فوج کے شیر جوان آپ کی حفاظت کے لئے سرحدوں پر موجود ہیں۔

ابھی تم لوگ اپنے گھروں میں جا کر آرام کرو ہم ہیں دشمن کے نا پاک عزائم خاک میں ملانے کے لئے اس کے باوجود زندہ دلان لاہور کے لوگ سرحد پر پاک افواج کے لئے کھانا پہنچاتے اور زخمی سپاہئیوں کی مرہم پٹی کرنے میں ان کی مدد کرتے رہے۔دشمن تو شائد یہ بھول بیٹھا تھا کہ جنگ تو مسلمان کی سرشست میں شامل ہے اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہنستے مسکراتے لڑتے ہوئے شہید ہونا یہ اپنے لئے اعزازاور اپنا مقصدحیات سمجھتے ہیں۔لاہور کی عوام کی ایک اور دیدہ دلیری عجیب و غریب تھی۔وہ یہ کہ جب ان کی چھتوں کے اوپر سے دشمن کے جہاز گزرتے تو وہ اپنی چھت سے ان کی طرف پتھر پھینکتے ۔اور اگر کوئی پاک فوج کا جہاز دشمن کے جہاز کا پیچھا کررہا ہوتا تو تالیاں بجاتے اور شور مچاتے ۔یہ عجیب قسم کا ماحول تھا اور لگتا تھا جیسے لاہور کا بچہ بچہ اس جنگ میں ازخود شامل ہے۔

1965 War
1965 War

نا صرف عام شہری بلکہ سول سوسائٹی کے لوگ ،فلاحی و رفاعی تنظمیں سول ڈیفنس اور میڈیا سے وابستہ عوام نے بھی پاک فوج کا بھرپور ساتھ دیا۔میڈم نورجہاں کا یہ گیت آج بھی جب کانوں میں گونجھتا ہے تو 1965ء کی جنگ کے واقعات یاد آنے لگتے ہیں۔،،اے پتر ہٹاں تے نئیں وک دے،،اس جنگ کے بعد اس وقت کے صدر اور آرمی چیف ایوب خان نے میڈم نورجہاں کو ملکہ ترنم کا خطاب دیا۔اور میڈم نورجہاں ملکہ ترنم نورجہاں ہوگئیں۔یہ جنگ پاکستان کی مشرقی سرحد پر بڑی شدت سے لڑی جا رہی تھی۔اس سرحد پر واقع علامہ محمد اقبال کا شہر سیالکوٹ بھی ہے۔اور دنیا میں لڑی جانے والی جنگوں کی تاریخ سے واقفیت رکھنے والے جانتے ہیں۔کہ سب سے بڑی جنگ جو ٹینکوں سے لڑی گئی وہ ،،چونڈھ،،کے محاذ پر لڑی گئی تھی۔جب دشمن نے سیالکوٹ کی طرف نظر بد ڈالی تو اس نے اپنے سینکڑوں ٹینک چونڈھ کے محاذ پر پاکستانی سرحد کے اندر داخل
کردئیے۔شائد اس وقت تک پاکستانی عوام خودکش دھماکوں سے بے خبر تھی۔

مگر اس دور میں آسمان پر چمکتے سورج نے وہ نظارہ دیکھا جو اس سے پہلے کبھی نہ ہوا نہ سنا گیا تھا۔پاک فوج کے جوان اپنے جسموں پر بم باندھ کر دشمن کے ٹینکوں کے نیچے لیٹ گئے اور پھر یوں ہوا کہ دشمن کے ٹینک ہوائوں میں اڑتے ہوئے دیکھے گئے دشمن اپنے ٹینک چھوڑکرواپس بھاگ گیا اور بہت سے ٹینکوں پر پاک فوج نے قبضہ کرلیا۔جوآج بھی ہمیں لاہور اور سیالکوٹ کے چوراہوں پر کھڑے نظر آئیں گے۔یہ جنگ سات روز تک جاری رہی مگر ہندوستانی افواج بی آر بی نہر سے اس طرف نہ آسکی۔پاک فوج کے بہت سے جوان اور آفیسرز شہید ہوگئے۔نہر کنارے لاہور کے ایک گائوں برکی کے مقام پر میجر عزیزبھٹی شہید بڑی بہادری سے 6دنوں تک لڑتے رہے اور دشمن کے ناپاک قدموں کو روکے رکھا اور لڑتے لڑتے شہید ہوگئے۔جنہیں بعد میں نشان حیدر کا اعزاز دیاگیا ۔سات دن بعد یو این او کی مداخلت سے جنگ روک دی گئی اور ہندوستانی ،پاکستانی افواج ایل او سی پر واپس چلی گئیں۔

یہ بے نتیجہ جنگ جو ہندوستان نے پاکستان پر اچانک مسلط کی تھی۔اس نے دشمن کے دانت کھٹے کردئیے اور اسے دوبارہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ جسے وہ کمزور سمجھتا ہے اور نہتا سمجھ رہا تھا وہ کس قدر جری اور بہادر فوج ہے اور نہ صرف فوج اور عوام کے جذبہ ء شہادت اور لازوال قربانیوں کی مثال بھی اسے ہمیشہ یاد رہے گی۔کہ افواج پاکستان تنہا نہیں ہے بلکہ اس کی پیٹھ پیچھے اس کے سچے مخلص اور وطن سے محبت کرنے والے عوام کی طاقت بھی موجود ہے۔

M A Tabassum
M A Tabassum

تحریر: ایم اے تبسم ۔لاہور
مرکزی صدر،کالمسٹ کونسل آف پاکستان”CCP”
email: matabassum81@gmail.com, 0300-4709102

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Riyadh Literary Sitting
Previous Post حلقہء فکروفن کی ادبی نشست
Next Post نوروز اور فاطمہ کی داستان محبت ، ہماری تہذیب کی موت
Love Story

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.