yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

خالی بوتلوں سے گھر کا حسن بڑھانے کے کچھ طریقے

Web Editor December 6, 2018December 6, 2018 1 min read
Some ways to enhance your home from empty bottles
Share this:

واتین کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ گھر کی آرائش کو نئے سے نیا انداز دیں۔ گھر کی آرائش میں نئے رنگ و انداز کا اضافہ دیکھنے والوں کو بھی بھلا لگتا ہے، لیکن آرائش کے یہ انداز اگر بنا کسی اضافی خرچے کے ہوں اور گھر میں موجود بے کار اشیا کو استعمال میں لایا جائے تو خاتون خانہ کے سلیقے کا بھی پتا چلتا ہے۔ گھر میں موجود خالی اور فالتو بوتلیں گھر کی آرائش میں اضافے کے ساتھ مختلف اشیا رکھنے کے کام بھی آسکتی ہیں۔

اس ضمن میں شیشے کی برنی اور بوتلیں دونوں کو مختلف انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جار کو اچھی طرح دھوکر دھوپ میں سکھالیں یا کپڑے سے اچھی طرح خشک کرلیں۔ شیشے کی برنی میں پودے یا بیلیں بہ آسانی لگائی جا سکتی ہیں۔ پانی بھرکر ان میں منی پلانٹ بھی لگا سکتے ہیں۔

راہ داری میں یا گھر کے داخلی دروازے کے قریب میز پر خوب صورت شوپیس کا اضافہ کرنا ہو تو شیشے کی بوتل میں سیپیاں، سنگ مرمر، موتی، ریت وغیرہ کو خوب صورتی سے شامل کریں کہ ایک عام سی بوتل کسی آرٹسٹ کے فن کا نمونہ محسوس ہو۔ اس کو تار سے باندھ کر برآمدے یا لان میں درختوں کے قریب یا گھر کے کسی گوشے میں لٹکایا بھی جا سکتا ہے۔ شیشے کی خالی بوتلوں پر گلاس پینٹنگ سے خوب صورت ڈیزائن بناکر اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً اس میں موم بتی رکھی جا سکتی ہے۔ شیشے کی بوتل موم بتی کو ہوا سے بچاتی ہیں اور بجھنے سے محفوظ رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ گلاس پینٹنگ سے خوب صورت بنائی گئی ان بوتلوں میں بسکٹ، نمکو، سونف وغیرہ بھی رکھی جا سکتی ہے۔ اس کو کھانے کی میز پر رکھیں یا مہمانوں کے سامنے پیش کریں ہر لحاظ سے مفید ہے۔

خوب صورتی سی بوتل پر موتیوں کا کام یا مکرامے بنا کر ایک خوب صورت شو پیس کی شکل دی جا سکتی ہے۔ اسی طرح کپڑا یا کاغذ چپکا کر بھی اس کو سنگھار میز یا لکھنے کی میز پر رکھا جا سکتا ہے۔ اس میں مختلف میک اپ کے برش، کنگھیاں یا پینسل، پین، اسکیل، مارکر وغیرہ رکھے جا سکتے ہیں۔

مختلف رنگوں اور مختلف سائز کی بوتلوں کو باہم جوڑ کر بھی مختلف اشیا یا آرائش کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ البتہ اس کے لیے موٹے دستانے پہن کر احتیاط سے کام کرنا لازمی ہے۔

شیشے کی خوب صورت بوتل میں کوئی تحفہ رکھ کر بوتل پرگلاس پینٹنگ میں استعمال ہونے والی لیڈ  سے یا مارکر سے پیغام لکھ کر تحفے میں بھی دیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح ان بوتلوں میں جام، جیلی ، چٹنی اچار یا  بسکٹ، ختائی وغیرہ ڈال کر بوتل کے ڈھکن پر کپڑا چپکا کر طراف میں ربن کا بو بنا کر چپکا دیں۔

اپنے ہاتھ کی بنی ان اشیا کو اپنے پیاروں کو تحفے میں دے سکتی ہیں۔ بوتل پر کوئی پیارا سا پیغام یا جس کو دے رہی ہیں، اس کا نام لکھ دیں یقیناً یہ تھوڑی سی محنت محبتوں کے رشتوں کو مزید مضبوط و پائے دار کرنے کا سبب بنے گی اور دیکھنے والے خاتون خانہ کے سلیقے کی داد دیے بنا نہیں رہ سکیں گے۔

کولڈ ڈرنک کی خالی پلاسٹک کی بوتل کا نچلا حصہ کاٹ کر کناروں پر ربن یا بیل گلو کی مدد سے چپکا دیں، پھر ربن کا بو بنا کر چپکا دیں۔ اس پر موتی یا ربن کے بنے ہوئے پھول چپکا دیں۔ یہ سنگھار میز پر خوب صورت اضافہ ثابت ہوگا۔ اس میں پینسلوں اور پینٹنگ کے برش رکھے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں بالوں کے کلپ اور پونیاں وغیرہ رکھے جا سکتے ہیں ۔ منرل واٹر کی بڑی بوتلوں کو بھی درمیان سے اس طرح کاٹیں کہ اوپری حصہ علیحدہ ہو جائے۔ نچلے حصے میں کھاد ڈال کر اس میں پودے لگائے جا سکتے ہیں۔ یہ کچن گارڈن میں بھی بے حد کارآمد اضافہ ثابت ہوگا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Removing Assad al-Assad will end the economic crisis and Imran Khan's politics will end: Hafeezullah Niazzai
Previous Post اسدعمر کو ہٹانے سے معاشی بحران شدید اور عمران خان کی سیاست کا خاتمہ ہوگا:حفیظ اللہ نیازی
Next Post چند مفید گھریلو ٹپس
A few useful home tips

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.