yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کچھ حلقے پاک افغان امن نہیں چاہتے,افغان فریقین مذاکرات کی میز پرآئینگے تو وقت کا تعین ہوگا،عمر دائود زئی افغان نمائندہ برائے پاکستان

MH Kazmi July 20, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بین الافغان مذاکرات مہینوں نہیں بلکہ چند ہفتوں میں شروع ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کے لیے افغانستان کے نمائندۂ خصوصی محمد عمر داؤد زئی نے کہا ہے کہ جب فریقین مذاکرات کی میز پر آئیں گے تو صورتِ حال کا اندازہ ہو گا کہ معاملات حل کرنے کے لیے کتنا وقت درکار ہے۔ محمد عمر داؤد زئی کی تعیناتی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کچھ عرصہ قبل پاکستان نے سینئر سفارت کار محمد صادق کو افغانستان کے لیے اپنا پہلا نمائندۂ خصوصی مقرر کیا تھا۔ محمد عمر داؤد زئی اس سے قبل پاکستان اور ایران میں سفارت کاری کے علاوہ افغانستان کے وزیرِ داخلہ اور سابق صدر حامد کرزئی کے چیف آف اسٹاف کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔افغان سفارت کار کے مطابق ان کے تقرر کا ہدف پاکستان اور افغانستان میں دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے جب کہ اس ضمن میں ان کے لیے کافی چیلنجز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک میں مذہبی، تاریخی اور ثقافتی روایات مشترکہ ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمسائے ہونے کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان بداعتمادی کی فضا قائم ہے۔ محمد عمر داؤد زئی کا کہنا تھا دونوں ممالک اگرچہ دوستانہ تعلقات کے لیے کوشاں ہیں لیکن کچھ حلقے ایسا نہیں چاہتے۔ ان کے بقول دہشت گردوں
کی کارروائیوں کو مشترکہ میکنزم کے ذریعے ہی روکا جا سکتا ہے۔ محمد عمر داؤد زئی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو دہشت گردوں کے خلاف مل کر لڑنا چاہیے۔ ہمسایہ ممالک دوستی کے فروغ کے لیے کام کریں کیوں کہ یہی ان کی بقا کے لیے ضروری ہے۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق محمد عمر داؤد زئی نے بتایا کہ قیدیوں کی رہائی طالبان کا سب سے اہم مطالبہ تھا جو کہ اس مطالبے پر عمل در آمد آخری مراحل میں ہے۔ ان کے مطابق کچھ طالبان قیدیوں کی رہائی ابھی نہیں ہوئی۔ ان کی رہائی پر بھی بات چیت جاری ہے۔ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان 90 فی صد معاملات حل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں دونوں فریقین کو پہلے آسان اہداف پر بات چیت کرنی ہو گی تاکہ امن مذاکرات مثبت جانب بڑھ سکیں۔ عمر داؤد زئی کے مطابق قیدیوں کی رہائی کے بعد امن مذاکرات شروع ہو جائیں گے۔ افغان طالبان اشرف غنی کی حکومت کو کٹھ پتلی قرار دیتے ہیں۔ طالبان کے مطابق افغانستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ بین الافغان مذاکرات میں طے کیا جائے گا۔ عمر داؤد زئی بھی افغانستان کے مسائل کا حل مذاکرات کو ہی سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ تب ہی ممکن ہو گا جب فریقین ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ جائیں گے اور تمام امور پر بات چیت کا آغاز ہو جائے گا۔ افغان نمائندۂ خصوصی کے مطابق مذاکرات کچھ لو، کچھ دو کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے لچک کا مظاہرہ بے حد ضروری ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مسائل حل طلب ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ بین الافغان مذاکرات میں تمام فریقین معنی خیز نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔ افغان سفیر کے مطابق تجارت کے فروغ سے دونوں ممالک میں اعتماد سازی فروغ پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کے تجارتی سامان کی بھی اسی راستے سے افغانستان کی منڈیوں تک رسائی پر کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان خوست، غلام خان، انگور اڈہ، طور خم اور چمن کی راہ داریاں تجارت کے لیے کھول دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ افغانستان کی بھارت سے تجارت کے لیے واہگہ بارڈر کو بھی کھول دیا گیا ہے۔ دوسری جانب افغانستان کے نمائندۂ خصوصی نے پاک افغان سرحد پر حالیہ جھڑپوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق ایسے واقعات امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان واقعات کی پورے افغانستان میں باز گشت ہو رہی ہے اور کابل حکومت پر بہت زیادہ دباؤ بھی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے افغانستان نے پاکستان پر راکٹ حملوں کا الزام لگایا تھا۔ جس میں مبینہ طور پر صوبہ کنڑ سے تعلق رکھنے والے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جانب باجوڑ میں پاکستانی حکام نے بھی افغان فورسز کی گولہ باری میں جانی و مالی نقصان کا دعویٰ کیا تھا۔ افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لیے پاکستان کی قومی اقتصادی کونسل خیبر پاس اقتصادی راہداری کے منصوبے کی منظوری دے چکی ہے۔ جس کے تحت پشاور سے طورخم تک 48 کلو میٹر موٹر وے تعمیر کی جائے گی۔ عمر داؤد زئی کے مطابق یہ ایک اچھا عمل ہے اور سڑکوں کی بہتری سے نہ صرف پاکستان کے ساتھ تجارت میں بہتری آئے گی بلکہ افغانستان بھی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے استفادہ کر سکے گا۔ ان کے بقول افغانستان میں اس وقت جنگ جاری ہے تاہم جیسے ہی یہ سلسلہ ختم ہو گا وہاں بھی ترقیاتی کام شروع ہو جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے پاکستان اور ایران کے ساتھ ہمسایہ ممالک ہونے کی وجہ سے دیرینہ تعلقات ہیں جب کہ بھارت کے ساتھ اقتصادی تعلقات ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھے جائیں۔ عمر داؤد زئی کے مطابق افغانستان میں قیامِ امن کی راہ میں رکاوٹیں ضرور ہیں تاہم وہ پُر امید ہیں کہ کئی دہائیوں سے جاری تشدد کو ختم کرنے میں وہ اپنا کردار ادا کر پائیں گے۔

ياد رہے کہ امريکہ اور افغان طالبان کے درميان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں رواں سال فروری میں ہونے والے امن معاہدے کے تحت افغانستان کی حکومت نے طالبان کے پانچ ہزار قيدی رہا کرنے ہيں۔ جب کہ طالبان نے بھی افغان حکومت کے 1000 قيديوں کو رہا کرنا تھا۔ اب تک افغان حکومت نے طالبان کے 4000 سے زائد جب کہ طالبان نے اپنی حراست میں موجود افغان حکومت کے 700 سے قيدی رہا کیے ہيں۔

افغان حکومت نے رواں ماہ طالبان کے 600 قیدی رہا کرنے سے یہ کہہ کر انکار کیا تھا کہ یہ قیدی سنگین جرائم، جیسے قتل اور اسمگلنگ جیسی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
VICE, PRIE MINISTER, JAPAN, ADMIRED, IMRAN KHAN, ON, HIS, BEST, SERVICES, FOR, HUMANITY
Previous Post جاپانی سفیر؍ بلوچستان میں اے این ایف پرحملے کی مذمت
Next Post چین کی سنکیانگ پالیسی سے متعلق الزام تراشیاں مضحکہ خیز جھوٹ ہے ، چینی سفیر

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.