yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
Sports

کچھ قسمت نے مارا، کچھ اپنا قصور تھا…

MH Kazmi July 6, 2019 1 min read
Some fate hit, something was wrong.
Share this:

Some fate hit, something was wrong.

سیانے کہتے ہیں کہ قسمت خراب ہو تو اونٹ پر بیٹھے ہوئے شخص کو بھی کتا کاٹ لیتا ہے۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔کچھ ناکامیوں کے بعد جب ٹیم پاکستان کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہوئی اور سیمی فائنل مرحلے تک پہنچنے کے لیے بھارت کی انگلینڈ کے خلاف کامیابی کی ضرورت پڑی تو تمام مقابلے جیتنے والا ناقابلِ شکست بھارت دھوکا دے گیا۔پھر جب نیوزی لینڈ سے امیدیں وابستہ کیں تو ابتدائی 6 مقابلوں میں ناقابلِ شکست رہنے والے کیویز پے در پے شکستیں کھا بیٹھے اور پاکستان کی امیدوں کے سارے چراغ گُل کردیے۔ اب لگتا یہی ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے علاوہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ہی فائنل 4 تک پہنچی ہیں اور پاکستان کا آگے جانا تقریباً ناممکنات میں سے ہوگیا ہے۔ویسے میزبان انگلینڈ کی قسمت بھی کمال کی ہے۔ بھارت کے بعد یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی ٹاس جیتا اور ان دونوں مقابلوں کی وکٹیں دیکھیں تو ٹاس جیتنا ہی آدھا میچ جیتنے کے مترادف تھا۔ پھر جو بھارت کے ساتھ ہوا، وہی، بلکہ اس سے بھی بُرا نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوا۔انگلینڈ نے پہلے ٹاس جیتا اور ٹاپ آرڈر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 30 اوورز میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر 194 رنز تک پہنچ گیا۔ یہاں ایسا لگتا تھا کہ 350 رنز تو بنے ہی بنے لیکن نیوزی لینڈ مقابلے کی دوڑ میں کچھ واپس آیا تو ہم پاکستانیوں کے دلوں کو بھی کچھ قرار آیا۔ اگلے 20 اوورز میں انگلینڈ 111 رنز ہی بنا پایا اور یوں نیوزی لینڈ کو ملا 306 رنز کا ہدف۔لیکن جس ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف 245 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹیں گنوا دی ہوں، 242 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ سے بمشکل جیتا ہو بلکہ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ میچ میں محض 157 رنز پر ڈھیر ہوگیا ہو، اس سے 306 رنز کا ہدف حاصل کرنے کی امید لگانا بیکار تھا۔پھر پاکستانیوں کی حمایت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی قسمت بھی لباس کی طرح کالی ہوگئی۔ ہنری نکولس اپنی پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے اور پویلین چل دیے۔ اگر وہ ریویو لے لیتے تو شاید بچ جاتے۔ پھر باہر جاتی ہوئی ایک گیند، جو غالباً وائیڈ ہوجاتی، اس کو مارٹن گپٹل نے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور گیند دستانے کو چھوتے ہوئے نکلی اور انگلش وکٹ کیپر نے ایک ناقابلِ یقین کیچ تھام کر ان کو بھی چلتا کردیا۔یہی نہیں بلکہ روس ٹیلر کے لگائے گئے شاٹ پر گیند باؤلر مارک ووڈ کی انگلی کو چھوتی ہوئی نان اسٹرائیکنگ اینڈ پر کین ولیم سن کی وکٹیں بکھیر گئی۔ اس سے بھی بدقسمتی اور کیا ہوگی؟ پھر جب روس ٹیلر بالکل ویسے ہی رن آؤٹ ہوئے جیسے افغانستان کے خلاف سرفراز احمد ہوئے تھے تو حقیقت میں مقابلے اور پاکستان کی امیدوں کا خاتمہ ہوچکا تھا۔پاکستان کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کا دکھ صرف پاکستانیوں کو ہی نہیں ہے، بین الاقوامی کرکٹ کے کرتا دھرتاؤں کو بھی ضرور ہوگا کیونکہ سیمی فائنل یا فائنل میں پاک-بھارت ٹکراؤ کا مطلب ہوتا دولت چھپڑ پھاڑ کر آتی۔بہرحال، اگر سچے دل سے پوچھیں تو ہمیں پاکستان سے اتنی توقع بھی نہیں تھی۔ جس ٹیم نے ورلڈ کپ سے پہلے اپنے آخری 24 میں سے 18 ون ڈے میچوں میں شکست کھائی ہو اور وارم اپ مقابلوں میں افغانستان تک سے ہار گیا ہو، اس سے بھلا کیا امیدیں رکھی جاسکتی ہیں؟ پھر بھی پاکستان بہت اچھا کھیلا اور اسے قسمت کی خرابی ہی کہہ سکتے ہیں کہ اس کی جگہ نیوزی لینڈ سیمی فائنل کھیلے گا۔یعنی وہ ٹیم جس نے سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ویسٹ انڈیز جیسے کمزور حریفوں کے علاوہ بُرے حال سے دوچار جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابیاں سمیٹیں اور تمام بڑی ٹیموں سے شکست کھائی، یہاں تک کہ پاکستان سے بھی ہاری لیکن پھر بھی فائنل 4 تک پہنچ گئی جبکہ پاکستان انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کو ہرا کر بھی باہر ہوگیا۔وہ کہا جاتا ہے نا کہ ’لمحوں نے خطا کی صدیوں نے سزا پائی‘، بس کچھ ایسے ہی لمحے تھے جنہوں نے ورلڈ کپ میں پاکستان کو اس انجام تک پہنچایا۔سب سے پہلے تو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا مقابلہ کہ جس میں قومی کرکٹ ٹیم صرف 105 رنز پر ڈھیر ہوئی۔ ایک ایسی ٹیم کے خلاف جو پاکستان کے علاوہ کسی کے خلاف اب تک کوئی میچ نہیں جیت پائی، اس کے ہاتھوں اتنی بدترین شکست کا نتیجہ پاکستان کے بدترین نیٹ رن ریٹ کی صورت میں نکلا۔ یاد رکھیں کہ اگر پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف اپنا آخری میچ جیت جاتا ہے تو اسی نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے وہ سیمی فائنل تک نہیں پہنچ پائے گا۔کچھ قسمت بھی خراب تھی جیسا کہ سری لنکا کے خلاف مقابلے کا بارش کی نذر ہوجانا پاکستان کی بدقسمتی تھی۔ گوکہ ہمارے شائقین کرکٹ اسے ’92ء کی تاریخ دہرانے‘ کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دے رہے تھے لیکن سری لنکا کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بات کریں تو پاکستان بارش کی وجہ سے ایک قیمتی پوائنٹ سے محروم ہوگیا اور یہ پوائنٹ فیصلہ کن بھی ثابت ہوا۔ایک ایسا مقابلہ جو پاکستان کو جیتنا چاہیے تھا وہ آسٹریلیا کے خلاف تھا۔ اسے آسٹریلیا کی قسمت کہیں یا پاکستانی فیلڈرز کی حرکتیں کہ جنہوں نے پاکستان کو آہستہ آہستہ میچ سے باہر ہی کردیا۔ پاکستان کو آخر میں 35 گیندوں پر 44 رنز کی ضرورت تھی جب سرفراز احمد کی اسٹرائیک سنبھالنے میں ناکامی نے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا۔یہ 3 مرحلے ایسے تھے جنہوں نے فیصلہ کیا کہ پاکستان نہیں بلکہ نیوزی لینڈ سیمی فائنل کھیلے گا۔ اب ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے آخری چاروں میچ نتیجے پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔ ہاں! اگر پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 350 رنز بنا ڈالے اور پھر بنگلہ دیش کو صرف 38 رنز پر ڈھیر کردے تو اس کا رن ریٹ نیوزی لینڈ سے آگے نکل سکتا ہے یا پھر 400 رنز بنا کر بنگلہ دیش کو 84 رنز پر آل آؤٹ کردے تو۔ لیکن اگر بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرلی تو؟ تو یہ موہوم سی امید بھی ختم ہی سمجھیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,238 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Write a heartbroken story of Delhi's prostitutes
Previous Post پڑھیے دہلی کی طوائف کا ایک دل دہلا دینے والا قصہ
Next Post پڑھیےدبے پاؤں 5 جولائی کو لگنے والے مارشل لا کی کہانی کے ہولناک انکشافات
Ready on July 5 horrible disclosures of the story of Martial Law, which took place

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.