yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

یومِ یکجہتی کشمیراور ہماری تنہائی

Yes 1 Webmaster February 4, 2015 1 min read
Ilyas Mohammad Hussain
Share this:
Kashmir Solidarity Day
Kashmir Solidarity Day

تحریر: الیاس محمد حسین

5 فروری ہر سال آتا ہے اور آکر چلا جاتاہے شاید کشمیری مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے عالمی احتجاج ہم رسماً مناتے ہیں۔۔۔یا یہ فیشن بن گیا ہے ۔۔۔یا پھرسیاست کا ایک انداز ہے ۔۔۔لیکن اگراس بات پر کوئی فتویٰ صادر نہ کیا جائے تو یہ کہنا حق بنتاہے کہ ہم نے 5 فروری بھی سستی شہرت کا ایک اچھا اور سستا ذریعہ بنالیاہے ہمارے بہت سے سیاسی رہنما، سماجی کارکن اور اس قبیل سے تعلق رکھنے والے اس روز زرق برق لباس میں ملبوس ہوکر۔۔ انڈیا کے خلاف نعرے لگاتے جلسے جلوسوں میں حلق پھاڑ کر تقریریں کرتے ہیں۔۔فوٹو سیشن ہوتاہے کچھ جذباتی ہوکر پریس کانفرنس کھڑکاکر چلتے بنتے ہیں اور رات گئے مختلف چینلزپر اپنی کوریج دیکھ دیکھ کر اتراتے ہیں کچھ تھک کر بھارتی فلمیں دیکھ کر منورنجن کرتے ہیں

کچھ صبح سویرے اخبارات کا بنڈل خریدکر اپنی تصویریں اور خبر یں دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اور سمجھ لیتے ہیں کہ ہم نے بھارتی ظلم و ستم کے خلاف کشمیری مسلمانوں کا ساتھ دینے کا حق ادا کردیا ۔۔۔ انڈیا پون صدی سے کشمیری مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑرہا ہے ۔۔اس نے۔ جنت نظیر وادی میں قتل و غارت کا بازار گرم کررکھا ہے ۔۔۔ آئے روز کشمیریوں کو ریاستی جبر سے کچلنے کیلئے ان کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے۔۔اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری اس جدوجہد ِ آزادی کی خاطر شہیدہوگئے ہیں۔۔۔

بھارتی درندے کشمیر کی ہزاروں بیٹیوں کی عصمت پامال کر چکے ہیں اتنا ظلم انسانی حقوق کے کسی ٹھیکیدار کو نظر آتا ہے نہ غیرت۔۔۔ بھارت کو ۔کشمیریوںکے حق استصواب ِ رائے کیلئے اقوام ِ متحدہ کی قرار دادوںکا بھی احترام نہیں امریکہ بہادر جو معمولی جرائم کی پاداش میں سزا دینے کیلئے مختلف حیلوں بہانوں سے اسلامی ممالک پر چڑھ دوڑتا ہے جنوبی ایشیا ء کے اس اہم تنازعہ پر گم سم ہے اور ہم ہیں کہ سال میں چندبار نعرے لگا کر ،تقریریں کرکے سمجھتے ہیں اس طرح کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو جائے گا؟۔ پاکستان اس اہم اور سنگین تنازعہ کا ایک بڑا فریق ہے اس کے باوجود ہمارے حکمران بھارت کی محبت میں مرے جارہے ہیں بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کی سازش ہورہی ہے۔۔

کوئی امن کی آشا کے گن گارہا ہے۔۔کوئی ملک وقوم کا مفاد پس ِ پشت ڈال کر مفاہمتی بین بجا رہا ہے۔۔ یہ سب کشمیری شہداء کے خون سے بے وفائی کی باتیں ہیں حالانکہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ بھارت نے آج تک پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا پاکستان کے مختلف صوبوں میں بد امنی، فسادات،فرقہ واریت اورلسانی جھگڑے، صوبائی عصبیت اور دہشت گردی کے بیشتر واقعات بھارت ملوث ہے۔۔۔یہ بات بھولنے کے قابل نہیں کہ مسئلہ کشمیر کے تناظرمیں پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی مسلح جنگیں ہو چکی ہیں

اسی کش مکش میں پاکستان دو لخت ہوا جس کے نتیجہ میں مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا لگتاہے ہم نے اس سے بھی کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔کشمیری مسلمانوں نے بھارتی مظالم کا جواب دینے کیلئے ہتھیار اٹھا لئے تو ہندو بنئے نے انہیں دہشت گرد قراردیدیا یعنی انپے حقوق کیلئے لڑنا بھی جرم بن گیا بانی ٔ پاکستان حضرت قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قراردیاتھا لیکن ہر پاکستانی حکومت نے تنازعہ ٔ کشمیر کواتنی شدو مد سے اجاگر نہیں کیا جس قدر اس کی ضرورت تھی۔۔۔یہ بات اہم ہے کہ پاکستانی قوم کے اتحاد واتفاق سے 5 فروری کشمیری مسلمانوںسے اظہارِ یکجہتی کیلئے تاریخی حیثیت اختیار کرگیا ہے اور اب اس سے انحراف کسی حکومت کیلئے بھی ممکن نہیں اس روز پاکستان کے قریہ قریہ ،گائوں گائوں شہر شہر تمام سیاسی جماعتیں،انسانی حقوق کی تنظیمیں،سماجی کارکن بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے جلسے ، جلوس اور ریلیاں نکالتے ہیں

سیمینار،مذاکرے اور تقاریب کاانعقاد کیا جاتاہے ،جبکہ دنیا بھر کے کشمیری مسلمان پوری دنیا میںاپنے حق استصواب ِ رائے کیلئے مظاہرے کرتے ہیںایک لحاظ سے یہ تجدید ِ عہدکا دن بھی ہے اور خوداحتسابی کا موقع بھی ۔۔۔اس کے ساتھ ساتھ ہمارے حکمرانوں،سیاسی رہنمائوں اور سماجی لوگوں کیلئے 5فروری سستی شہرت کا ایک اچھا، سستا اور اچھوتا ذریعہ بھی ۔بھارتی مظالم کے مقابلے میں۔۔۔ کشمیری مسلمانوںکی قربانیاں ۔۔۔ ہمارا احتجاج ،مظاہرے ،جلسے جلوس ،ریلیاں اوربیانات اپنی جگہ پر ۔۔۔لیکن غور طلب بات یہ ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری اورفلسطینی حریت پسندوں کا ساتھ دیا ہے پھر پوری دنیا میں پاکستانی حکومت کشمیر کے معاملے تنہائی کا شکار کیوں ہے؟ اور سب سے بڑا لمحہ ٔ فکریہ ہے کہ اس ضمن میں اسلامی ممالک میں سے کوئی بھی ہمارا ساتھ دینے کیلئے تیار نہیں ہے۔۔۔آخری کیوں؟ ہے کسی کے پاس اس سوال کا جواب؟

Ilyas Mohammad Hussain
Ilyas Mohammad Hussain

تحریر: الیاس محمد حسین

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Shahbaz Sharif
Previous Post شہباز شریف سے گجرات پولیس گردی کا نوٹس لیں، اوورسیز پاکستانی
Next Post موم کی ناک
Sarwar Siddiqui

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.