yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کھچڑی..

Web Editor May 7, 2019 1 min read
Skull ..
Share this:

ملک میں ’’کھچڑی‘‘ پک رہی ہے بلکہ سچ پوچھیں جگہ جگہ ’’کھچڑیاں‘‘ تیار ہورہی ہیں تو کالم کی کھچڑی بنانے میں کیا مضائقہ؟ سب سے پہلے سب سے اہم اور توجہ طلب خبر جو چونکا دینے والی بھی ہے کہ پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی حفاظت کے لئے پاکستان میں فوجی اڈا قائم کرے گا۔ چین، افغانستان، خلیجی ریاستوں، جنوب مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل میں بھی فوجی اڈے قائم کرے گا۔ چینی صدر چین کو سپر پاور کی حیثیت سے پوری دنیا میں ا جاگر کرنا، خود کو غیر متنازع رہنما کے طور پر متعارف کرانا چاہتے ہیں۔ جب سی پیک کا شور مچا تو میں نے وقفوں کے ساتھ کچھ کالم سپرد قلم کئے جو آج یاد آرہے ہیں لیکن فی الحال اتنا ہی کافی ہے۔ تھوڑے لکھے کو بوہتا جانیں اورتفصیلات یا تردیدوں کا انتظار کریں جس کے بعد پرانے کالموں کی روشنی میں بات آگے چلائیں گے۔کھچڑی کے دوسرے جزو کا تعلق مونس الٰہی کی اس ٹویٹ کے ساتھ ہے جس میں کہا گیا تھا کہ نئے بلدیاتی نظام سے بڑی تباہی آئے گی۔ کے پی اور پنجاب کاموازنہ غیر منطقی ہے، نئے بلدیاتی نظام سے انتظامی ڈھانچے اور اخراجات میں اضافہ ہوگا اور 8 ارب روپیہ سالانہ ضائع ہوگا وغیرہ وغیرہ۔ جہانگیر ترین نے فون کرکے مونس الٰہی کو منالیا لیکن میں یہ سوچ رہا ہوں کہ منا لینے اور قائل کرلینے میں جو فرق ہے، اسے کون پورا کرے گا۔ مونس ذاتی پروجیکشن سے گریزاں، انتہائی سمجھدار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہے جس کی بات کو اتنی آسانی سے نظر انداز کرنا مناسب نہیں ہوگا کہ پی ٹی آئی کے کندھوں پر پہلے ہی بہت سے ملبے ہیں، اس لئے انا کا مسئلہ بنانے اور صرف’’منانے‘‘ سے کہیں بہتر ہوگا کہ اگر کہیں کوئی جھول یا کمزوری ہے تو اسے دور کرنے کی زحمت اٹھالی جائے کہ پنجاب کے ساتھ پہلے ہی کچھ ٹھیک نہیں ہورہا اور ’’افواہ‘‘ یہ پھیل رہی ہے کہ سسٹم میں موجود کچھ لوگ باریک بخیہ لگاتے ہوئے پنجاب سے حساب چکانے کی کوشش کرر ہے ہیں۔کھچڑی پارٹ تھری کا تعلق ن لیگ سے ہے جس کے بارے میں چودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ ’’ڈیل تو ہوگئی ہے لیکن عمران خان اور شریف خاندان مانیں گے نہیں‘‘ دلیل یہ دی گئی ہے کہ ن لیگ کی پوری گالم گلوچ بریگیڈخاموش ہے اور کچھ بول نہیں رہی۔ ادھر اعتزاز کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں تو دوسری طرف عمران خان بھی یہ بات پہلی بار نہیں کررہا کہ…….’’کرسی جاتی ہے تو جائے، احتساب سے پیچھے نہیں ہٹوںگا‘‘ اور اس سے پہلے تو عمران ڈیل کو عوام کے ساتھ غداری تک قرار دے چکا تو گڑ بڑ کہاں ہے؟ کیونکہ ڈیل بدبو کی طرح چھپائی نہیں جاسکتی، آج نہیں تو کل یہ لاش سطح آب سطح پر آہی جائے گی۔ زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ عمران اور اعتزاز دونوں ہی اپنی اپنی جگہ درست ہوں۔ ڈیل ہوئی تو معقول مناسب ریکوری کے ساتھ ہوئی ہوگی کہ پلی بارگین کی گنجائش موجود ہے یعنی مال مسروقہ کا مناسب حصہ واپس کرکے جان چھڑالی جائے اور شریف برادران کی تو تاریخ ہی یہ ہے کہ ’’جان بچائو چاہے جدہ جانا پڑے‘‘ فی الحال لندن نہیں جیل جارہے ہیں لیکن حقائق جاننے کے لئے زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ تب تک اس قسم کے ڈائیلاگز پر گزر بسر کریں۔’’نواز شریف کسی جرم نہیںعوام کی آواز بننے کی سزا بھگت رہے ہیں۔‘‘موسم گرمی، مہنگائی، مزید مہنگائی، بجٹ اور ری شفلنگ کا ہے۔ پی ٹی آئی نے تو ری شفلنگ کا پرومو ہی چلایا تھا، ن لیگ نے پورا سیریل پیش کردیا ہے جیسے چراغ بجھنے سے پہلے بھڑکتا اور شکار پوری طرح ٹھنڈا ہونے سے پہلے پھڑکتا ہے۔ ہمارے نصیبوں میں تاش کی تبدیلی کہاں؟…..پتوں کو پھینٹنے سے زیادہ کچھ نہیں۔سیاسی پارٹیوں کے درمیان اور ان کے اندر پتوں کا اوپر نیچے ہوتے رہنا ہی’’تبدیلی‘‘ ہے۔اس سے بڑھ کر کسی اور تبدیلی کا تصور ہی ممکن نہیں۔بجٹ سے گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب بجٹ قسطوں میں آتا ہے۔ پہلا بجٹ ’’فرینڈلی‘‘ ہوگا جو بتدریج ’’ڈیڈلی‘‘ ہوتا جائے گا……….باقی سب خیریت ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Security guard of Islamabad High Court prevented former federal finance minister Asad Umar going in the court without identification card
Previous Post اسلام آباد ہائیکورٹ کے سکیورٹی گارڈ نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو بغیر شناخت کارڈ عدالت کے اندر جانے سے روک دیا
Next Post کیا آپ نے بلاول بھٹو سے ’لفافہ‘ وصول کیا تھا؟
Did you receive 'Envelope' from Bilawal Bhutto?

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.