yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاپیوں کے پیٹ

MH Kazmi April 1, 2017 1 min read
Sinners belly
Share this:

آج میرے بیٹے نوید افتخار نے مجھے ایک تصویر دکھائی ہے۔یہ ہمارے گھر کے لان کی تصویر ہے جسے بڑی محنت سے ہم نے سنوارا ہے۔بہار آئی ہے خشک پودے ہرے ہو گئے ہیں رنگ برنگے پھول کھل چکے ہیں۔نوید نے تو ان پھولوں کی تختیاں بھی بنوا کر لگا رکھی ہیں پودوں کے عجیب و غریب نام ہیں۔سوچتا ہوں پاکستان کتنا خوبصورت ہے دنیا کی اور دھرتیاں بھی سوہنی ہوں گی مگر اس جنت نظیر سے کم کم۔سعودی عرب میں میرے دو بیٹے ہیں شکیل کی تو بیگم بھی ادھر ہے۔ میرا دلدار بھی مجھ سے دور ہے ایک گھرانہ ہے میرے لاجواب دوست بہترین ساتھی جن کے ساتھ عمر گزری سارے ادھر ہیں۔یہاں دل لگانے کی کوشش بڑی کرتا ہوں آدھا ادھر اور آدھا ادھر۔میں چند سالوں کے لئے ١٩٧٧ میں سعودی عرب گیا سوچا تھا دو ایک سال لگا لوں گا حالات بہتر ہوں گے لوٹ آئوں گا پتہ نہیں کیسے دو تین دہائیاں گزر گئیں۔میں نے ان بے شمار سالوں میں تتلیوں کو دن میں ستاتے نہیں دیکھا یہ میری بالکونی سے اندر آ جاتی ہیں۔گھوم پھر کر پھر اس باغیچے میں چلی جاتی ہیں۔سوچتا ہوں کیا مقدر ہے ان کا نہ خروج دخول کا جھگڑا نہ کفیل کی خرمستیان تتلی موجاں مار گئی۔اس کی ہریالیوں میں مجھے اپنے بچے نظر نہیں آتے جو تلاش معاش میں گھر سے نکل گئے ہیں میرے پچیس سال اور اب ان کے سال۔حالات کب بدلیں گے یقین کیجئے ہر پاکستانی یہ سوال کرتا ہے۔

میں جب سعودی عرب گیا تھا ریال بڑا ہلکا تھا ہمارا لیڈر اس وقت بڑا بھاری تھا دو روپے پچھتر پیسے سے اب ریال ستائیس روپے کا ہو گیا ہے اب وہاں سے ہمیں اشارے کئے جاتے ہیں ہم کھڑے ہو جاتے ہیں یہ سب ان حکمرانوں کی کارستانیاں ہیں جو پاکستان کے بچوں کو تتلیوں سے نہیں کھیلنے دیتے۔ سچ پوچھئے میں نہیں چاہتا کہ اس کالم کو سیاسی بنائوں مگر کریں کیا ۔ہمیں پانامے مار گئے۔

آج مدینہ منورہ سے جہانزیب منہاس بتا رہے تھے کہ آندھیوں اور طوفانوں کا موسم ہے۔میں جب مشرفی مہربانیوں کے بعد ٢٠٠٩ میں سعودی عرب گیا تو مجھے حفرالباطن بھیج دیا گیا غبار گرد اتنی ہوا کرتی تھی کہ ہاتھ کو ہاتھ نہیں پہچان پاتا تھا۔اس وقت ادھر بھی یہی کیفیت تھی جو آج ہے۔میرے اللہ پاکستان پر اصل بہار کب اترے گی۔پاکستان کے بچے کب اپنی مائوں کے پاس ہوں گے۔میری بیگم نے آج ایک گوجری گیت اپنے بیٹے کو بھیجا ہے جسے سن کر پتھر بھی رو دئے ہوں گے بہو کہہ رہی تھی شکیل گوجری سمجھ جائے گا میں نے کہا ماں کا پیار اگر سنسکرت میں بھی ہو تو بیٹا کیوں نہیں سمجھے گا؟یہ سارے دکھ جدائیاں ہمارے حکمرانوں کی عطا کردہ ہیں ۔ جہاں سورج سوا نیزے پر ہوتا ہے وہاں کا مزدور دس گھنٹے محنت کر کے پچاس یا سو ریال کماتا ہے۔

ایک ایک کمرے میں چھ چھ لوگ کہیں اس سے بھی زیادہ۔اس کی کمائی میں اس کے کفیل کا بھی حصہ ہے اسے سعودی حکومت کا بھی پیٹ پالنا ہے مکتب عمل کی فیس پتہ نہیں کون کون سے ٹیکس اور پھر اسے گھر بھیجنا ہوتا ہے یہ سارا کچھ چند ہزار سے زیادہ نہیں ہوتا۔یہی مزدور سپین کے مالٹے کے باغوں میں محنت شاقہ کرتا ہے وہ کینیڈا میں برفیلی طوفانوں میں گاڑی کھینچتا ہے برفیں ہٹاتا ہے اسے ملتا کیا ہے چند ہزار یا ایک دو لاکھ۔سچ پوچھیں جب اسے این علی حامد سعید کاظمی شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم اربوں روپے کی کرپشن کرتے دکھائی دیتے ہیں تو اس کا ایمان ڈانواں ڈول ہو جاتا ہے۔یہ زیادتی ہے ہر اس ایمان دار اور محنتی انسان کے ساتھ جو رزق حلال کے لئے جان لڑا دیتا ہے۔

ان موسموں میں جہاں تتلیاں لوگوں کو دن میں ستاتی ہیں اس پر ان ایمانداروں کا بھی حق ہے کہ وہ فرصت کی چند گھڑیاں سکون سے گزار لیں۔وقت سے پہلے بوڑھے ہو جانے والے دیکھنے میں ٹھیک ٹھاک مگر کسی بھی چالیس سال سے بڑے پاکستانی کو روک کر دیکھ لیجئے چاہے وہ ابہا نجران الباحہ بلجرشی جیزان نجران وادی بنی مالک ینبع املج طائف کا پاکستانی ہو یا جدہ مدینہ مکہ دمام ریاض حفرالباطن کا سب ہی ہیلتھ کارڈ لئے ہسپتالوں سے بوری بھر کر دوائیاں لے رہے ہوں گے انشورنس کمپنیاں دھڑا دھڑا بزنس کما رہی ہیں۔اور لوگ اس سے زیادہ تیزی سے شوگر بلڈ پریشر اور دل کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔یہ بچے یہ پردیسی انہیں ہم نے ڈاکٹر عاصم دئے کہتے ہیں جناب حامد کاظمی با عزت بری ہوئے ہیں۔مجھے ایک ایک سیلز مین کا لطیفہ کا لطیفہ یاد آ گیا جس نے کہا جناب مینجر یہ ہے میرا استعفی میں نے بے عزتی نہیں کرانی میں جب آرڈر لینے گیا تو فیکٹری کے مالک نے میری بے عزتی کر ڈالی مینیجر نے چائے منگوائی اور کہا دیکھو چائے پیو اور کہا مجھے دلی دکھ ہوا کہ تمہاری بے عزتی ہو گئی ہے مجھے تیس سال ہو گئے ہیں لوگوں نے مجھے دھکے دے کر دفتر سے نکالا گالیاں دیں لیکن اللہ کے فضل سے آج تک میری بے عزتی نہیں ہوئی۔

جناب کاظمی صاحب آپ تو رہا ہو گئے مگر مکافات عمل دیکھئے کہ وہ کامران بٹ جو ایک سیاہ رو قونصل جنرل اور پریس اتاشی سے مل کر حاجیوں کو لوٹنے کے عمل میں شریک تھا آج چوتھا روز ہے مکہ کی جیل میں ہے وہ جو آج بھی حج معاملات میں آگے آگے ہوتا ہے اور جس کی میزبانی کا شرف جناب میاں صاحب بھی اٹھاتے ہیں۔اس کی بھی عزت ہو رہی ہے۔عزت و تکریم کے پیمانے کیوں بدل گئے ہیں۔پاناموں اور پیمانوں میں کوئی تو فرق ہونا چاہئے۔میرے ان معصوم بچوں کے ہاتھوں سے رزق چھیننے والو اللہ کو کیا جواب دو گے جن سے ملک چلتا ہے انہیں ہ ووٹ کا تو حق نہ دے سکے مگر ان کی زندگی کی راہیں مشکل کر دیں۔ جو تیس سال باہر رہنے والوں کو ان تتلیوں سے دور کئے ہوئے تھے اور اب اس کے بچوں کو بھی۔ نور جہاں نے بہار پر اپنے محبوب کے دکھ میں گایا تھا شائد اس ملک میں ابھی وہ بہار نہیں اتری جو پردیسی بچوں کو ان تتلیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کرے۔ظالمو بس کرو نورجہاں گاتے گاتے مر گئی ہے اور کئی مر رہی ہیں۔مگر ان پاپیوں کے پیٹ نہیں بھرتے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Neutral impartial umpire
Previous Post نیوٹرل غیر جانبدار امپائر
Next Post بونے
Dwarf

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.