yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری

Yes 1 Webmaster November 1, 2015 1 min read
Local Elections Results
Share this:
Local Elections Results
Local Elections Results

کراچی : پنجاب کے 12 اور سندھ کے 8 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں ابتدائی نتائج کےمطابق مسلم لیگ (ن) نے لاہور میں 274 میں سے 143 نشستیں جیت کر سادہ اکثریت حاصل کرلی جب کہ فیصل آباد سے چوہدری شیر علی کے بیٹے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پہلے مرحلے کی پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ساتھ ہی نتائج کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں ابتدائی نتائج کے مطابق سندھ میں پیپلزپارٹی نے چیرمین کی 72، جے یو آئی (ف) 3 اور (ق) لیگ نے 2 نشستیں جیت لیں ہیں جب کہ پنجاب میں (ن) لیگ نے اب تک چیرمین کی 354 ، پیپلزپارٹی 7، تحریک انصاف 56، (ق) لیگ 5 نشستیں حاصل کرلیں اس کے علاوہ 110 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوگئے ہیں

لاہور میں مسلم لیگ (ن) نے 274 میں سے چیرمین کی 143 نشستیں جیت کر سادہ اکثریت حاصل کرلی اور تحریک انصاف کے حصے میں 7 نشستیں آئیں جب کہ فیصل آباد میں یوسی 116 میں کانٹے کا مقابلہ ہوا اور بلآخر یہ بڑا مقابلہ راناثنااللہ گروپ کے امیدوار نے جیت لیا جس میں عاشق رحمانی نے 2291 ووٹ لے کر چوہدری شیر علی کے بیٹے اور وزیر مملکت عابد شیر علی کے بھائی عامر شیر علی کو شکست دے دی، عامر شیر علی فیصل آباد سے میئر کے امیدار تھے تاہم انہوں نے عاشق رحمانی کے مقابلے میں 2117 ووٹ حاصل کیے۔

دونوں صوبوں کے اضلاع میں پولنگ کا عمل صبح ساڑھے 7 بجے شروع ہوا جو شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہا تاہم کئی حلقوں میں بدانتظامی اور لڑائی جھگڑے دیکھے گئے ہیں۔ لاہور، گجرات، قصور، وہاڑی، شکارپور، خیرپور اور جیکب آباد میں کئی پولنگ اسٹیشنز پر ہنگامے اور جھگڑے دیکھنے میں آئے جب کہ کئی پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا سامان ہی تاخیر سے پہنچا۔

گجرات کے یوسی 11 میں جھگڑے اور ہنگامی آرائی کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار کے بھائی نے جعلی ووٹ ڈالنے والے کو پکڑا تو پولیس اہلکار امیدوار کے بھائی کو ہی گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے پولیس اسٹیشنز پر دھاوا بول دیا۔

رائیونڈ کے یوسی 273 گورنمنٹ مڈل ہائی اسکول میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیئے گئے، صورتحال پر قابو پانے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس کے بعد کارکنان منتشر ہوگئے جب کہ لودھراں کے گرلز کالج پولنگ اسٹیشن کے باہر کھلاڑی اور متوالے آمنے سامنے آگئے اور تلخ کلامی کے بعد لاتوں، گھونسوں، ڈنڈوں اور کرسیوں کو آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں کئی کارکن زخمی ہوگئے۔

سندھ میں بھی پولنگ اسٹیشن پر ہنگامے اور جھگڑے دیکھے گئے، شکار پور کی یونین کونسل پیربخش میں 2 سیاسی گروپوں میں جھگڑے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے جب کہ جعلی ووٹ کاسٹ کروانے پر اسسٹنٹ پولنگ آفیسر شاہ میرعباسی کو گرفتار کرلیا گیا۔ خیرپور میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور ایس ایچ او عبدالستار کلہوڑو دل کا دورہ پڑنے پر جاں بحق ہوگئے جب کہ گجرات میں پبلک اسکول نمبر 2 کا پریزائیڈنگ آفیسرمحمد شریف بھی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

وزیراعظم نواز شریف نے لاہور کے علاقے سرائے سلطان کی یونین کونسل 70 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اس موقع پر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن میں ووٹ کاسٹ کیا جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی زندگی کا پہلا ووٹ نوڈیرو کے پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کیا ، ان کی آمد کے موقع پر پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود تمام افراد کو باہر نکال دیا گیا۔

پنجاب کے جن اضلاع میں پولنگ ہوئی ان میں لاہور، فیصل آباد، گجرات، چکوال، بھکر، ننکانہ صاحب، قصور، پاکپتن، اوکاڑہ، لودھراں، ویہاڑی اور بہاول نگر شامل ہیں جب کہ سندھ کے 8 اضلاع سکھر، خیرپور، گھوٹکی، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، کشمور اور قمبرشہدادکوٹ میں ووٹ ڈالے گئے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Yasir Shah
Previous Post یاسر شاہ نے صرف 11 ٹیسٹ میچز میں ہی اپنا لوہا منوا لیا
Next Post بلدیاتی انتخابات نے عمران کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی، پارٹی قیادت میں تبدیلی ناگزیر
Imran Khan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.