yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وزیراعلیٰ سندھ کا چوہدری نثار کو فون، ایف آئی اے کے اضافی اختیارات صوبے پر حملہ ہے، قائم علی شاہ

Yes 1 Webmaster July 7, 2015 1 min read
Chaudhry Nisar And Qaim Ali Shah
Share this:
Chaudhry Nisar And Qaim Ali Shah
Chaudhry Nisar And Qaim Ali Shah

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کو ٹیلی کرکے صوبے میں نیب اور ایف آئی اے کی کارروائیوں پر احتجاج کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کو فون کیا جس میں سندھ میں نیب اور ایف آئی اے کی کارروائیوں پر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں اساتذہ اور كلركوں كے خلاف بھی ایف آئی اے اور نیب كی كارروائیاں جاری ہیں جب كہ صوبہ میں اس كام كے لئے چیف منسٹر انسپیكشن ٹیم اور محكمہ اینٹی كرپشن موجود ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے كہا كہ نیب اور ایف آئی كی كارروائیاں صوبائی خودمختاری میں كھلی مداخلت ہیں، اگر كوئی بڑا كیس ہے تو حكومت سندھ تعاون کرے گی تاہم سندھ حكومت كو پہلے اس سلسلے میں اعتماد میں لیا جائے جب کہ چوہدری نثار نے وزیر اعلیٰ سندھ كو ان كے تحفظات دور كرنے كی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبے کی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

اس سے قبل کراچی میں ایف پی سی سی آئی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی بحالی کا مسئلہ صدیوں پرانا ہے تاہم صوبائی حکومت کی اولین ترجیح کراچی سمیت صوبے بھر میں امن وامان کی بحالی ہے، کراچی مین زیادہ تر جھگڑے زمین کے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ہمارے لئے عزت کے لائق ہیں، جب ان کا فون آیا تو اہم اجلاس میں تھا، میٹنگ چھوڑ کر الطاف بھائی کا فون سنا لیکن اس وقت وہ بہت غصے میں تھے، انھوں نے پہلا سوال کیا کہ آپ کہاں کے ہیں، میں نے کہا کہ پاکستان اور سندھ کا شہری ہوں۔ پھر الطاف بھائی نے پوچھا کہ میں کہاں کا ہوں تو میں نے جواب دیا کہ آپ بھی پاکستان اور سندھ کے شہری ہیں، الطاف بھائی نے پوچھا کہ سندھ میں کیا ہو رہا ہے تو میں نے جواب دیا کہ آپ کو پتہ نہیں ہے کہ سندھ میں کیا ہو رہا ہے، جو کچھ سندھ میں ہو رہا ہے وہ پاکستان کا حصہ ہے، آپ کو کس چیز پر اعتراض ہے، اس پر انھوں نے غصے میں آکر فون بند کردیا، اگر میں نے فون نہ سننا ہوتا تو کہہ دیتا کہ میں میٹنگ میں ہوں۔

قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ قانون کے تحت رینجرز کو پولیس کی مدد کیلیے بلایا گیا ہے، پولیس کے ساتھ رینجرز بھی امن کی بحالی کیلئے مثبت کردار ادا کر رہی ہے، صوبہ میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے۔ وفاق کی جانب سے سندھ میں ایف آئی اے کو اختیارات دینا صوبے پر حملہ اور زیادتی ہے، ایف آئی اے کے اختیارات کے خلاف عدالت جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل ہر ممکن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کریں گے، شہر میں امن آئے گا تو صنعتکار خود شہر میں آئے گا۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ پرانا ہے، شہر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، بہت جلد اس پر قابو پالیں گے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Ajay Devgan
Previous Post اجے دیوگن کی نئی فلم درشیام کے نئے پروموزریلیز
Next Post رمضان کیلنڈر کا اشتہار
Ramadan Calendar

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.