yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

سکھ کا سانس

Yes 1 Webmaster January 13, 2016 1 min read
Gas, Load Shedding
Share this:
Pakistan
Pakistan

تحریر: ڈاکٹر بی اے خرم
وطن عزیز پاکستان کو معرض وجود میں آئے ہوئے اڑسٹھ برس گزر گئے پاکستان کی عوام کو ہر حکمران نے سہانے خواب اور سبز باغ دیکھائے الیکشن مہم کے دوران بلند وبانگ دعوے اور نعرے محض ”لارا لپا” ہی ثابت ہوتے رہے ہمارے حکمرانوں نے اپنے اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے کیا کیا جتن نہیں کئے اپنے مفادات کے لئے حکمران اور اپوزیشن والے ہمیشہ متفق رہے ،ملک میں لاقانونیت، بے روز گاری ،لسانی ،مذہبی فسادات ،قتل وغارت،دہشت گردی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی جیسے مسائل اسلامی جمہوریہ پاکستان کی عوام کا ہمیشہ سے مقدر رہے ہیں ان مسائل کے حل کے لئے حکمرانوں کے پاس وقت نہیں ہے کیونکہ ان گھمبیرمسائل میں سیاست دانوں کا ذاتی مفاد نہیں ہوتا انہیں تو اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کے لئے ہر جائز و ناجائز حربہ استعمال کرنا ہوتا ہے وطن عزیز کی عوام کو اچھی طرح یاد ہے

پچھلے عام انتخابات میں موجودہ حکمرانوں نے سابقہ حکومت کے ایک” کرتا دھرتا” کو لاہور کی سڑکوں میں گھسیٹنے اور پھانسی پہ لٹکانے کی نوید سنائی تھی پھر پاکستان کی غیور عوام نے دیکھا جب ”سونامیوں” نے اقتدار حاصل کرنے کے لئے شہر اقتدار پہ چڑھائی کی126دنوں کے دھرنوں کا دور چلا اس دور میں ملک عزیز کی معیشت کو کتنا نقصان اٹھانا پڑا یہ ایک الگ موضع ہے اور اس پہ بھی ایک مکمل کالم لکھا جاسکتا ہے بات ہو رہی تھی اقتدار کو بچانے کی ان دنوں میں حکومت سونامیوں کے دھرنوں سے ”ہچکولے” کھا رہی تھی ہر طرف حکومت ٹوٹنے کی باتیں زبان زد عام تھیں”شریفوں” کے ہوش اڑے ہوئے تھے حکمرانوں کو وہی شخص بڑی بے تابی سے یاد آیا جسے الیکشن مہم کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکوں پہ گھسیٹنے کے دعوے کئے گئے تھے حکومت نے اپنے ختم ہوتے اقتدار کو بچانے کے لئے اسے اپنے گھر بلایا وزیر اعظم نے ایئرپورٹ پہ استقبال کیا ستر سے زائد پرتکلف کھانوں کا اہتمام کیا میاں صاحب خودگاڑی کو ڈرائیوکرتے ہوئے اپنے ساتھ بیٹھا کر اپنے محل لائے اس شخص کی ”مفاہمتی پالیسی ” رنگ لائی اور سونامیوں کے دھرنے” دھرے کے دھرے” رہ گئے اور اقتدار سلامت رہا اس ساری کشمکش اور بھاگ ڈور میں عوام کو کیا ملا یقینا کچھ نہیں

Gas, Load Shedding
Gas, Load Shedding

عوام کی سیاست دانوں کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں عوام کو بکریوں کے ریوڑ کی طرح جب چاہے ہانک کر اپنے جائز و ناجائز مقاصد حاصل کر لئے جاتے ہیں عوام کو اندھیروں میں رکھنا ہر حکمران کا مشغلہ رہا ہے اندھیروں سے یاد آیا موجودہ حکمرانوں نے اپنی الیکشن مہم کے دوران ملک عزیز سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی 6ماہ میں خاتمے کی نوید سنائی تھی کیا ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا۔۔؟۔یقینا جواب نہیں میں ہے حکمرانوں کو اقتدار میں آئے ہوئے تین سال کے قریب وقت ہوچکا ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ تو دور کی بات ہے ملک میں قدرتی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا عذاب بھی عوام پہ مسلط کر دیا گیا ہے لوگوں کے گھروں میں چلنے والے چولہے بھی ٹھنڈے ہو چکے ہیں اور یہ چولہے یخ بستہ ہوائوں سے ٹھنڈے نہیں ہوئے بلکہ حکمرانوں کی غلط حکمت عملی کی بنا پر ہوئے ہیں چوبیس گھنٹوں میں پانچ سے چھ گھنٹے گیس عوام کامقدر بنتی ہے

وہ بھی انتہائی کم پریشر کے ساتھ،بیچارے عوام کیاکر سکتے ہیں سرد موسم میں صحرائے تھر میں غذائی قلت کے باعث دن بدن اموات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ سندھ کے حکمران ”سب اچھاہے” کی راگ الاپ رہے ہیں ایک رپورٹ کے مطابق تھرپارکر میں بھوک اور بیماری رواں مہینے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد32 ہو گئی ہے۔ تھرپارکر میں موت رقصاں ہے مختلف بیماریوں کے باعث رواں ماہ کے 10دنوں میں اب تک 32بچے موت کا شکار ہو چکے ہیں لیکن وہاں کے حکمران صرف ایک ”ڈاکٹر” کو بچانے کے لئے اپنی توانائی صرف کئے جا رہے ہیں واضح رہے وہ ”ڈاکٹر”سابق صدر مملکت کے قریبی دوست ہیں اور جو صحرائے تھر میں غذائی قلت سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا بچے ہیں ان کی حکمرانوں کو قطعی فکر نہیں ہے ۔۔آخر کیوں ۔۔۔؟ کیا ان بچوں کی زندگیاں اس ایک ڈاکٹر(جسے حکمران بچانے کے لئے ایڑی چوٹی کازور لگا رہے ہیں )کی زندگی سے کم اہمیت کی حامل ہیں نہیں نہیں ایسا نہیں ہے غریب اور امیرکی زندگی کی اہمیت ایک جیسی اور برابر ہے

ادھرعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 30 ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔مورگن سٹینلے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدرکی وجہ سے خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ منگل کے روز بھی خام تیل کی قیمت میں ڈھائی فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 30 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھتی رہی تو تیل کی قیمت میں مزید کمی ہوگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 20 ڈالر تک گرسکتی ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پاکستان میں پندرہ سال پہلے کی سطح پہ پہنچ گئی ہیں لیکن ہمارے حکمرانوں نے قسم اٹھا رکھی ہے کہ عوام کو کسی قیمت پہ ریلیف نہیں دینا ماہر معیشت دانوں کا کہنا ہے اگر پندرہ سال پہلے والی سطح پہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آ جائیں تو ملک میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہو سکتا ہے روزگار کے مواقع میسر آسکتے ہیں مہنگائی میں مثالی کمی ہو سکتی ہے جس سے دکھوں کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو بھی ”سکھ کا سانس”مل سکتا ہے خدا کرے حکمران بھی ہوش کے ناخن لیں اور پاکستان کی عوام کو ریلف دینے کے لئے کوئی”مفاہمتی پیکج ” دیںپیاری عوام نے تو اپنی زندگی کے دن امید ہی پہ تو بسر کرنا ہوتے ہیںشاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ۔

Dr.-BA-Khurram
Dr.-BA-Khurram

تحریر: ڈاکٹر بی اے خرم

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post آکلینڈ:پاکستانی ٹیم کی پہلے T20 کیلئے بھرپور پریکٹس
Next Post ڈیل اسٹین انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے بھی دستبردار

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.